Daily Ausaf:
2025-11-04@05:23:51 GMT

ٹرمپ،وائس آف امریکااورمیڈیاکی آزادی کابحران

اشاعت کی تاریخ: 22nd, March 2025 GMT

(گزشتہ سے پیوستہ)
وی اواے کی بندش پرعالمی ردعمل اورمستقبل کے امکانات پرایک نئی بحث کاآغازہوگیاہے جس پرمیڈیاماہرین کاکہناہے کہ وی اواے کے متعلق مجوزہ صدارتی حکم پرعالمی طورپر امریکی ثقافتی اثرورسوخ کافی کمزورہوجائے گااوریقینابی بی سی اوردیگر عالمی ادارے اس خلاکوپرکرنے کی کوششیں تیزکردیں گے۔
ایلون مسک،جوٹرمپ کے انتخابی مہم کے اہم عطیہ دہندگان میں شامل ہیں،نے سرکاری اداروں کے حجم کم کرنے کی پالیسی کی حمائت کی ہے۔تاہم ایلون مسک پہلے ہی اپنے ادارے ایکس ٹوئیٹرپروی اواے کابائیکاٹ کرچکے ہیں اورٹرمپ اس آئیڈیاسے پہلے ہی بہت متاثرتھے جس کی بناپریہ حکم نامہ جاری کیاگیا۔ ٹرمپ کی جانب سے کارپوریٹ ٹیکس میں کمی کی بناپرمسک کی کمپنیاں(ٹیسلا،اسپیس ایکس)کوفائدہ پہنچاہے اورمسک کوریگولیٹرریلیف سے خلائی اور خود کار گاڑیوں کے شعبوں میں حکومتی پابندیوں میں بھی نرمی کی توقع ہے۔ٹرمپ کی انتخابی مہم میں سب سے زیادہ سرمایہ کاری ایلون مسک کے حصے میں آئی اوریقینا دنیا کی امیرترین شخصیت نے بھاری سرمایہ کاری جن مقاصد کے لئے کی ہے،اس کے فوائد سمیٹنے کے لئے بھی اس کی کوئی پلاننگ ضرورہے۔ مسک سمجھتے تھے کہ اگرٹرمپ دوبارہ منتخب ہوتے ہیں،تومسک کوناساکے کنٹریکٹس اورڈیٹاپراجیکٹس میں ترجیح مل سکتی ہے۔
یہ بھی قیاس کیاجارہاہےکہ ایلون مسک اورٹرمپ کے درمیان قریبی تعلقات کی وجہ 2021ء میں ٹرمپ کے ٹویٹراکائونٹ کی بحالی سے شروع ہوئے اوربعدازاں مسک نے ٹرمپ کی انتخابی مہم میں 15 ملین ڈالرکاعطیہ بھی دیا۔ٹرمپ کی ممکنہ انتخابی کامیابی سے مسک کو حکومتی پالیسیوں میں زیادہ اثرورسوخ حاصل ہوگیااورٹرمپ کی کامیابی میں ایلون مسک کے اس تعاون کی بناپراسے کابینہ کابھی حصہ بنالیاگیااوراہم حکومتی ادارہ اس کے سپردکیاگیا۔ ٹرمپ پالیسیوں سےہم آہنگی کی بنیادپرایلون مسک کی کمپنیوں کوکارپوریٹ ٹیکس میں35فیصد کی کمی کی بناپر7سوملین ڈالرتک کی چھوٹ مل گئی ہے اوریہ بھی توقع کی جارہی ہےکہ ناسا کےخلائی پروگرام میں بھی مسک کی کمپنی کو3بلین ڈالرکے قریب کنٹریکٹ مل سکتے ہیں۔ مسک کی طاقت کااندازہ اس بات سے بھی لگایاجاسکتاہے کہ ٹرمپ کی انتخابی مہم کے لئےسوشل میڈیامہم کی قیادت جس بھرپوراندازمیں مسک نے کی ہے،اس کے پیشِ نظراسپیس ایکس کو2030ء تک ’’مارس مشن‘‘میں مریخ پرکالونی بنانے کاٹاسک بھی ملنے کی توقع ہے۔مسک کی کمپنیوں کوحکومتی معاہدوں اورسبسڈی کے ذریعے زیادہ مزیدمراعات ملنے کابھی امکان ہے۔
