اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2025ء) وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن اور 10 خارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کے بہادر جوان مادرِ وطن کے تحفظ کے لیے بے مثال جرات اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر نے آپریشن کے دوران کیپٹن حسنین اختر کی شہادت پر گہرے دٴْکھ کا اظہار کرتے ہوئے شہید کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ کیپٹن حسنین اختر نے اپنے خون سے ملک کی حفاظت کی ایک نئی داستان رقم کی ہے، اور ان کی قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے شہید کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم ان کے غم میں برابر کی شریک ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشتگردی کے ناسور کے خاتمے کے لیے بھرپور عزم کے ساتھ برسرِ پیکار ہیں اور قوم کو اپنے ان جری محافظوں پر فخر ہے۔ دہشتگردی کے خلاف یہ جنگ آخری خارجی کے خاتمے تک جاری رہے گی۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کہا کہ

پڑھیں:

بلوچستان: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد ہلاک

—فائل فوٹو

سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع خضدار میں انٹیلیجنس کی بنیاد پر آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں 5 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد ہلاک کردیے۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن 14 اور 15 ستمبر کی رات بلوچستان کے ضلع خضدار میں آپریشن کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور بارودی مواد بھی برآمد ہوا۔

یہ بھی پڑھیے خیبر پختونخوا: سیکیورٹی فورسز کے 2 آپریشنز، بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 31 دہشتگرد ہلاک خیبرپختونخوا: سیکیورٹی فورسز کے 2 آپریشنز، بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 35 دہشتگرد ہلاک

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد علاقے میں متعدد دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث تھے، علاقے میں مزید دہشت گردوں کی موجودگی کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز بھارتی سرپرستی یافتہ دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہیں، دہشت گردی کے تمام سہولت کاروں اور مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • خضدار:سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن،فتنہ الہندوستان کے 4دہشتگرد ہلاک
  • پاک سعودی دفاعی معاہدے پر وزیراعظم اور آرمی چیف کو خراجِ تحسین، علما کونسل کا یوم تشکر منانے کا اعلان
  • محسن نقوی کا خضدار میں کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
  • سیکیورٹی فورسز کا خضدار میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، فتنۃ الہندوستان کے 4 دہشت گرد ہلاک
  • سکیورٹی فورسز کا خضدار میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 4 بھارتی سپانسرڈ دہشتگرد ہلاک
  • خصدار: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 بھارتی سرپرست یافتہ دہشت گرد ہلاک
  • سکیورٹی فورسز کا خضدار میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 4بھارتی سرپرستی یافتہ دہشتگرد ہلاک
  • بلوچستان: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد ہلاک
  • وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا خضدار میں بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
  • لکی مروت اور بنوں میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں ،31 دہشت گرد ہلاک