مفتاح اسماعیل نے غلط اعداد و شمار سے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی،وزیر توانائی اویس لغاری کا ردعمل
اشاعت کی تاریخ: 20th, March 2025 GMT
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کے بیان کو گمراہ کن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے غلط اور بے بنیاد اعداد و شمار پیش کر کے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی۔
اویس لغاری نے کہا کہ حکومت قابل تجدید توانائی کے فروغ کو اولین ترجیح دے رہی ہے، اور عوام کو سولر پینلز لگانے کی بھرپور ترغیب دی جا رہی ہے۔ نیٹ میٹرنگ کے قواعد میں تبدیلی کے بعد سولر کی قیمتوں میں نمایاں کمی ہوئی، جس کے نتیجے میں سولر نیٹ میٹرنگ کے ذریعے 4 ہزار میگاواٹ سے زائد بجلی قومی گرڈ میں شامل ہو چکی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ آٹھ سالوں میں یہ تعداد 12 ہزار میگاواٹ سے تجاوز کر جائے گی۔
ویب کیم پر حادثاتی طور پر ایک ویڈیو ریکارڈ ہونے کے بعد پروفیسر نے متعدد طالبات کو زیادتی کا نشانہ بنا کر ویڈیوز بنالیں، انتہائی شرمناک تفصیلات سامنے آگئیں
وزیر توانائی نے واضح کیا کہ موجودہ نیٹ میٹرنگ صارفین کے معاہدے پرانے نرخوں کے مطابق برقرار رہیں گے اور آئندہ صارفین تین سے چار سال میں اپنی سرمایہ کاری کی لاگت پوری کر سکیں گے، جو ایک بہترین شرح منافع ہے۔ انہوں نے عالمی مثال دیتے ہوئے کہا کہ دنیا کے کئی ممالک میں نیٹ میٹرنگ کی قیمت ایڈجسٹ کی جاتی ہے تاکہ قومی گرڈ اور معیشت پر غیر ضروری بوجھ نہ پڑے۔
اویس لغاری نے کہا کہ آئی پی پیز معاہدوں پر نظرثانی سے 1500 ارب روپے سے زائد کا فائدہ حاصل ہوا، جسے بجلی کی قیمتوں میں کمی کے ذریعے عوام تک جلد منتقل کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ سال قومی گرڈ پر 55 فیصد سے زائد کلین انرجی تھی، جس میں ہائیڈل، سولر، ونڈ اور نیوکلیئر پاور شامل ہیں، اور آنے والے چند سالوں میں یہ شرح 85 فیصد تک پہنچ جائے گی۔
کابینہ کمیٹی نے میانوالی، ڈی جی خان اور اٹک میں رینجرز کی تعیناتی میں توسیع کی منظوری دیدی
وزیر توانائی نے مفتاح اسماعیل کی چینی کی قلت اور برآمدات پر تنقید کو بے جا قرار دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت نے چینی اور گندم کی مستحکم فراہمی کے لیے بروقت فیصلے کیے۔ انہوں نے سابق وزیر خزانہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ خود اس عہدے پر فائز رہ چکے ہیں، لیکن آج معاشی مسائل کو سیاست کی نذر کر رہے ہیں۔
اویس لغاری نے مزید کہا کہ حکومت توانائی، زراعت اور معیشت میں بہتری کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے، اور پاور سیکٹر میں سب سے زیادہ اصلاحات ہوئیں، جنہیں تسلیم نہ کرنا بدقسمتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیر خزانہ کی جانب سے بغیر اعداد و شمار کے بیانات دینا انتہائی غیر ذمہ داری کا مظاہرہ ہے، اور تنقید برائے تنقید کی بجائے تعمیری تجاویز کا خیرمقدم ک
مساجد،درباروں اور بھٹوں کے گرد ”گرین زون“ کیلئے 12ہزار مقام منتخب، ہر پودے کی جیو ٹیگنگ ہوگی
یا جائے گا۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: وزیر توانائی اویس لغاری نیٹ میٹرنگ ہوئے کہا انہوں نے کہا کہ
پڑھیں:
مقبوضہ جموں و کشمیر میں 26سیاحوں کی ہلاکت، دفتر خارجہ کا ردعمل سامنے آگیا
اسلام آباد:مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں حملے کے نتیجے میں 26 سیاحوں کی ہلاکت پر دفتر خارجہ کا ردعمل بھی سامنے آگیا۔
میڈیا کے سوالات کے جواب میں ترجمان وزارت خارجہ نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ’’ہم مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں حملے کے نتیجے میں سیاحوں کی ہلاکت پر تشویش کا اظہار کرتے ہیں۔‘‘
ترجمان کا کہنا تھا کہ واقعے میں ہلاک افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت کرتے ہیں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔
واضح رہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کی اور موقع سے فرار ہوگئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مسلح افراد نے بیسرن میڈوس میں تفریح کے لیے آئے سیاحوں کو نشانہ بنایا ہے۔
حملے کے بعد بھارتی میڈیا نے بغیر ثبوت پاکستان کے خلاف زہر اگلنا شروع کر دیا۔ حملہ ہوا تو فوراً سوشل میڈیا پر ’’پاکستان کا ہاتھ‘‘ کا بیانیہ چلایا گیا اور بھارتی چینلز نے حملے کو ’’پاکستانی دہشت گردی‘‘ کہہ کر بیچا۔
مودی میڈیا کا فارمولا ہے کہ کوئی بھی واقعہ ہو تو ثبوت کے بغیر فوراً پاکستان پر الزام لگا دو، انتہا پسند بھارتی حکومت کی بنیاد عوام کو جنگ کے لیے اکسانے جیسے بیانیہ پر کھڑی ہے۔
بھارتی میڈیا خود ساختہ دہشت گردی کی خبر پر شور مچا دیتا ہے جبکہ ’’نیکسلائٹ حملوں‘‘ پر چپ سادھ لیتے ہیں کیونکہ حقیقت ان کے جھوٹ کو بے نقاب کرتی ہے۔
مودی میڈیا کا نیا نظریہ یہ ہے کہ بھارت میں ہونے والی ’’ہر دہشت گردی‘‘ پاکستان کرتا ہے، یہ ثابت ہو چکا ہے کہ بھارتی حکومت اور میڈیا بھارتی عوام کو بیوقوف بنانے میں مصروف ہیں۔ بھارتی میڈیا جھوٹ بیچتا ہے تاکہ عوام حقیقی مسائل سے دور رہیں۔