ادھرحال ہی میں مسک اپنی کمپنی ٹیسلاکے ملازمین اپنے ایک ای میل پیغام میں لکھاہے کہ’’گزشتہ ہفتےکتناکام کیا؟ہفتےمیں کم ازکم40گھنٹےدفترمیں گزارو،ورنہ استعفٰیٰ سمجھاجائے گا‘‘۔جس پرلیبر یونین نے اسے ملازمین کے حقوق کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے شدیدتنقیدکانشانہ بنایاہے اورحکومتی ملازمین کے ساتھ ایک کشمکش کادورشروع ہوگیاہے ۔ دوسری طرف ایک رپورٹ کے مطابق ایلون مسک کی تمام سرگرمیوں کی معلومات ٹرمپ کودی جاتی ہیں جس کے بعدتوقع کی جارہی ہے کہ ایلون مسک کے اختیارات میں کمی آسکتی ہے۔
یادرہے کہ آج سے40سال قبل جاپانی مصنوعات بالخصوص آٹوموبیل کاروں (ٹویوٹا،ہنڈا) اور الیکٹرانکس(سونی)نےامریکا کی مارکیٹ پرقبضہ کرلیاتھا جس سے امریکاکو 50 بلین ڈالر کا تجارتی خسارہ ہوتا تھا۔ تجارتی خسارے نےامریکا کومجبور کیا تھاکہ وہ اگریسوٹریڈ پالیسیز اپنائے۔امریکانے جاپان کو غیرمنصفانہ تجارتی شرائط کاذمہ دارٹھہراتے ہوئے 25 %ٹیرف عائد کردیاتھا۔ جس کےجواب میں1980ء کی دہائی میں امریکا نےسٹیل اورایلومینیم پر 25فیصدٹیرف بڑھادیاجس کے جواب میں جاپان نے ڈھائی فیصدٹیرف بڑھایاتاہم اس سے امریکا کو2018بلین ڈالرکے اضافی ٹیکس کافائدہ ہوا۔
اسی طرح ٹرمپ کی طرف سے جاپان کی طرح چینی مصنوعات پرٹیرف بڑھانے کانعرہ لگایاگیا اورحال ہی میں چینی مصنوعات پر10%ٹیرف بڑھانےکااعلان کیاگیاجس کے جواب میں چین نے بھی امریکی مصنوعات پر10%ٹیرف بڑھادیاہے۔ٹرمپ موجودہ دورمیں چین کو نیاجاپان قراردیتے ہوئےچینی ٹیکنالوجی پرٹیرف میں اضافہ کرکے وہی مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں لیکن چین نے ردعمل کے طورپرامریکی مصنوعات پربھی اتناہی ٹیرف بڑھانے کا اعلان کیاہے جس قدرامریکاچینی مصنوعات پرٹیرف بڑھائے گا۔
یہ حقیقت بھی سامنے آئی ہے کہ چین اورروس نے عالمی مارکیٹ سے بھاری تعدادمیں سوناخریدکر اپنے ذخائرمیں کافی اضافہ کر لیاہے اورروسی صدرپیوٹن نے2023ء میں سونے کے ذخائرمیں اضافہ کی بنیاد پرمشترکہ کرنسی کااعلان بھی کردیاہے اورماہرین یہ توقع کر رہے ہیں کہ2025ء تک برکس کرنسی کاخاکہ پیش کیاجاسکتاہے،اورڈالرکی بالادستی برقرار رہنےکاامکان متزلزل ہوسکتاہے۔ ڈالرکے متبادل کی حقیقت اس وقت سامنے آئی کہ چین جلد ہی اپنی کرنسی یوآن کوعالمی کرنسی بنانے کی کوشش کرنے والاہے اور چین نے19 ممالک کے ساتھ یوآن میں تجارتی معاہدوں کاآغازکردیاہے۔
