غزہ: اسرائیلی حملوں میں 3 دنوں میں 200 بچوں سمیت 500 سے زائد فلسطینی شہید
اشاعت کی تاریخ: 20th, March 2025 GMT
اسرائیل نے غزہ پر مسلسل تیسرے روز بھی بمباری جاری رکھی ہے جس کے نتیجے میں ایک نوزائیدہ بچے سمیت 100 سے زیادہ افراد شہید ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: معاہدے کے باوجود اسرائیل کی بمباری جاری، غزہ میں 183 بچوں سمیت مزید 436 افراد شہید
الجزیرہ کے مطابق شمالی اور جنوبی غزہ میں صبح سویرے ہونے والے حملوں میں شہید ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
غزہ کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ منگل کے روز اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کے بعد سے اب تک 200 بچوں سمیت 506 فلسطینی شہید اور 909 زخمی ہو چکے ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ جمععرات کو صبح سے اب تک کم از کم 110 افراد شہید ہو چکے ہیں۔
متعدد گھروں پر بھی حملےفلسطینی ادارے قدس نیوز نیٹ ورک کا کہنا ہے کہ جنوبی غزہ کے علاقے خان یونس میں اسرائیلی فورسز کی جانب سے متعدد گھروں کو نشانہ بنائے جانے کے نتیجے میں کم از کم 20 افراد شہید ہو گئے۔
مزید پڑھیے: سعودی عرب کی جنگ بندی کے باوجود غزہ پر بمباری کی مذمت، فلسطینیوں کے تحفظ کی ضرورت پر زور
شمالی غزہ میں بیت لہیا کے مغرب میں السلطان کے علاقے میں ایک خاندانی گھر پر ہونے والے حملے میں کم از کم 7 افراد شہید ہو گئے۔
پناہ گاہوں پر بنا وارننگ بمباریغزہ کی پٹی میں اسرائیلی حملوں میں تیزی آئی ہے۔ صبح سویرے سے اب تک اسرائیلی افواج نے کم از کم 11 رہائشی عمارتوں کو منہدم کر دیا۔
شہید ہونے والوں میں بچوں اور خواتین کے ساتھ ایک نوزائیدہ بچہ بھی شامل ہے۔
مزید پڑھیں: غزہ: اسرائیلی فوج کی بمباری میں القدس بریگیڈ کے ترجمان ابو حمزہ شہید
رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسرائیل ایک واضح اسٹریٹجک نقطہ نظر استعمال کر رہا ہے جس میں شہریوں کو ان عمارتوں پر حملہ کرنے سے پہلے کسی قسم کی وارننگ نہیں دی جاتی ہے جن میں وہ پناہ لے رہے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسرائیلی بمباری غزہ غزہ بچے شہید غزہ شہادتیں.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسرائیلی بمباری غزہ بچے شہید غزہ شہادتیں افراد شہید شہید ہو
پڑھیں:
روس: متعدد بچوں سمیت تقریباً 50 افراد کو لے جانے والے مسافر طیارے کا ملبہ مل گیا، تمام مسافر ہلاک
ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک) روس کے مشرق بعید (Far East) میں ایک مسافر طیارہ اچانک لاپتہ ہو گیاتھا، جس میں تقریباً 50 افراد سوار تھے، ان مسافروں میں پانچ بچے بھی شامل ہیں۔ طیارے کا ملبہ مل چکا ہے، جو کہ ٹکڑے ٹکڑے ہو چکا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق طیارہ روس کے مشرقی علاقے امور میں لاپتا ہوا تھا۔
اے این-24 ماڈل کا مسافر بردار طیارہ سائبیریا کی ”انگارا“ ایئرلائن کے زیرِ انتظام پرواز پر تھا، جو چین کی سرحد کے قریب واقع علاقے امور کے شہر ”ٹِنڈا“ کی طرف جا رہا تھا۔ راستے میں ایئر ٹریفک کنٹرول سے طیارے کا رابطہ منقطع ہو گیا اور وہ ریڈار سے بھی غائب ہو گیا۔
علاقائی گورنر واسیلی اورلوف نے ابتدائی معلومات دیتے ہوئے کہا کہ طیارے میں 43 مسافر سوار تھے، جن میں پانچ بچے شامل تھے، جبکہ عملے کے چھ افراد بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ ’طیارے کی تلاش کے لیے تمام ضروری وسائل اور امدادی ٹیمیں متحرک کر دی گئی ہیں۔‘
دوسری جانب ایمرجنسی وزارت کے حکام کا کہنا ہے کہ طیارے میں سوار افراد کی تعداد ممکنہ طور پر 40 کے قریب ہو سکتی ہے۔
Post Views: 4