ریاست مدینہ کی بات کرنے والے آج گورنر ہاؤس آکر دیکھیں، کامران ٹیسوری
اشاعت کی تاریخ: 21st, March 2025 GMT
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ آج گورنر ہاؤس عام آدمی کے لیے کھلا ہے، شہریوں کے مسائل حل ہوتے ہیں، پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی مراعات لیتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے اپنے آقاؤں سے ڈالر پکڑے ہوئے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ جو ریاست مدینہ کی بات کرتے تھے وہ آج گورنر ہاؤس آ کر دیکھیں۔ انہوں نے کہا کہ آج گورنر ہاؤس عام آدمی کے لیے کھلا ہے، شہریوں کے مسائل حل ہوتے ہیں، پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی مراعات لیتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ قومی سلامتی پر میٹنگ بلائی تو پی ٹی آئی نے بائیکاٹ کر دیا، پی ٹی آئی کو 4 سال حکومت ملی، کام کرتے تو کراچی کا نقشہ بدل جاتا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: گورنر ہاؤس پی ٹی ا ئی نے کہا کہا کہ
پڑھیں:
کم عمر بچوں کے فیس بک اور ٹک ٹاک استعمال پر پابندی
لاہورہائیکورٹ میں کم عمر بچوں کے فیس بک اور ٹک ٹاک استعمال پر پابندی کے لیے درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے پی ٹی اے سمیت دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ۔
چیف جسٹس عالیہ نیلم نے شہری اعظم بٹ کی درخواست پر سماعت کی ، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ بچے فیس بک اور ٹک ٹاک پر نامناسب مواد دیکھتے ہیں، جس سے بچوں کی تعلیمی سرگرمیاں متاثر ہورہی ہیں۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ سوشل میڈیا پر سسٹم موجود ہے کہ بچوں کی رسائی کو محدود کر سکتے ہیں۔ والدین بچوں کے سوشل میڈیا تک رسائی کو چیک کر سکتے ہیں ۔ انہوں نے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک بھی والدین ایسی ہی رسائی رکھتے ہیں ۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے مکالمہ کرتے ہوئے چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ آپ اس پر کیا کہیں گے؟، جس پر سرکاری وکیل نے جواب دیا کہ انہوں نے پٹیشن میں فریق ہی غلط بنایا ہے۔ حکومت پاکستان کو فریق بنانا چاہیے تھا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ اگر انہوں نے پی ٹی اے کو درخواست دی ہے تو ان سے پتا کر کے عدالت کو آگاہ کریں۔ کمیشن کا مقصد یہی ہے کہ لوگوں کے معاملات کو حل کرنے کے لیے ان سے رابطہ کر سکیں۔