ڈیڈ لائن میں 11 دن باقی، 8 لاکھ 74 ہزار سے زائد افغانی واپس چلے گئے
اشاعت کی تاریخ: 21st, March 2025 GMT
حکومت پاکستان کی جانب سے غیرملکیوں کو31 مارچ تک ملک چھوڑنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔ حکومت پاکستان نے واپس جانے والوں کے لیے خواراک اور صحت کی سہولیات کے انتظامات مکمل کر لیے ہیں، جبکہ مقررہ تاریخ تک ملک نہ چھوڑنے والوں کیخلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں غیرقانونی مقیم افغان مہاجرین کی واپسی جاری ہے۔ غیر قانونی مقیم اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کو پاکستان چھوڑنے کی ڈیڈ لائن ختم ہونے میں 11 دن باقی رہ گئے ہیں۔ 20 مارچ تک واپس جانیوالے افغان باشندوں کی تعداد 8 لاکھ 74 ہزار 282 تک پہنچ چکی ہے۔ حکومت پاکستان کی جانب سے غیرملکیوں کو31 مارچ تک ملک چھوڑنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔ حکومت پاکستان نے واپس جانے والوں کے لیے خواراک اور صحت کی سہولیات کے انتظامات مکمل کر لیے ہیں، جبکہ مقررہ تاریخ تک ملک نہ چھوڑنے والوں کیخلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ حکومت نے اس بات کی یقین دہانی کرائی ہے کہ انخلا کے دوران کسی سے بدسلوکی نہیں کی جائے گی۔ حکومت نے اس سے قبل 15 ستمبر 2023 کوافغان باشندوں کو واپس اپنے وطن بھیجنے کا فیصلہ کیا تھا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: حکومت پاکستان تک ملک
پڑھیں:
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی ، انڈیکس ایک لاکھ ، 15 ہزار سے نیچے آ گیا
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی ، انڈیکس نے دو حدیں کھو دیں ، دوسری جانب تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منفی کاروبار کا آغاز ہوا ، 100 انڈیکس میں کاروبار کے آغاز پر 2 ہزار 360 پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کے بعد انڈیکس 14 ہزار 661 کی سطح پر آ گیا۔
گزشتہ روز بھی اسٹاک مارکیٹ میں مندی رہی تھی جس کے باعث سرمایہ کاروں کو نقصان کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر20 پیسے سستا ہو گیا ہے ، ایکسچینج کمپنیزایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 280 روپے 77 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
ڈی جی والڈ سٹی کامران لاشاری نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا