لاہور: گمشدہ بچی 6 سال بعد والدین سے مل گئی
اشاعت کی تاریخ: 22nd, March 2025 GMT
لاہور:
چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی فیملی ٹریسنگ ٹیم اور "میرا پیارا" ایپ کی مشترکہ کاوشوں سے چھ سال قبل گمشدہ ہونے والی بچی صبا شوکت کو اس کے والدین سے ملا دیا گیا۔
چیئرپرسن سارہ احمد کے مطابق صبا شوکت گمشدہ حالت میں چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی تحویل میں آئی تھی جس کے بعد ادارے نے اس کے والدین کی تلاش کے لیے بھرپور کوششیں کیں۔ بچی کو اس کے آبائی علاقے ٹھینگ موڑ، کنگن پور لے جایا گیا، جہاں طویل جستجو کے بعد اس کے والدین کو تلاش کرلیا گیا۔
مزید پڑھیں: چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں 121 گمشدہ بچے لواحقین کے منتظر
سارہ احمد نے بتایا کہ صبا کے والدین کو تلاش کرنے میں چھ سال لگے اور آخر کار عدالتی حکم کے بعد بچی کو اسکے والدین کے حوالے کر دیا گیا۔ والدین نے اپنی بچی کو واپس پا کر خوشی کا اظہار کیا اور چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی ٹیم، خصوصاً چیئرپرسن سارہ احمد کا شکریہ ادا کیا۔
اس موقع پر سارہ احمد نے کہا کہ گمشدہ بچوں کو والدین تک پہنچانا ہماری اولین ترجیح ہے اور ہم اس مشن کے تحت کام کو جاری رکھیں گے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے والدین
پڑھیں:
شامی صدر احمد الشرع اسرائیل سے تعلقات معمول پر لانے پر آمادہ، امریکی رکن کانگریس
امریکی رکن کانگریس نے دعویٰ کیا ہے کہ شام کے نئے صدر احمد الشرع نے اسرائیل سے تعلقات معمول پر لانے پر آمادگی ظاہر کردی ہے تاہم کہا ہے کہ شام کو متحد اور خود مختار ریاست رہنا چاہیے۔
اسرائیلی اخبار کو انٹرویو میں رکن کانگریس مارلین اسٹٹزمین نے دعویٰ کیا کہ شام کے نئے صدر احمد الشرع ابراہام معاہدہ میں شامل ہونے کو تیار ہیں جس سے شام کی اسرائیل اور امریکا سے پوزیشن اچھی ہوجائے گی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈیانا سے تعلق رکھنے والے ری پبلکن سینیٹر مارلین اسٹٹز مین نے فلوریڈا سے تعلق رکھنے والے کانگریس مین کوری ملز Cory Mills کے ساتھ شام کے صدر احمد الشرع سے ہفتے کو دمشق میں ملاقات کی تھی۔
اسٹٹزمین کے مطابق احمد الشرع نے کہا کہ اس معاملے پر مذاکرات ہونے چاہیں اور اقدامات کیے جانے چاہیں، شرع کو خدشات ہیں کہ شام کو کئی علاقوں میں تقسیم کردیا جائے گا جو وہ نہیں چاہتے۔
رکن کانگریس نے بتایا کہ احمد الشرع نے جولان کی پہاڑیوں پر اسرائیل کی دراندازی کا معاملہ بھی اٹھایا اور کہا کہ شام پر اسرائیل کی مزید بمباری نہیں ہونا چاہیے۔
Post Views: 1