لاہور:

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت صوبے کے دیہی علاقوں میں خواتین کے لیے ایک تاریخی ڈیجیٹل اور آئی ٹی ٹریننگ پروگرام کا آغاز کر دیا گیا۔

اس انقلابی منصوبے کے تحت پنجاب بھر کے دیہات میں 27 ہزار خواتین کو جدید ڈیجیٹل اسکلز اور آئی ٹی ٹریننگ دی جائے گی، جس کا مقصد خواتین کو ٹیکنالوجی کے ذریعے معاشی طور پر بااختیار بنانا ہے۔  

پنجاب اسکلز ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام چھ ماہ کی آن لائن ٹریننگ کے دوران دیہی خواتین کو اسکالرشپ بھی دی جائے گی۔ ٹریننگ مکمل کرنے کے بعد ہر خاتون کو ایک ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر اور مفت وائی فائی ڈیوائس فراہم کی جائے گی تاکہ وہ عملی طور پر ڈیجیٹل دنیا میں قدم رکھ سکیں۔  

دیہی خواتین کو آئی ٹی اور ویب ڈویلپمنٹ، کوڈنگ، سائبر سیکیورٹی، ڈیجیٹل مارکیٹنگ، ای کامرس، سوشل میڈیا مینجمنٹ، گرافک ڈیزائن، ملٹی میڈیا، فری لانسنگ، ریموٹ ورک، ڈیٹا انٹری اور آفس آٹومیشن سمیت جدید مہارتیں سکھائی جائیں گی۔  

آن لائن ٹریننگ کی تکمیل پر پنجاب اسکلز ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ سرٹیفکیٹ اور جاب لنک بھی فراہم کرے گا، خواتین گھر بیٹھے فری لانسنگ یا آن لائن بزنس بھی شروع کر سکیں گی، دیہی خواتین گاؤں کے گھر کو مائیکروانٹرپرائزز میں تبدیل کر سکیں گی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ یہ پروگرام خواتین کے لیے صرف ایک تربیتی منصوبہ نہیں بلکہ اپنے روشن مستقبل کو خود لکھنے کا ذریعہ ہے۔ دیہی خواتین اب گھر بیٹھے فری لانسنگ کے ذریعے باعزت روزگار کما سکیں گی، جبکہ ٹیک فرم یا آن لائن بزنس بھی شروع کر سکتی ہیں۔

 انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب کی خواتین اب دیہات میں رہتے ہوئے بھی انٹرنیشنل آئی ٹی مارکیٹ میں مسابقت کر سکیں گی اور ڈیجیٹل انقلاب کی بانی بنیں گی۔

دیہی خواتین اس ڈیجیٹل اینڈ آئی ٹی ٹریننگ پروگرام میں گھر بیٹھے PSDF کی ویب سائٹ ([psdf.

org.pk](https://psdf.org.pk)) پر اپلائی کر سکتی ہیں۔  

مریم نواز نے کہا کہ ڈیجیٹل ٹریننگ سے خواتین کو تعلیم اور معاشی ترقی کے مواقع ملیں گے، صنفی مساوات کو فروغ ملے گا، دیہات میں مائیکرو انٹرپرائزز ترقی کریں گی، اور خواتین فاصلوں کی رکاوٹوں کو ختم کر کے خودمختاری کی جانب بڑھ سکیں گی۔ پنجاب حکومت کے اس اقدام سے دیہی خواتین کے لیے جدید مہارتیں سیکھنے، معیشت میں فعال کردار ادا کرنے اور خودکفالت کی راہ ہموار ہوگی۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: آئی ٹی ٹریننگ دیہی خواتین خواتین کو آن لائن سکیں گی

پڑھیں:

کمزور کمیونٹیز کی مدد کیلئے سماجی پروگرام جاری رکھے جائیں: یوسف رضا گیلانی 

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان سویٹ ہوم کے سرپرست اعلیٰ زمرد خان ہلال امتیاز نے  شعیب مہتا کے ساتھ آج ایوان صدر میں قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کی ۔ سید یوسف رضا گیلانی  نے پاکستان سویٹ ہوم کی کوششوں کا خیرمقدم کیا اور ملک بھر میں کمزور کمیونٹیز کی مدد کے لیے سماجی بہبود کے پروگراموں کو جاری رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔ زمرد خان نے بتایا کہ پاکستان سویٹ ہوم 2008ء میں جب سید یوسف رضا گیلانی وزیر اعظم تھے تو صرف ایک اندرونی طور پر بے گھر ہونے والے بچے کے ساتھ شروع ہوا تھا اور اس کے بعد سے یتیم اور پسماندہ بچوں کے لیے ایک ملک گیر اقدام بن گیا ہے۔ انہوں نے قائم مقام صدر کو سیدہ فاطمہ الزہرا دسترخوان کے بارے میں بھی بتایا جو روزانہ 7000 سے زائد افراد کو مفت کھانا فراہم کرتا ہے اور اس وقت سیلاب سے متاثرہ علاقوں اور بالخصوص ملتان کے متاثرہ علاقے اور  شجاع آباد میں سیلاب متاثرین کے لیے امدادی کیمپ لگائے گئے ہیں۔ شجاع آباد سیلاب متاثرین کیمپ کا آغاز  یوسف رضا گیلانی کے بڑے صاحبزادے سید عبدالقادر گیلانی ایم این اے کی مکمل تعاون اور رہنمائی سے گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • رانا مشہود سے یونیسف کی نمائندہ کی ملاقات، مختلف امورپر غور
  • پنجاب حکومت نے آسان اقساط پر پہلی بلاسود ای ٹیکسی اسکیم کا آغاز کر دیا
  • سی ایم پنجاب گرین کریڈٹ پروگرام کے تحت ای بائیکس کی رجسٹریشن میں نمایاں اضافہ
  • ڈیجیٹل یوتھ ہب نوجوانوں کومصنوعی ذہانت پر مبنی وسائل تک ذاتی رسائی فراہم کرے گا، چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام سے یونیسف کی نمائندہ کی ملاقات
  • ای بائیکس رجسٹریشن میں نمایاں اضافہ
  • پنجاب حکومت نے پہلی ای-ٹیکسی سکیم کا باقاعدہ آغاز کر دیا
  • کمزور کمیونٹیز کی مدد کیلئے سماجی پروگرام جاری رکھے جائیں: یوسف رضا گیلانی 
  • نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور اقتصادی ترقی کو مستحکم کرنے کے لئے وزیراعظم یوتھ پروگرام اور موبی لنک مائیکرو فنانس بینک کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط
  • وزیراعظم یوتھ پروگرام اور موبی لنک کے درمیان معاہدہ
  • گلبرگ ٹائون :اساتذہ کی ٹریننگ اور طلبہ کیلیے پی بی ایل پروگرام کا آغاز