بجلی کے میٹرز کو ریورس کرنے والا ملزم گرفتار؛ ویڈیو سامنے آگئی
اشاعت کی تاریخ: 22nd, March 2025 GMT
لاہور:
بجلی کے میٹرز کو ریورس کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا، اس حوالے سے ویڈیو بھی سامنے آ گئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈسکو سپورٹ یونٹ نے بجلی کے میٹرز کو ریورس کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان لیسکو نے بتایا کہ ملزم لیاقت کو گھر پر چھاپا مار کر گرفتار کیا گیا ہے۔
ملزم سنگل فیز ، تھری فیز اور گرین میٹرز کو سافٹ ویئر کی مدد سے ریورس کرتا تھا۔ کارروائی کے دوران ریورس کرنے والا سافٹ ویئر اور دیگر آلات کو قبضے میں لے لیا گیا ہے۔
چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر نے کامیاب کارروائی پر ڈسکو سپورٹ یونٹ کی کارکردگی کو سراہا۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ریورس کرنے میٹرز کو
پڑھیں:
ایران جانے والے زائرین کو اغواء کرنے والے نیٹ ورک کا کارندہ گرفتار
—فائل فوٹوفیڈرل انویسٹی گیشن ایجسنی (ایف آئی اے) کارپوریٹ کرائم سرکل لاہور نے کارروائی کرتے ہوئے بیرونِ ملک شہریوں کے اغواء میں ملوث نیٹ ورک کے کارندے کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم ایران میں اپنے نیٹ ورک کے ذریعے پاکستان سے ایران جانے والے زائرین کو اغواء کرواتا تھا۔
ایف آئی اے کے ترجمان نے کہا ہے کہ ملزم ادریس نے اپنے نیٹ ورک کے ذریعے پاکستان سے ایران جانے والے 2 شہریوں کو اغواء کروایا۔
یہ بھی پڑھیے ایف آئی نے اشتہاری اور حوالا ہنڈی کے دو ملزمان گرفتار کر لئےترجمان ایف آئی اے نے بتایا ہے کہ ملزم نے متاثرین کے لواحقین سے 50 لاکھ روپے تاوان وصول کیا۔
ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق ملزم نے تاوان کی یہ رقم بذریعہ حوالہ ہنڈی بیرونِ ملک منتقل کی۔
ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ گرفتار ملزم ادریس ایف آئی اے لاہور کو کافی عرصے سے مطلوب تھا۔