دریائے جہلم سے ملنے والی لڑکے لڑکی کی لاشوں کی شناخت ہوگئی
اشاعت کی تاریخ: 21st, March 2025 GMT
علامتی فوٹو
دریائے جہلم سے ملنے والی لڑکے اور لڑکی کی لاشوں کی شناخت کرلی گئی۔ مظفرآباد سے ضلعی انتظامیہ کے مطابق لڑکے اور لڑکی کا تعلق مقبوضہ کشمیر کی تحصیل اُڑی سے تھا۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق چناری کے مقام پر ملنے والے نوجوان کی لاش کی شناخت یاسر حسین کے نام سے ہوئی۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق لڑکے کے گلے میں پھندہ اور رسیوں سے ہاتھ پاؤں بندھے ہوئے تھے، تھوری کے مقام سے ملنے والی لڑکی کی لاش کی شناخت آسیہ بانو کے نام سے ہوئی۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق لڑکی کے سر کے بال مونڈے ہوئے اور ناک کٹی ہوئی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ضلعی انتظامیہ کے مطابق کی شناخت
پڑھیں:
بلوچستان میں غیرت کے نام پر ایک اور لڑکا لڑکی قتل
کوئٹہ کے علاقے قمبرانی روڈ کے قریب غیرت کے نام پر لڑکی اور لڑکے کو قتل کردیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق پولیس نے کہا کہ غیرت کے نام پر باپ نے اپنی بیٹی اور بھانجے کو قتل کردیا، مرنے والوں کی عمریں 18 سے 20 سال کے درمیان تھیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگیا، جس کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
پولیس کے مطابق مقتولین کی لاشیں ضروری قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردی گئیں۔