پنجاب کی دیہاتی خواتین کے لیے آن لائن ڈیجیٹل اینڈ آئی ٹی پروگرام، اپلائی کیسے کریں؟
اشاعت کی تاریخ: 21st, March 2025 GMT
لاہور(نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت دیہی خواتین کے لیے ڈیجیٹل فیوچر کے دروازے کھول دیے گئے۔ پنجاب میں پہلی بار “چیف منسٹر مریم نواز آئی ٹی ٹریننگ اور ڈیجیٹل اسکلز پروگرام” کا آغاز کر دیا گیا، جس کے تحت صوبے بھر کی 27 ہزار دیہی خواتین کو جدید ڈیجیٹل اور آئی ٹی ٹریننگ دی جائے گی۔
یہ پروگرام پنجاب اسکلز ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے تحت 6 ماہ کی آن لائن ٹریننگ پر مشتمل ہوگا، جس میں خواتین کو ویب ڈویلپمنٹ، کوڈنگ، ڈیجیٹل مارکیٹنگ، ای کامرس، سوشل میڈیا مینجمنٹ، گرافک ڈیزائن، ملٹی میڈیا، فری لانسنگ، ریموٹ ورک، ڈیٹا انٹری، آفس آٹومیشن اور سائبر سیکیورٹی کی مہارتیں سکھائی جائیں گی۔
ٹریننگ مکمل کرنے والی خواتین کو اسکالر شپ، ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر اور فری وائی فائی ڈیوائس فراہم کی جائے گی۔ مزید برآں، پنجاب اسکلز ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ انہیں سرٹیفکیٹ اور جاب لنک بھی دے گا تاکہ وہ روزگار کے مواقع حاصل کر سکیں۔
دیہی خواتین گھر بیٹھے فری لانسنگ اور آن لائن بزنس کر سکیں گی، اپنے گھروں کو مائیکرو انٹرپرائز میں تبدیل کر کے معاشی طور پر خود مختار بن سکیں گی۔ پروگرام میں شمولیت کے لیے خواتین PSDF کی ویب سائٹ (psdf.
وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا ہے کہ یہ ٹریننگ خواتین کو باوقار روزگار فراہم کرے گی، صنفی مساوات کو فروغ دے گی اور پنجاب میں ڈیجیٹل انقلاب کی بنیاد رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ 27 ہزار دیہی خواتین آئی ٹی کے میدان میں عالمی مارکیٹ سے مقابلہ کرنے کے قابل ہوں گی۔
یہ اقدام دیہی خواتین کو بااختیار بنانے، معاشی ترقی میں شمولیت، اور جدید ٹیکنالوجی تک رسائی کو ممکن بنانے کی جانب ایک انقلابی قدم ثابت ہوگا۔
مزیدپڑھیں:سرکاری ملازمین کو عیدالفطر کی 9 چھٹیاں ہونگی، اعلان کردیا گیا
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: دیہی خواتین خواتین کو آن لائن آئی ٹی
پڑھیں:
پنجاب ترقیاتی ورکنگ پارٹی نے ترقیاتی سکیموں کیلئے 134 ارب منظور کر لئے
لاہور (کامرس رپورٹر) پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نے مالی سال 2025-26ء کے صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کے 29 ویں اجلاس میں مختلف سیکٹرز کی ترقیاتی سکیموں کے لئے 134 ارب روپے کے فنڈز کی منظوری دے دی گئی۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین پی اینڈ ڈی بورڈ ڈاکٹر نعیم رؤف نے کی۔ جن منصوبوں کی منظور ی دی گئی ان میں سی ایم انیشیٹو کے تحت نئے کالجز کی تعمیر کے لیے7 ارب 47 کروڑ ، پہلے سے موجود یونیورسٹیوں کے سب کیمپسز کی تعمیر اور اپگریڈیشن کے لیے 2 ارب، پنجاب ڈیویلپمنٹ پروگرام کے تحت مختلف اضلاع میں ترقیاتی کاموں کے لیے 124 ارب روپے کی منظوری دی گئی۔ اس رقم سے ساہیوال، لودھراں، خانیوال، ٹوبہ ٹیک سنگھ، فیصل آباد، بہاولپور، وہاڑی، کوٹ ادو، سیالکوٹ، اٹک، شیخوپورہ، سرگودھا، نارووال، اوکاڑہ، قصور اور وزیر آباد میں سیوریج، نکاسی آب اور دیگر ترقیاتی کام کئے جائیں گے۔ پنجاب آرکائیو فیز تھری کی ڈیجیٹلائزیشن کے پوزیشن پیپر، پنجاب میں بزنس فسلیٹیشن ای بز پورٹل کے لیے پوزیشن پیپر، پنجاب ای کامرس انیشیٹو کے پوزیشن پیپر، چیف منسٹر آئی ٹی انٹرنشپ پروگرام کے پوزیشن پیپر، پرفارمنس مینجمنٹ اینڈ ریفارمز یونٹ (پی ایم آر یو) آئی اینڈ سی ونگ، ایس اینڈ جی اے ڈی کے پوزیشن پیپر، پنجاب میں آن لائن شماریاتی نظام کے پوزیشن پیپر کی منظوری بھی دی گئی۔