کراچی:

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی کے شہری مسائل کی رپورٹنگ کے لیے پورٹل بنانے کی ہدایت کر دی جبکہ روڈ کٹنگ کی منظوری صرف میئر اور کمشنر کراچی دے سکیں گے، عید کے موقع پر سہولت اور سیکیورٹی میں اضافے کی ہدایت بھی کر دی۔

وزیر اعلیٰ ہاؤس میں منعقد اجلاس میں وزیر بلدیات سعید غنی، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی وقار مہدی، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، وزیراعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری آغا واصف، کمشنر کراچی حسن نقوی، چیئرمین پی اینڈ ڈی نجم شاہ اور سیکریٹری بلدیات خالد حیدر شاہ نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران نکاسی آب، غیر قانونی تجاوزات، سڑکوں کی کٹائی، صفائی، سیکیورٹی اور ٹریفک مینجمنٹ جیسے اہم مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ شہر کے بنیادی ڈھانچے اور خدمات کی بہتری کے لیے کئی اہم فیصلے کیے گئے۔

مرکزی روڈ کٹنگ این او سی

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے نشاندہی کی کہ شہر کے تین اضلاع میں سڑکوں کی کٹائی سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے جبکہ ان میں سے کئی سڑکیں حال ہی میں تعمیر کی گئی تھیں۔ انہیں آگاہ کیا گیا کہ مقامی ٹاؤنز نے اپنے علاقوں میں روڈ کٹنگ کی اجازت دی تھی۔ جس پر وزیر اعلیٰ نے فیصلہ کیا کہ آئندہ روڈ کٹنگ کی اجازت صرف میئر اور کمشنر کراچی دیں گے۔

انہوں نے محکمہ بلدیات کو ہدایت دی کہ ایک ایگزیکٹو آرڈر جاری کیا جائے تاکہ کوئی بھی کے ایم سی یا ٹاؤن افسر خودمختارانہ طور پر روڈ کٹنگ کی منظوری نہ دے سکے۔

وزیر اعلیٰ نے چیف سیکریٹری کو بھی ہدایت دی کہ روڈ کٹنگ کے عمل کو منظم کیا جائے تاکہ عوام کو کم سے کم مشکلات کا سامنا کرنا پڑے۔

شہری مسائل کی رپورٹنگ کے لیے پورٹل

اجلاس کے دوران وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے مختلف چھوٹے مسائل کی نشاندہی کی جن میں گٹروں کا بہاؤ، صفائی کے مسائل، مرکزی سڑکوں پر ملبہ اور دیگر عوامل شامل ہیں جو ٹریفک کی روانی میں خلل ڈالنے کے ساتھ ساتھ انتظامیہ کی ساکھ کو بھی نقصان پہنچا رہے ہیں۔

انہوں نے کمشنر کراچی کو شہری مسائل کی نگرانی مزید مؤثر بنانے کی ہدایت کی اور کہا کہ اسسٹنٹ کمشنرز شہر بھر میں معائنہ کریں تاکہ نکاسی آب کے مسائل، صفائی کی خرابی اور غیر قانونی پارکنگ جیسے معاملات حل کیے جا سکیں۔

وزیر اعلیٰ نے یہ بھی اعلان کیا کہ سی ایم ہاؤس میں ایک خصوصی ’’کراچی ایشوز پورٹل‘‘ بنایا جائے گا جہاں اسسٹنٹ اور ڈپٹی کمشنرز کو نکاسی آب، تجاوزات اور صفائی سے متعلق رپورٹس اَپ لوڈ کرنا ہوں گی۔

رمضان اور عید کے دوران عوامی سہولت

عید کی آمد کے پیش نظر وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا کہ شہری خریداری کے لیے مارکیٹوں کا رخ کریں گے۔

انہوں نے چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ کو ہدایت دی کہ سیکیورٹی کو بہتر بنانے کے لیے پولیس گشت میں اضافہ کیا جائے اور عید کی خریداری کے دوران شہریوں کی سہولت کے لیے خصوصی انتظامات کیے جائیں۔

وزیر اعلیٰ نے کے ایم سی اور ٹریفک پولیس کو بھی ہدایت دی کہ اہم تجارتی علاقوں میں اسٹریٹ لائٹنگ، ٹریفک مینجمنٹ اور سیکیورٹی کے انتظامات کو مزید بہتر بنایا جائے۔

خوبصورتی اور بنیادی ڈھانچے کی بہتری

وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے میئر کراچی کو ہدایت دی کہ وہ سال کے اختتام تک چار بڑی مارکیٹوں اور ان کے اطراف کو خوبصورت بنانے کے اقدامات کریں اور شہر میں نشست گاہیں تعمیر کریں۔

انہوں نے کہا کہ اگلے سال ہم مزید مارکیٹوں اور عوامی مقامات کو بہتر کرکے شہریوں اور سیاحوں کےلیے زیادہ پرکشش بنا سکتے ہیں۔

