سرائے مغل: شوہر نے ناجائز تعلقات کے شبہ میں حاملہ بیوی کو قتل کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 22nd, March 2025 GMT
سرائے مغل کے نواحی علاقے چکو چک واندر میں ایک اندوہناک واقعہ پیش آیا جہاں شوہر نے ناجائز تعلقات کے شبے میں اپنی 35 سالہ حاملہ بیوی کو قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق ملزم نے گردن اور ٹھوڑی کے نیچے تیز دھار آلے کے وار سے بیوی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ خاندانی ذرائع کے مطابق مقتولہ، معافیہ بی بی پانچ سے چھ ماہ کی حاملہ تھی اور اس کی دو بیٹیاں بھی ہیں۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی تھانہ سرائے مغل پولیس موقع پر پہنچ گئی اور تفتیش کا آغاز کر دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم قتل کے بعد فرار ہوگیا تاہم اس کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے اور جلد ہی اسے گرفتار کر لیا جائے گا۔
پولیس نے مقتولہ کی لاش کو ضروری قانونی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کر دیا
پڑھیں:
کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں زیادتی کا شکار غیر ملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔
کراچی میں درخشاں تھانے کی حدود میں امریکی خاتون سے زیادتی کے مقدمے کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں ہوئی پولیس نے گرفتار ملزم جیسپر عرف آدی محمود کو عدالت میں پیش کیا۔
متاثرہ خاتون نے عدالت میں زیر دفعہ 164 کا بیان ریکارڈ کروایا، متاثرہ خاتون نے ملزم کو معاف کرنے کا بیان دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ میں ملوث ملزم آدی محمود کو گرفتار کرلیا ہے، ملزم تھانا درخشاں میں گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے صفائی کا کام کر رہا تھا۔
خاتون نے بیان میں کہا کہ پولیس افسر نے اس کا دستخط شدہ بیان جلادیا، پولیس افسر نے کہا کہ مقدمہ درج کروائیں ورنہ ہمارے لیے مشکل ہوجائے گی۔
متاثرہ خاتون نے کہا کہ ملزم کی زندگی خراب نہیں کرنا چاہتی۔
عدالت نے متاثرہ خاتون کا بیان کیس کا حصہ بنادیا جبکہ عدالت نے ملزم جیسپر کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔
عدالت نے تفتیشی افسر کو ملزم کی عمر کے تعین سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