سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی، تھانہ آئی 9 حملے میں ملوث فتنہ الخوارج کے 2 دہشت گرد گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 20th, March 2025 GMT
راولپنڈی اور اسلام اباد بڑی تباہی سے بچ گیا جب کہ راولپنڈی مغل مارکیٹ کے قریب سی ٹی ڈی نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے تھانہ ائی نائن پر حملے میں ملوث فتنہ الخوارج کے 2 انتہائی خطرناک دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ترجمان سی ٹی ڈی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کی، گرفتار دہشت گرد حمزہ اور رومان راولپنڈی اور اسلام اباد میں احساس مقامات پر دہشت گردی کے لیے ریکی مکمل کر چکے تھے۔بیان میں کہا گیا کہ دہشت گرد افغانستان میں فتنہ الخوارج کے اہم کمانڈر کے ساتھ رابطے میں تھے، دہشت گردوں سے دستی بم ۔ بھاری مقدار میں بارودی مواد ڈیٹونیٹر سیفٹی فیوز وائر اور دیگر سامان برآمد ہوا.
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: سی ٹی ڈی
پڑھیں:
لاہور: منشیات سپلائی میں ملوث پنجاب پولیس کا تھانیدار اور ساتھی 4 کلو چرس سمیت گرفتار
لاہور پولیس نے منشیات کی سپلائی میں ملوث پنجاب پولیس کے ٹیلی کمیونیکیشن کے تھانیدار اور اس کے ساتھی کو 4 کلو چرس سمیت گرفتار کرلیا۔
درج ایف آئی آر کے مطابق تھانہ مصری شاہ پولیس نے منشیات کی سپلائی دینے کے لیے آنے والے پنجاب پولیس کے ٹیلی کمیونیکیشن کے تھانیدار اور اس کے ساتھی کو 4 کلو چرس سمیت گرفتار کیا۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق ریلوے کالونی لال مسجد کے قریب دو مشکوک موٹرسائیکل سواروں کو پولیس نے دیکھ کر پکڑنے کی کوشش کی، موٹرسائیکل سواروں نے موٹرسائیکل بھگا دی، پولیس اہلکاروں نے تعاقب کرکے گرفتار کر لیا۔
دوران تفتیش ایک ملزم نے اپنا نام عمرفاروق اے ایس آئی ٹیلی کمیونکیشن پنجاب پولیس اور دوسرے نے محمد علی بتایا۔
پولیس نے کہا کہ ملزمان کے قبضے سے چار کلو چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