2023ء تک یوآن کاعالمی تجارت میں 3 حصہ دیکھنے میں آیاہے لیکن اس کے باوجود ماہرین کاکہناہے کہ فی الحال ڈالرکے متبادل چین اورروس کی طرف سے یوآن کوبطورعالمی کرنسی متعارف کرانے سے معاشی اہداف مکمل طورپرحاصل نہیں ہوسکتے اور یہی وجہ ہے کہ امریکانے سوئفٹ سسٹم کوتبدیل کرنے کی ہرکوشش کواپنے خلاف معاشی جنگ قرار دیا ہے۔ادھرٹرمپ نےڈالرکی بالادستی قائم رکھنے کےلئےبرکس ممالک (برازیل، روس، بھارت چین،جنوبی افریقا)کومتنبہ کیاہےکہ ڈالرکے متبادل کی کوششیں امریکاکے خلاف جنگ تصور کی جائیں گی۔ تاہم امریکاخطے میں بھارت کوچین اورپاکستان کے ساتھ سرحدی اور سیاسی تنازعات کی وجہ سے استعمال کررہاہے اورچین کی تجارتی ناکہ بندی کیلئے’’ کواڈ ‘‘ جیسے اتحادپربھی سرگرم ہے لیکن اب امریکی تجارتی ماہرین بھی سمجھ گئے ہیں کہ انہوں نے بھارت جیسے لنگڑے گھوڑے پربھروسہ کرکے کوئی فائدہ حاصل نہیں ہوالیکن اس کے مقابلے میں بھارت بے شمار فوائدسمیٹ چکا ہے۔
اسوقت عالمی منڈی کےحالیہ اعدادوشمارکے مطابق عالمی ریزرومیں ڈالر کا 59فیصدجبکہ یوآن کا 28فیصدحصہ ہے۔امریکانے اپنے سوفٹ سسٹم کوبہتربنانے کےلئے مزید1.

3 بلین ڈالر مختص کئے ہیں تاکہ عالمی طورپرڈالرکی بالادستی قائم رہےجبکہ برکس کی مشترکہ کرنسی کے اجرا میں حائل مزید رکاوٹیں ابھی باقی ہیں۔
ٹرمپ کی جانب سے وی اواے کی فنڈنگ روکنے کافیصلہ ایک انتہائی اہم اورمتنازع اقدام ہے،جس کےسیاسی اورسفارتی اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔وی اواے کی بندش پرعالمی ردعمل اورمستقبل کے امکانات پرایک نئی بحث کاآغازہوگیاہے جس پرمیڈیا ماہرین کاکہناہے کہ ٹرمپ کے اقدامات نے ایک طرف میڈیاکی آزادی کومجروح کیاہے،تودوسری طرف اس سے نہ صرف امریکی میڈیا کی غیرجانبداری پرسوالات اٹھیں گے بلکہ عالمی سطح پرامریکی اثرورسوخ پربھی گہر ااثر پڑسکتاہے۔یہ معاملہ اس بات کاعکاس ہے کہ امریکامیں میڈیا اورحکومت کے تعلقات کس حدتک سیاسی رنگ اختیارکرچکے ہیں۔مستقبل میں،اس فیصلے کے اثرات دور رس ہوسکتے ہیں،خاص طورپراس حوالے سے کہ کسطرح سرکاری میڈیاکوحکومتی پالیسیوں سے آزادرکھا جائے۔
وی اواے کے متعلق مجوزہ صدارتی حکم پرعالمی طورپرامریکی ثقافتی اثرورسوخ کافی کمزورہوجائے گااور یقینا بی بی سی اوردیگرعالمی ادارے اس خلاکوپرکرنے کی کوششیں تیزکردیں گے۔ٹرمپ کے اقدامات نے نہ صرف میڈیا کی آزادی پرسوالات کھڑے کیے ہیں بلکہ ایلون مسک جیسی شخصیات کوبے پناہ طاقت دی ہے۔ جاپان کے تاریخی تجربات اوربرکس کی کوششیں ظاہر کرتی ہیں کہ معاشی اورثقافتی جنگ کانیادورشروع ہوچکاہے۔ آنے والے سالوں میں یہ تنازعات امریکاکی عالمی قیادت کے لئے فیصلہ کن ثابت ہوں گے اوریہ بھی ممکن ہے کہ جاری امریکی پالیسیاں زوال کے عرصے کو مختصر کر دیں۔ تاریخ سے بھی ثابت ہے کہ ہرعروج کوزوال ہے۔

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: کی کوششیں ایلون مسک ٹرمپ کے ٹرمپ کی یہ بھی مسک کی

پڑھیں:

