عمران خان 9 مئی واقعات پر معافی مانگ لیں تو رہائی ممکن ہے: رانا ثنااللہ
اشاعت کی تاریخ: 22nd, March 2025 GMT
اسلام آباد(نیوزڈیسک) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے عمران خان کی رہائی کو معافی سے مشروط کردیا۔ رانا ثنااللہ نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اگر 9 مئی کے واقعات پر صدق دل سے معافی مانگ لیں تو رہائی ممکن ہو سکتی ہے۔
اس سے قبل دیے گئے بیان میں رانا ثنا اللہ نے کہا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو عدالت رہا کرتی ہے تو حکومت کو کوئی اعتراض نہیں، عمران خان کو حکومت نے نظر بند نہیں کیا ہوا، وہ اپنے مقدمات کی وجہ سے جیل میں ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی اپنی ضمانت ہائی کورٹ یا سپریم کورٹ سے کرواسکتے ہیں۔
سی ٹی ڈی کے پنجاب بھر میں 166 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز ، 11 دہشتگردگرفتار
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
عمران کی رہائی اولین ترجیح، کارکن سرگرمیاں جاری رکھیں:سہیل آفریدی
پشاور (بیورو رپورٹ) وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی سے پی ٹی آئی سندھ کے کارکنوں اور عمران خان رہائی تحریک کے کنوینئرز نے ملاقات کی۔ وفد نے سہیل آفریدی کو وزارت اعلیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد اور نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔ وزیر اعلیٰ کا ذاتی خرچے پر ملاقات کے لیے آنے والے وفد سے اظہار تشکر، کارکنان کا یہ جذبہ عمران خان سے والہانہ محبت کا عکاس ہے۔ عمران خان کی رہائی ہم سب کی اولین ترجیح ہے۔ کارکن حوصلے بلند اور اپنی سرگرمیاں جاری رکھیں۔ وزیراعلیٰ نے ضلع ہنگو کے علاقہ ڈوآبہ میں پولیس گاڑی پر آئی ای ڈی حملے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پولیس سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