میانوالی سے لاہور آنے والی ٹرین بڑے حادثے سے بچ گئی
اشاعت کی تاریخ: 22nd, March 2025 GMT
ویب ڈیسک: میانوالی سے لاہور آنے والی ٹرین بڑے حادثے سے بچ گئی۔
نجی ٹی وی کے مطابق ریلوے آپریشن انتظامات کی بدترین حالت کا پول کھل گیا۔ میانوالی سے لاہورآنے والی میانوالی ایکسپریس کی اکانومی کلاس کوچ بفلر کادوران سفر ٹوٹ گیا، تاہم خوش قسمتی سے ٹرین بڑے حادثے سے بچ گئی۔
ذرائع کے مطابق کوچ 12353کا بفلرکندیاں اسٹیشن کے قریب ٹوٹا۔ پتا چلنے پر کوچ کو ٹرین سے الگ کردیا گیا۔
’زندگی‘ نے تاجروں کی سہولت کےلیے QR ساؤنڈ باکس متعارف کروا دیا
بفلر ٹوٹنے کا واقعہ رات دیر سے پیش آیا۔
Ansa Awais Content Writer.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: لاہور
پڑھیں:
ایران میں زائرین کو اغوا کرکے تاوان وصول کرنے والے نیٹ ورک کا اہم ملزم گرفتار
لاہور:وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) نے ایران میں زائرین کو اغوا کرکے تاوان وصول کرنے والے نیٹ ورک کے اہم ملزم کو لاہور سے گرفتار کرلیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف ائی اے کارپوریٹ کرائم سرکل لاہور نے ایک بڑی کارروائی کی اور ملزم کو گرفتار کرلیا، جن کی شناخت محمد ادریس کے نام سے ہوئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ملزم نے ایران میں اپنے نیٹ ورک کے ذریعے پاکستان سے ایران جانے والے 2 شہریوں کو اغوا کروایا اور ان کے اہل خانہ سے تاوان کی مد میں 50 لاکھ روپے وصول کیے۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم نے اپنے مکروہ دھندے کو چھپانے کے لیے رقوم کی بیرون ملک منتقلی بذریعہ حوالہ ہنڈی کی۔
انہوں نے بتایا کہ ملزم ایران میں اپنے نیٹ ورک کے ذریعے پاکستان سے ایران جانے والے زائرین کو اغوا کرواتا تھا۔
ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم متاثرین کو رہا کروانے کی مد میں پاکستان میں ان کے اہل خانہ سے بھاری رقوم وصول کرتا تھا۔