غیر شفاف انتخابات اور غیر نمائندہ حکومتیں مسائل کی جڑ ہیں، شاہد خاقان
اشاعت کی تاریخ: 20th, March 2025 GMT
لاہور(نیوز ڈیسک) عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ غیر شفاف انتخابات اور غیر نمائندہ حکومتیں تمام مسائل کی جڑ ہیں جب کہ تمام سیاسی جماعتوں کو دہشت گردی کے خلاف متفق ہونے کی ضرورت ہے اور اجلاس میں شرکت کے لیے بانی پی ٹی آئی کو پے رول پر رہا کرنے میں کوئی حرج نہیں۔
لاہورمیں ایم کیو ایم سینٹرل پنجاب کے صدرکی پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ عوام پاکستان پارٹی میں شمولیت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کے دوران شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ قومی سلامتی کے اجلاس میں اگر اپوزیشن کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کو پے رول پر لانے کا مطالبہ تسلیم کر لیا جائے تو کوئی حرج نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں تمام سیاسی جماعتوں کو دہشگردی کےخلاف متفق ہونےکی ضرورت ہے۔ماضی میں جو غلطیاں ہوئی انکو نہیں دوہرانا چاہیے۔
سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ چینی کی قیمت میں اضافے کی وجہ حکومت کی ناکامی ہے، حکومت میں صلاحیت نہیں کہ مسائل کوحل کرسکے ، آج ضرورت ہے کہ کوئی جماعت ملکی مسائل کو حل کرے۔
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے پہلے سولر کی پالیسی بنائی اور اب خود ہی توڑدی پہلے بتایا بجلی کی قیمت میں اضافے کی وجہ آئی پی پیز کے معاہدے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت جب تحریریں معاہدہ توڑتی ہے تو نقصانات ہوتے ہیں جب کہ اس وقت تمام مسائل کی جڑ غیر شفاف الیکشن اور غیر نمائندہ حکومتیں ہیں۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
قاضی احمد،پرانی دشمنی کا شاخسانہ ،نوجوان قتل
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
قاضی احمد(نمائندہ جسارت)قاضی احمد کے نواحی گاؤں حسو کھوسو کے نوجوان 22سالہ شہباز کھوسہ کو گولی مارکر زخمی کردیا گیا جسے فوری قاضی احمد اسپتال منتقل کیا جہاں سے اسے نازک حالت پر سول اسپتال نواب شاہ ریفرکردیاگیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاںبحق ہوگیا۔ اس موقع پر مقتول شہباز کے کزن ہدایت اللہ کھوسہ نے بتایا کہ برادری کے افرادکیساتھ پرانی دشمنی چل رہی ہے جس پر ملزمان نے گولیاں مارکر شہباز کوقتل کیا اورفرارہوگئے۔