سٹی42:  دہشت گردوں کی آماجگاہ افغانستان ہے۔ افغانستان سے پاکستان میں پھیلی دہشت گردی دیگر ممالک تک پھیل سکتی ہے۔ یہ بات سپیکر ایاز صادق نے  امریکہ کی  ہاورڈ یونیورسٹی امریکا کی سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کے وفد کسے اسلام آباد میں اپنے آفس میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

 سپیکر  ایاز صادق نے ہاورڈ یونیورسٹی امریکا کی طلباء ایسوسی ایشن کے وفد سے  ملاقات کے دوران  پارلیمان میں ہونے والی قانون سازی,اہم قومی علاقائی اور عالمی امور پر گفتگو کی۔ 

خبردار ! رات گئے تک جاگنا اچھا نہیں۔۔

ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان کو دہشتگردی اور موسمیاتی تبدیلیوں جیسے سنگین خطرات کا سامنا ہے، پڑوسی ملک افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف دہشتگردی کیلئے استعمال ہو رہی ہے،

سپیکر  نے کہا کہ اس آگ سے پھر ہمسایہ ممالک بھی محفوظ نہیں رہیں گے ۔ دنیا کو اس کا نوٹس لینا ہوگا۔ 

انہوں نے امریکی سٹوڈنٹس کو بتایا،  پاکستان متعدد بار افغان عبوری حکومت کو دہشت گرد تنظیموں کے خلاف شواہد دے چکا ہے۔  افغان سرزمین کے پاکستان کے خلاف استعمال کا معاملہ متعدد مواقع پر اقوام متحدہ میں بھی اٹھایا۔اعلی امریکی عہدے داروں کو بھی اس تشویشناک صورتحال سے آگاہی دی گئی ہے۔

پنجاب: بائیکس گرین لین منصوبہ اخراجات, درخواست پر ہائیکورٹ آفس کا اعتراض برقرار

دہشت گرد امریکہ کا جدید ترین اسلحہ استعمال کررہے ہیں۔  پاکستان کی  بہادر سیکیورٹی فورسز دہشتگردی سے نبردآزما ہیں۔

سپیکر  نے کہا کہ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بھاری قیمت چکائی ہے، قوم اور سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردی کی جنگ میں 90 ہزار سے زائد جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے، پاکستان پڑوسی ممالک کے ساتھ خوشگوار تعلقات کا خواہاں ہے، پاکستان نے طویل  عرصے تک 4.

6 ملین افغان مہاجرین کا بوجھ اٹھایا ہے۔

افسران و ملازمین کے لیے خوشخبری

ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت بتدریج آگے بڑھ رہی  ہے، پاکستان دنیا میں موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثر ہونے والے ممالک میں صفہ اول میں شامل ہے، 2022میں پاکستان کے پسماندہ علاقوں میں موسمیاتی تبدیلیوں سے بے پناہ جانی اور مالی نقصان ہوا۔

انہوں نے کہا کہ 2017 میں ملک کے وزیراعظم کو اپنے بیٹے سے تنخواہ نا لینے پر نااہل کیا گیا تھا،  آج بھی  اپوزیشن کی بڑی جماعت  حکومت کو جعلی اور غیر قانونی قرار دیتی ہے،  اپوزیشن اسی پارلیمان میں قائد حزب اختلاف، چیئرمین پی اے سی اور قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمینوں کے عہدوں پر بھی براجمان ہے۔

پھلوں اور سبزیوں کی آج کی ریٹ لسٹ -جمعرات 20 مارچ, 2025

ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نے صرف پوائنٹ سکورنگ کی ایک  بار بھی عوامی اور ملکی مسائل پر بات نہیں کی، بطور کسٹوڈین آف ہاؤس ایوان کو ہمیشہ غیر جانبداری سے چلایا، اپوزیشن کو حکومت سے زیادہ ٹائم دیا جبکہ پروڈکشن آرڈرز کے معاملے پر ایک قدم آگے بڑھ کر فیصلہ کیا۔

 ایاز صادق نے کہا کہ سوشل میڈیا پر پاکستان کے اصل چہرے کو نہیں دیکھا جاتا،  پاکستان کے حقیقی تشخص کا پتہ پاکستان میں آکر چلتا ہے۔

بڑی تبدیلی؛ واٹس ایپ صارفین کیلئے اہم خبر

Waseem Azmet

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: ایاز صادق نے پاکستان کے نے کہا کہ کے خلاف

پڑھیں:

سوشل میڈیا کمپنیوں کو اے آئی کے ذریعے دہشت زدہ مواد فوراً ہٹانا ہوگا، طلال چوہدری

اسلام آباد:

وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے ایک بار پھر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ سوشل میڈیا کمپنیوں کو آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) کے ذریعے دہشت زدہ مواد فوراً ہٹانا ہوگا۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ آزادی اظہار کو خاموش نہیں بلکہ دہشت گردی کے خلاف دیوار بنا رہے ہیں۔

طلال چوہدری نے کہا کہ پاکستان عالمی سطح پر دہشت گردی کے خلاف ایک مضبوط مورچہ ہے، پاکستان نے دہشتگردی سے منسلک سوشل میڈیا کے سیکڑوں اکاؤنٹس کا پتہ لگایا۔

عالمی برادری کو یاد دلاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ نے آئی ایس کے پی، ٹی ٹی پی پر پابندی لگائی جبکہ امریکا اور برطانیہ نے بی ایل اے کو دہشتگرد تنظیم قرار دیا لیکن ٹی ٹی پی، آئی ایس کے پی، بی ایل اے اور بی ایل ایف سوشل میڈیا کے ذریعے پروپیگنڈا اور نوجوانوں کی بھرتی کر رہی ہیں۔

وزیر مملکت نے کہا کہ سوشل میڈیا پر دہشتگردی سے متعلق 2ہزار417 شکایات زیرِ غور ہیں۔

وزیر مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل نے کہا کہ دہشتگردی اور پروپیگنڈا پیکا ایکٹ کے تحت قابل سزا جرم ہے۔

حکومت پاکستان نے ڈیجیٹل دہشتگردی کے خلاف عالمی تعاون سے اپیل کرتے ہوئے سوشل میڈیا کمپنیوں سے ڈیٹا شیئرنگ اور تعاون کا مطالبہ کیا ہے۔ پاکستان نے غیر ملکی سوشل میڈیا کمپنیوں کو ملک میں دفاتر کھولنے کی دعوت بھی دے دی۔

پاکستان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے دہشت گرد اکاؤنٹس کی بندش، خود کار بلاکنگ اور ڈیٹا تک رسائی کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • اگست میں اسلام آباد میں پاک امریکا انسدادِ دہشتگردی مذاکرات ہوں گے، امریکی محکمہ خارجہ
  • امریکا کا دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی لازوال قربانیوں کا اعتراف  
  • پاکستان بھارت کے ساتھ مذاکرات کیلئے تیار ہے، اسحاق ڈار
  • امریکی وزیر خارجہ کا دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی لازوال قربانیوں کا اعتراف
  • سوشل میڈیا کمپنیوں کو اے آئی کے ذریعے دہشت زدہ مواد فوراً ہٹانا ہوگا، طلال چوہدری
  • دہشتگرد گروپس افغانستان سے آپریٹ ہورہے ہیں، طلال چوہدری
  • علی امین نے دہشتگردوں کے خلاف کارروائی  کی اجازت نہ دینے کا اعلان کر دیا
  • شراب و اسلحہ برآمدگی کیس، علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری برقرار
  • انسداد دہشتگردی میں پاکستان کے کلیدی کردار کی دنیا معترف
  • پاک افغان معاہدہ طے، کن سبزی و پھلوں کی تجارت ہوگی، ٹیرف کتنا؟