بغیر اجازت احتجاج کرنے پر عورت مارچ کی قیادت کیخلاف مقدمہ درج
اشاعت کی تاریخ: 21st, March 2025 GMT
اسلام آباد:بغیر اجازت اسلام آباد میں احتجاج کرنے پر عورت مارچ قیادت کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
عورت مارچ کی قیادت کے خلاف مقدمہ پرامن اسمبلی ایکٹ کے سیکشن 8 کے تحت درج کیا گیا جبکہ سٹی مجسٹریٹ کی مدعیت میں دونوں گروپس کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
مقدمے کے متن کے مطابق فرزانہ باری کی جانب سے 100/150 خواتین کے ہمراہ احتجاج کیا گیا۔
تھانہ کوہسار میں درج مقدمے کے اندراج کے مطابق فرزانہ باری کی جانب سے 100/150 خواتین کے ہمراہ احتجاج کیا گیا، صدر مسلم طلبہ اور اسلامی نظریاتی پارٹی کے 50/60 کارکنان بھی شہید ملت چوک اکٹھے ہوئے، طلبہ کے گروپ کی جانب سے عورت مارچ کے شرکا کو روکنے کی کوشش کی گئی۔
مقدمے کے متن میں بتایا گیا کہ اس دوران دونوں گروپس کی جانب ایک دوسرے کے خلاف نعرے بازی کی گئی، دونوں فریقین کی جانب سے شہید ملت چوک کو بلاک کیا گیا۔
مقدمے کے مطابق دونوں فریقین کی جانب سے کسی نے احتجاج سے قبل این او سی نہیں لیا، اسلام آباد میں دفعہ 144 کے نفاذ کے تحت ہر قسم کے احتجاج پر پابندی ہے، فرزانہ بازی اور بلال ربانی کے قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غیر قانونی احتجاج کیا۔
Post Views: 2.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: خلاف مقدمہ مقدمے کے کے خلاف کیا گیا
پڑھیں:
علی امین گنڈاپور کیخلاف شراب برآمدگی کیس کی سماعت بغیر کاروائی ملتوی
ویب ڈیسک: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کیخلاف شراب و اسلحہ برآمدگی کیس کی سماعت وکلاء کی ہڑتال کے باعث بغیر کاروائی ملتوی کردی گئی۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے کیس پر سماعت کی۔ کیس میں علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری برقرار ہیں۔
کیس کی آئندہ سماعت 23 ستمبر کو ہوگی، علی امین گنڈا پور کیخلاف تھانہ بارہ کہو میں مقدمہ درج ہے۔
رکن پنجاب اسمبلی علی امتیاز کا نام پی این آئی لسٹ سے نکالنے کی درخواست، جواب طلب
Ansa Awais Content Writer