خاتون ٹک ٹاکر توہین مذہب کے الزام میں گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 22nd, March 2025 GMT
مظفر گڑھ(نیوز ڈیسک)ضلع مظفر گڑھ میں بیت میر ہزار پولیس نے ایک خاتون ٹک ٹاکر کو توہین مذہب کے الزام میں گرفتار کر لیا۔
نجی چینل کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ 2 دن پہلے پیش آیا تھا، لیکن گرفتاری کی خبر اس وقت منظر عام پر آئی، جب ایک مقامی شخص نے شکایت درج کرائی جس میں خاتون پر سوشل میڈیا پر توہین آمیز مواد پوسٹ کرنے کا الزام لگایا گیا تھا۔
تحصیل جتوئی کی رہائشی ملزمہ نے اپنے ٹک ٹاک اسٹیٹس پر شیئر کی گئی ویڈیو میں نازیبا زبان کا استعمال کیا، جسے شکایت کنندہ اور 2 دیگر افراد نے پولیس کے علم میں لایا۔
پولیس نے ملزمہ کے خلاف تعزیرات پاکستان (پی پی سی) کی دفعہ 295 اے (مذہب یا مذہبی عقائد کی توہین کرکے کسی بھی طبقے کے مذہبی جذبات کو مجروح کرنے کے ارادے سے جان بوجھ کر اور بدنیتی پر مبنی کام) اور 298-اے (مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے ارادے سے جان بوجھ کر الفاظ کہنا) کے تحت مقدمہ درج کیا۔
پولیس کی جانب سے بعد میں ملزمہ کو گرفتار بھی کر لیا گیا۔
نجی چینل کو دستیاب ایف آئی آر کے مطابق شکایت کنندگان نے ٹک ٹاک کا اسٹیٹس ریکارڈ کیا اور اسے پولیس کے سامنے ثبوت کے طور پر پیش کیا۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) ڈاکٹر رضوان احمد خان نے بتایا کہ خاتون کو دو روز قبل گرفتار کیا گیا تھا، اور جمعہ کو اسے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا تھا۔
اورماڑہ کے جنوب مشرق سمندر میں زلزلے کے جھٹکے
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
خیبرپختونخوا : تاریخ میں پہلی بار خاتون ایس ایس پی تعینات
خیبرپختونخوا کی تاریخ میں پہلی بار محکمہ پولیس میں خاتون کو ایس ایس پی کے عہدے پر تعینات کردیا گیا۔
ضلع صوابی سے تعلق رکھنے عالی عائشہ گل کو ایس ایس پی انویسٹیگیشن پشاور تعینات کیا گیا ہے۔
آئی جی خیبرپختونخوا نے پہلی خاتون ایس ایس پی تعیناتی کا اعلامیہ جاری کردیا۔
عائشہ گل پولیس سروسز آف پاکستان گروپ سے تعلق رکھتی ہے اور اس سے قبل وہ اے آئی جی جینڈر خدمات سرانجام دے چکی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق گریڈ 18 کی خاتون آفیسر حال ہی میں بیرون ملک کورس کرکے وطن واپس آئی ہیں۔