مزید برآں، اجلاس میں لیاری میں جاری واٹر پائپ لائن کی تنصیب کا جائزہ لیا گیا جو تاحال مکمل نہیں ہو سکی۔ وزیر اعلیٰ نے وزیر بلدیات کو ہدایت دی کہ وہ اس منصوبے کی تکمیل میں تیزی لائیں اور انہیں باقاعدہ اپڈیٹ فراہم کریں۔ انہوں نے کہا کہ اگر مسائل درپیش ہوں تو انہیں پی اینڈ ڈی ڈپارٹمنٹ کے ذریعے حل کریں۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے عید کے بعد تجاوزات کے خلاف کارروائی کی واضح ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ عوامی مقامات کو ہر ممکن حد تک قابلِ رسائی بنانے کےلیے سافٹ انکروچمنٹ کو ہٹایا جائے۔

Tagsپاکستان.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان مراد علی شاہ نے کو ہدایت دی کہ کمشنر کراچی وزیر اعلی کے دوران انہوں نے کی ہدایت مسائل کی کے لیے کہا کہ

پڑھیں:

الیکٹرک گاڑیوں کیلیے چارجنگ اسٹیشنز کا قیام، شرجیل میمن کی چینی کمپنی کے حکام سے ملاقات

کراچی:

سندھ کے سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن اور صوبائی وزیر توانائی سید ناصر حسین شاہ سے چینی الیکٹرک چارجنگ کمپنی اے ای آٹو کے حکام کی ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں صوبے بھر میں الیکٹرک گاڑیوں کے لیے چارجنگ اسٹیشنز کے قیام پر تفصیلی تبادلہ کیا گیا۔ کمپنی حکام نے سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن اور سید ناصر حسین شاہ کو جدید چارجنگ ٹیکنالوجی سے متعلق بریفنگ دی۔

سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کمپنی حکام کو سندھ کے شہری و دیہی علاقوں میں چارجنگ پوائنٹس کے وسیع نیٹ ورک کے قیام سے متعلق اپنے منصوبے پر آگہی دی۔

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ ٹرانسپورٹ کا مستقبل صاف توانائی اور الیکٹرک گاڑیوں سے جڑا ہے، سندھ اس تبدیلی میں پیچھے نہیں رہ سکتا، صوبے بھر میں الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ اسٹیشنز کا قیام ماحول کے تحفظ کے لیے اہم ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت متبادل توانائی شعبے میں سرمایہ کاری کرنے والی کمپنیوں کو ہر ممکن تعاون اور سہولت فراہم کرے گی، ہمارا مقصد فوسل فیول پر انحصار کم کرنا، فضائی آلودگی میں کمی لانا اور گرین ٹیکنالوجی کے ذریعے معیشت میں نئے مواقع پیدا کرنا ہے۔

سید ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ توانائی اور ٹرانسپورٹ آج کی دنیا میں ایک دوسرے کے ساتھ جڑے ہوئے شعبے ہیں، سندھ پہلے ہی قابلِ تجدید توانائی کے میدان میں نمایاں اقدامات کر چکا ہے، اب الیکٹرک موبیلٹی اگلا اہم قدم ہے۔

صوبائی وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ الیکٹرک گاڑیوں سے نہ صرف روایتی ایندھن پر دباؤ کم ہوگا بلکہ موسمیاتی تبدیلی کے چیلنج سے بھی نمٹنے میں مدد ملے گی۔

متعلقہ مضامین

  • خصوصی افراد کو ڈرائیونگ کی تربیت اور لائسنس دینے کا فیصلہ
  • الیکٹرک گاڑیوں کیلیے چارجنگ اسٹیشنز کا قیام، شرجیل میمن کی چینی کمپنی کے حکام سے ملاقات
  • گوادر میں پانی اور بجلی کے مسائل کے حل کے لیے وزیراعلیٰ بلوچستان کے اہم اقدامات
  • وزیراعلیٰ سندھ کی آٹے کی قیمت پر کڑی نظر رکھنے اور غیر ضروری مہنگائی روکنے کی ہدایت
  • وزیراعلیٰ سندھ کی آٹے کی قیمت پر کڑی نظر رکھنے اور غیرضروری مہنگائی روکنے کی ہدایت
  • وزیرِ اعلیٰ سندھ کا ڈکیتوں کیخلاف آپریشن تیز کرنے کا حکم
  • وزیراعلی سندھ کا کراچی میں غیر قانونی ٹینکرز کے خاتمے اور کچے میں ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن تیز کرنے کا حکم
  • پاکستان کی دہشتگردی کیخلاف جنگ اپنے لیے نہیں، دنیا کو محفوظ بنانے کیلیے ہے، عطا تارڑ
  • وزیراعلیٰ سندھ کا کچے میں ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن تیز اور کراچی میں غیر قانونی ٹینکرز کے خاتمے کا حکم
  • کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک ملاقات کررہے ہیں