مسافروں کیلئے خوشخبری، عید کے دنوں میں تمام ٹرینوں کے کرایوں میں کمی
اشاعت کی تاریخ: 22nd, March 2025 GMT
پاکستان ریلوے نے عید کے دنوں میں مسافروں کیلئے تمام ٹرینوں کے کرایوں میں کمی کا اعلان کردیا۔وزارت ریلوے کے مطابق عید کے دنوں میں تمام ایکسپریس، مسافر ٹرینوں اور انٹرسٹی ٹرینوں میں تمام کلاسز کے کرایوں میں 20 فیصد کمی کی جائے گی۔وزارت ریلوے کا بتانا ہےکہ کرایوں میں خصوصی رعایت کا مقصد عید الفطر کی خوشیوں کے موقع پر عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہے اور یہ اقدام عید کے موقع پر ملک بھر میں مسافروں کے لیے خوشی کا باعث بنے گا۔وزارت ریلوے نے مزید کہا کہ پاکستان ریلوے عوام کو بہتر سہولیات دینے پر یقین رکھتا ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: کرایوں میں عید کے
پڑھیں:
ٹورازم ڈیویلپمنٹ کارپوریشن کو کابینہ ڈویژن سے الگ کر دیا گیا
پاکستان ٹورازم ڈیویلپمنٹ کارپوریشن کو کابینہ ڈویژن سے الگ کر دیا گیا۔ وزیراعظم نے پی ٹی ڈی سی کو کابینہ ڈویژن کے بجائے وزارت بین الصوبائی رابطہ کے ماتحت کر دیا گیا، جس کا باقاعدہ مراسلہ بھی جاری کردیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان ٹورازم ڈیویلپمنٹ کارپوریشن (پی ٹی ڈی سی) کو کابینہ ڈویژن سے الگ کر دیا گیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے پی ٹی ڈی سی کو کابینہ ڈویژن کے بجائے وزارت بین الصوبائی رابطہ کے ماتحت کر دیا گیا، جس کا باقاعدہ مراسلہ بھی جاری کردیا گیا۔ خیال رہے پی ٹی ڈی سی میں رولز آف بزنس 1973ء کے قاعدہ 3 (3) کے تحت وزارت کی تبدیلی کی گئی۔