زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 20th, March 2025 GMT
کراچی:
خام تیل کی عالمی قیمتوں میں دوبارہ اضافے کے رحجان، آئی ایم ایف سے اگلی قسط کی منظوری میں تاخیر اور درآمدی نوعیت کی طلب برقرار رہنے کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی قدر میں معمولی نوعیت کا اضافہ ہوا۔
ملک میں فروری 2024 سے فروری 2025 کے دوران ترسیلات زر کا حجم 45فیصد بڑھنے، عالمی بینک کی پاکستان کے لیے 10کروڑ ڈالر کے کلائمیٹ چینج فنڈ کے اجرا جیسے عوامل کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیے کے دوران ڈالر کی قدر ایک موقع پر 13پیسے کی کمی سے 280روپے 07پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی۔
بعدازاں درآمدی ادائیگیوں کے دباؤ کے باعث کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر صرف 02 پیسے کے اضافے سے 280 روپے 22 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔
اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 01پیسے کے اضافے سے 282روپے 07پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ڈالر کی قدر
پڑھیں:
وزیراعظم نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ 10 فیصد کردیا
وزیراعظم نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ 10 فیصد کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 10 June, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیراعظم شہباز شریف نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں6 فیصد اضافے کا فیصلہ مسترد کرتے ہوئے تنخواہوں میں اضافہ 10فیصد کردیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ نے وفاقی بجٹ مالی سال 2025 -26 کی منظوری دے دی۔اس سے قبل سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 6 فیصد اضافے کی منظوری دی گئی تھی، پینشنرز کی پینشن میں 7 فیصد اضافے کی منظوری دی گئی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرمعاشی ترقی جاری،اشرافیہ کو جواب دینا ہوگا اس نے کتنا ٹیکس دیا ہے ،وزیر اعظم معاشی ترقی جاری،اشرافیہ کو جواب دینا ہوگا اس نے کتنا ٹیکس دیا ہے ،وزیر اعظم اپوزیشن کے لوگ پاکستان کے ڈیفالٹ ہونے کی شرطیں لگاتے تھے: عطا تارڑ آئندہ مالی سال 26-2025 کے وفاقی بجٹ کی دستاویز ات سب نیوز کو موصول وفاقی کابینہ نے بجٹ 26-2025 کی منظوری دے دی،دستاویزات پارلیمنٹ ہائوس پہنچ گئیں بجٹ سے قبل معاشی ٹیم کا اہم اجلاس،تنخواہوں میں اضافے کی تجویز منظور کر لی گئی،کتنا اضافہ ہوگا؟تفصیلات سب نیوز پر وفاقی بجٹ: نان فائلرز اور ٹیکس چوروں کے گرد گھیرا تنگ کرنے کی تیاریCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم