ڈپٹی کمشنر سکردو کا متعلقہ آفیسران کے ہمراہ یوم علی علیہ السلام کے جلوس روٹس کا دورہ
اشاعت کی تاریخ: 20th, March 2025 GMT
ڈپٹی کمشنر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ امام بارگاہ لسوپی سکمیدان سے قتل گاہ شریف تک دورہ کیا۔ اور وہاں یوم علی کے جلوس کے حوالے سے سکیورٹی، بجلی، صفائی ستھرائی، تبرکات اور دیگر ضروری انتظامات کے حوالے سے متعلقہ آفیسران کو احکامات جاری کئے۔ اسلام ٹائمز۔ ڈپٹی کمشنر سکردو کیپٹن (ر) عارف احمد نے اسسٹنٹ کمشنر سکردو، ایکسیئن برقیات، ایس ڈی پی او ہیڈکوارٹر، ایس ڈی او تعمیرات عامہ و واسا، چیف آفیسر ایم سی، انچارج ایس ڈبلیو ایم سی و دیگر آفیسران کے ہمراہ امام بارگاہ لسوپی سکمیدان کا دورہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ امام بارگاہ لسوپی سکمیدان سے قتل گاہ شریف تک دورہ کیا۔ اور وہاں یوم علی کے جلوس کے حوالے سے سکیورٹی، بجلی، صفائی ستھرائی، تبرکات اور دیگر ضروری انتظامات کے حوالے سے متعلقہ آفیسران کو احکامات جاری کئے۔ دورے کے موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع سکردو کے تمام امام بارگاہوں اور جلوس کے راستوں پر فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنائیں گے۔ جلوس کے تمام راستوں کو صاف ستھرا اور تعمیراتی چیزوں سے خالی کیا جائے گا۔ جلوس کے راستے میں موجود تمام گیس سلینڈر اور اسلحے کی دکانوں کو سیل کیا جائے گا۔ نیز غیر مقامی افراد پر کڑی نگرانی کی جائے گی۔ انہوں نے جلوس روٹس کے سٹریٹ لائٹس کو ٹھیک کرنے اور اضافی لائٹس کا بندوبست کرنے کے لئے موقع پر موجود ایکسیئن برقیات کو ہدایات دیں۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ جلوس کے
پڑھیں:
عمران خان سے ملاقات کا دن: 6 رہنماؤں کی فہرست جیل حکام کے حوالے
---فائل فوٹوبانیٔ پی ٹی آئی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں پارٹی رہنماؤں کی ملاقات کے لیے 6 رہنماؤں کی فہرست جیل حکام کو بھیج دی گئی۔
رہنماؤں کی فہرست سلمان اکرم راجہ کی جانب سے جیل حکام کو بھیجی گئی ہے۔
عمران خان سے ملاقات کے لیے فہرست میں کنول شوزب، مریم کلثوم اکرم، محمد احمد چٹھہ، مبین عارف جٹ، مزمل اسلم اور مصدق عباسی کا نام شامل ہے۔