افغان ترجمان کے دعوے جھوٹے، وزارت اطلاعات: ایک اور بھارتی سازش بے نقاب: پاکستانی مچھیرے کو انڈین خفیہ اداروں نے دباؤ میں لا کر سکیورٹی فورسز کی وردیاں، سمز، کرنسی لانے کو کہا، وفاقی وزرا

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ آپریشن سندور کی ناکامی کے بعد بھارت نے مس انفارمیشن اور ڈس انفارمیشن کی مہم شروع کر رکھی ہے۔ بھارت میدان جنگ میں شکست کو بھلا نہیں پا رہا ہے۔ تمام بھارتی میڈیا جھوٹا بیانیہ پھیلانے میں مصروف ہے۔ بھارت نے اعجاز ملاح نامی مچھیرے کو گرفتار کیا۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے ہفتہ کے روز پی آئی ڈی زیرو پوائنٹ میں وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ اعجاز ملاح سمندر میں ماہی گیری کرتا تھا جس کو بھارتی کوسٹ گارڈز نے گرفتار کیا۔ بھارت نے اعجاز ملاح کو ٹاسک دے کر پاکستان بھیجا۔ وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ مچھیرے اعجاز ملاح کو بھارتی خفیہ اداروں نے دباؤ میں لا کر پاکستان کے خلاف استعمال کیا۔ مچھیرے اعجاز ملاح کو ٹاسک دیا گیا کہ وہ پاکستانی سکیورٹی فورسز کی یونیفارم خریدے اور مچھیرے اعجاز ملاح کو ناموں کے ساتھ یونیفارم خریدنے کا کہا گیا۔ عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ اعجاز ملاح نے زونگ سمز، پاکستانی کرنسی اور رسیدیں حاصل کیں۔ خفیہ اداروں نے مشکوک حرکات پر اعجاز ملاح پر نظر رکھی اور گرفتار کرلیا۔ یہ واضح ثبوت ہے کہ بھارت پاکستان کو بدنام کرنے کیلئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے۔ وزیراطلاعات نے کہا کہ آپریشن سندور میں بدترین ناکامی کے بعد بھارت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آیا ہے۔ پاکستان کے سکیورٹی ادارے الرٹ ہیں۔ وزیراطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ ادارے کسی بھی سازش کو ناکام بنانے کے لیے تیار ہیں۔ دنیا بھارت کے گھناؤنے عزائم اور جھوٹے بیانیہ سے مکمل طور پر آگاہ ہے۔ ہم نے بھارتی سازش کو ناکام بنا کر آج اس کے عزائم دنیا کے سامنے بے نقاب کر دئیے ہیں۔ عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ کلبھوشن یادیو کے بعد بھارت  کی یہ ایک اور مذموم کوشش تھی۔ اعجاز ملاح کا اعترافی بیان  پریس کانفرنس میں میڈیا کے سامنے چلایا گیا۔ اعجاز ملاح نے بتایا کہ ہم مچھلی مارنے گئے تو بھارت نے ہمیں پکڑ لیا۔ انہوں نے مجھے کہا کہ آرمی، نیوی اور رینجرز کی وردیاں لینی ہیں۔ اعجاز ملاح نے کہا کہ زونگ سم، پاکستانی سگریٹ اور کرنسی لانے کا کہا۔ اس کے بعد بھارتی خفیہ ایجنسی نے مجھے رہا کردیا۔ اعجاز ملاح نے کہا کہ میں نے خفیہ ایجنسی کے افسر کو کچھ تصاویر بھیجیں۔ میں جب دوبارہ سمندر میں گیا تو پاکستانی ایجنسی نے مجھے پکڑ لیا۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا کہ یہ بھارت کا پروپیگنڈا آپریشن ہے جو ایکسپوز ہوا ہے۔ پاکستان کے میڈیا نے جنگ میں انفارمیشن کی جنگ جیتی۔ اعجاز ملاح کو پیسوں کا لالچ دیا گیا۔ 95 ہزار روپے دینے کے ثبوت موجود ہیں۔ پہلگام میں بھی انہوں نے چائنیز سیٹلائٹ کا ذکر کیا۔ اب یہاں پر زونگ کی سمز مانگی جارہی تھیں۔ انہوں نے ویڈیو کے ساتھ کچھ آڈیوز بھی  میڈیا کے ساتھ شیئر کیں۔ کہا کہ بھارت کو کہنا چاہتے ہیں ہمارے ادارے چوکنا ہیں۔
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان کے ترجمان نے افغان طالبان کا گمراہ کن بیان مسترد کردیا۔ وزارت اطلاعات کا کہنا ہے کہ استنبول مذاکرات سے متعلق حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا۔ پاکستان نے افغان سرزمین پر موجود دہشتگردوںکی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ افغان فریق کے دعوے پر پاکستان نے فوری طور پر تحویل کی پیشکش کی۔ پاکستان کا موقف واضح، مستقل اور ریکارڈ پر موجود ہے۔ پاکستان کے خلاف غلط بیانی قبول نہیں۔ افغانستان کی جانب سے جھوٹے دعوے حقائق کے منافی ہیں۔ پاکستان نے واضح کہا دہشتگردوں کی حوالگی سرحدی انٹری پوائنٹس سے ممکن ہے۔ پاکستان کے موقف کو غلط انداز میں پیش کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  •  پائیمک کا دوسرا ایڈیشن 3 سے 6 نومبر تک کراچی ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوگا، وائس ایڈمرل محمد
  • کراچی: فلیٹ سے 80 لاکھ کے زیورات اور غیر ملکی کرنسی چوری
  • بین السیاراتی پراسرار دمدار ستارہ اٹلس تھری آئی ’غیر ارضی خلائی جہاز‘ ہوسکتا ہے، ایلون مسک
  • انٹربینک میں ڈالر مزید سستا، اوپن کرنسی مارکیٹ میں قدر بغیر کسی تبدیلی کے مستحکم
  • وزیراعظم ا آزادیِ صحافت کے عالمی دن پر حق و سچ کے علمبردار صحافیوں کو خراجِ تحسین
  • افغان ترجمان کے دعوے جھوٹے، وزارت اطلاعات: ایک اور بھارتی سازش بے نقاب: پاکستانی مچھیرے کو انڈین خفیہ اداروں نے دباؤ میں لا کر سکیورٹی فورسز کی وردیاں، سمز، کرنسی لانے کو کہا، وفاقی وزرا
  • پاکستان کی بلیو اکنامی کیلئے پائیمک ایکسپو اہمیت کی حامل ہوگی، وائس ایڈمرل فیصل عباسی
  • میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس نہایت اہمیت کی حامل ہے: وائس ایڈمرل فیصل عباسی
  • پاکستان کی بلیو اکنامی کیلئے پائیمک ایکسپو اہمیت کی حامل ہوگی: وائس ایڈمرل فیصل عباسی
  • حوالہ ہنڈی اور غیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث افغان شہری سمیت 3 ملزمان گرفتار