روڈ کٹنگ کی منظوری صرف میئر اور کمشنر کراچی دے سکیں گے، عید کے موقع پر سہولت اور سیکیورٹی میں اضافے کی ہدایت بھی کر دی۔  اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی کے شہری مسائل کی رپورٹنگ کیلئے پورٹل بنانے کی ہدایت کر دی، جبکہ روڈ کٹنگ کی منظوری صرف میئر اور کمشنر کراچی دے سکیں گے، عید کے موقع پر سہولت اور سیکیورٹی میں اضافے کی ہدایت بھی کر دی۔ وزیراعلیٰ ہاؤس کراچی میں منعقد اجلاس میں وزیر بلدیات سعید غنی، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی وقار مہدی، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، وزیراعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری آغا واصف، کمشنر کراچی حسن نقوی، چیئرمین پی اینڈ ڈی نجم شاہ اور سیکریٹری بلدیات خالد حیدر شاہ نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران نکاسی آب، غیر قانونی تجاوزات، سڑکوں کی کٹائی، صفائی، سیکیورٹی اور ٹریفک مینجمنٹ جیسے اہم مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ شہر کے بنیادی ڈھانچے اور خدمات کی بہتری کے لیے کئی اہم فیصلے کیے گئے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے نشاندہی کی کہ شہر کے تین اضلاع میں سڑکوں کی کٹائی سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے، جبکہ ان میں سے کئی سڑکیں حال ہی میں تعمیر کی گئی تھیں۔ انہیں آگاہ کیا گیا کہ مقامی ٹاؤنز نے اپنے علاقوں میں روڈ کٹنگ کی اجازت دی تھی۔ جس پر وزیراعلیٰ نے فیصلہ کیا کہ آئندہ روڈ کٹنگ کی اجازت صرف میئر اور کمشنر کراچی دیں گے۔ انہوں نے محکمہ بلدیات کو ہدایت دی کہ ایک ایگزیکٹو آرڈر جاری کیا جائے، تاکہ کوئی بھی کے ایم سی یا ٹاؤن افسر خودمختارانہ طور پر روڈ کٹنگ کی منظوری نہ دے سکے۔ وزیراعلیٰ نے چیف سیکریٹری کو بھی ہدایت دی کہ روڈ کٹنگ کے عمل کو منظم کیا جائے، تاکہ عوام کو کم سے کم مشکلات کا سامنا کرنا پڑے۔

اجلاس کے دوران وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے مختلف چھوٹے مسائل کی نشاندہی کی جن میں گٹروں کا بہاؤ، صفائی کے مسائل، مرکزی سڑکوں پر ملبہ اور دیگر عوامل شامل ہیں جو ٹریفک کی روانی میں خلل ڈالنے کے ساتھ ساتھ انتظامیہ کی ساکھ کو بھی نقصان پہنچا رہے ہیں۔ انہوں نے کمشنر کراچی کو شہری مسائل کی نگرانی مزید مؤثر بنانے کی ہدایت کی اور کہا کہ اسسٹنٹ کمشنرز شہر بھر میں معائنہ کریں، تاکہ نکاسی آب کے مسائل، صفائی کی خرابی اور غیر قانونی پارکنگ جیسے معاملات حل کیے جا سکیں۔ وزیر اعلیٰ نے یہ بھی اعلان کیا کہ سی ایم ہاؤس میں ایک خصوصی ’’کراچی ایشوز پورٹل‘‘ بنایا جائے گا، جہاں اسسٹنٹ اور ڈپٹی کمشنرز کو نکاسی آب، تجاوزات اور صفائی سے متعلق رپورٹس اَپ لوڈ کرنا ہونگی۔

عید کی آمد کے پیش نظر وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا کہ شہری خریداری کیلئے مارکیٹوں کا رخ کریں گے۔ انہوں نے چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ کو ہدایت دی کہ سیکیورٹی کو بہتر بنانے کیلئے پولیس گشت میں اضافہ کیا جائے اور عید کی خریداری کے دوران شہریوں کی سہولت کیلئے خصوصی انتظامات کیے جائیں۔ وزیراعلیٰ نے کے ایم سی اور ٹریفک پولیس کو بھی ہدایت دی کہ اہم تجارتی علاقوں میں اسٹریٹ لائٹنگ، ٹریفک مینجمنٹ اور سیکیورٹی کے انتظامات کو مزید بہتر بنایا جائے۔ وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے میئر کراچی کو ہدایت دی کہ وہ سال کے اختتام تک چار بڑی مارکیٹوں اور ان کے اطراف کو خوبصورت بنانے کے اقدامات کریں اور شہر میں نشست گاہیں تعمیر کریں۔ انہوں نے کہا کہ اگلے سال ہم مزید مارکیٹوں اور عوامی مقامات کو بہتر کرکے شہریوں اور سیاحوں کیلئے زیادہ پرکشش بنا سکتے ہیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: مراد علی شاہ نے کمشنر کراچی ہدایت دی کہ انہوں نے کی ہدایت بنانے کی

پڑھیں:

کراچی: نئی نویلی دلہن کو سفاکانہ تشدد کا نشانہ بنانے والے ملزم کا اعتراف جرم

نئی نویلی دلہن کو تشدد کا نشانہ بنانے کے مقدمے میں ملزم نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو اعتراف جرم کرلیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت کے روبرو نئی نویلی دلہن کو تشدد کا نشانہ بنانے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔

ملزم اشوک نے مجسٹریٹ کے روبرو اعترافِ جرم کرلیا۔ عدالت نے ملزم کا 164 کا بیان قلمبند کرلیا۔

اعترافی بیان کے بعد ملزم کو جوڈیشل نے عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون 20 دن کومہ میں زیرِ علاج رہنے کے بعد انتقال کرگئی۔

ملزم کیخلاف مقدمہ میں 302 کی دفعہ بھی شامل کیئے جانے کا امکان ہے۔ پولیس متاثرہ خاتون کا بیان بھی عدالت میں قلمبند کروانا چاہتی تھی، ملزم کیخلاف تھانہ بغدادی میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں غیر ملکی شہریوں کے گھروں میں ڈکیتیاں، اہم انکشافات
  • کراچی: نئی نویلی دلہن کو سفاکانہ تشدد کا نشانہ بنانے والے ملزم کا اعتراف جرم
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس، تعلیمی اداروں میں اصلاحات اور معیار تعلیم کو بہتر بنانے کے لیے کئی اہم فیصلے
  • اے پی این ایس کے وفد کی سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن سے ملاقات
  • وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی آل پارٹیز کانفرنس آج ہوگی، اپوزیشن کا شرکت سے انکار
  • کراچی کو سرسبز بنانے کیلئے جماعت اسلامی کی ایک لاکھ درخت لگانے کی مہم کا آغاز
  • گورنر سندھ کی ہدایت پر حیدر آباد بزنس کمیونٹی سیل قائم
  • مراد علی شاہ کی کے فور اور بی آر ٹی کے کام کو ستمبر میں شروع کرنیکی ہدایت
  • کراچی میں بے رحم ڈکیتوں نے اسکول طالبہ کے سامنے والد کو لوٹ لیا، ویڈیو وائرل
  • کراچی: مسلح ملزمان نے اسکول طالبہ کے سامنے والد کو لوٹ لیا، واردات کی ویڈیو سامنے آگئی