عدالت نے کہا ہے آپ پیش نہ ہوا کریں، کس نے کہا کہ آپ پیش ہوں؟ صنم جاوید
اشاعت کی تاریخ: 22nd, March 2025 GMT
---فائل فوٹو
تحریکِ انصاف کی رہنما صنم جاوید نے کہا ہے کہ عدالت سے استدعا کی ہے کہ رمضان چل رہا ہے تھوڑا ریلیف دے دیں، عدالت نے کہا کہ آپ پیش نہ ہوا کریں، آپ کو کس نے کہا کہ آپ عدالت پیش ہوں۔
میڈیا سے گفتگو کے دوران صنم جاوید نے کہا ہے کہ میرے خلاف لاہور سرگودھا اور راولپنڈی میں کیسز زیرِ سماعت ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عمر ایوب بھی عدالت پیش نہیں ہوئے تو ان کی ضمانت خارج کر دی گئی، ہمارے وکلا نے کہا کہ الزامات اور مقدمات ایک جیسے ہیں تو سماعت بھی ایک دن ہونی چاہیے۔
لاہور مریم نواز کے وزیراعلیٰ پنجاب بننے پر صنم.
صنم جاوید کا کہنا ہے کہ میرے خلاف لاہور میں پانچ جبکہ راولپنڈی میں دو ٹرائل چل رہے ہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہزاروں لوگوں پر ایک جیسے مقدمات درج ہیں کیا ہر مقدمے میں علیحدہ علیحدہ بحث کی جائے گی۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: صنم جاوید نے کہا کہ
پڑھیں:
9 مئی کے مقدمات: عمران خان کے ٹرائل کا نیا شیڈول جاری
پنجاب حکومت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف 9 مئی کے 11 مقدمات کے ٹرائل سے متعلق نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
وزارت داخلہ پنجاب کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ان تمام مقدمات کی سماعت اب انسدادِ دہشت گردی عدالت میں کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں:عمران خان کے خلاف 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کا جیل ٹرائل بحال
اعلامیے کے مطابق عمران خان کو تمام سماعتوں کے دوران ویڈیو لنک کے ذریعے اڈیالہ جیل سے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ اس مقصد کے لیے ویڈیو لنک سسٹم اور سیکیورٹی انتظامات سے متعلق ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت 5 نومبر کو انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں ہوگی، جس کی صدارت جج امجد علی شاہ کریں گے۔ عدالتی کارروائی کے دوران بانی پی ٹی آئی کو حسبِ معمول ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:پہلا ہدف عمران خان کی رہائی ہے، نو منتخب پی ٹی آئی سینیٹر خرم ذیشان
یاد رہے کہ 9 مئی 2023 کے واقعات کے بعد عمران خان اور پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف متعدد مقدمات درج کیے گئے تھے، جن میں حساس تنصیبات پر حملوں اور جلاؤ گھیراؤ کے الزامات شامل ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
9 مئی بانی پی ٹی آئی پنجاب حکومت ٹرائل عمران خان