تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول پر پہنچ گئی، بجلی پیداوار میں مزید کمی
اشاعت کی تاریخ: 22nd, March 2025 GMT
راولپنڈی( نیوز ڈیسک) تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول پرپہنچ گئی ، تربیلا بجلی گھر میں بجلی کی پیداوار میں مزید کمی آگئی۔تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد 17 ہزار 300 کیوسک جبکہ اخراج بھی 17300کیوسک ہے ،تربیلا ڈیم کا واٹر لیول بدستور ڈیڈ لیول 1402فٹ پر ہے۔
موجودہ صورتحال کے باعث تربیلا بجلی گھر کے17 یونٹس میں سے 12 پیداواری یونٹس بند ہو گئے ، تربیلا بجلی گھر کے 5 یونٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں، 5500 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ اسٹیشن کو فراہم ہو رہی ہے ۔
نازش جہانگیر کے وارنٹ گرفتاری منسوخ، اداکارہ عدالت پیش ہوگئیں
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: تربیلا ڈیم
پڑھیں:
ٹرانسفارمرز پر اسکیننگ میٹرز سے بجلی چوری کے نئے انکشافات
شاہد سپرا:وفاقی حکومت کی جاری انسداد بجلی چوری مہم کے دوران بڑے پیمانے پر بجلی چوری ہونے کا انکشاف ہوا ہے,اس سلسلے میں ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمرز پر نصب اسکیننگ میٹرز کی مدد سے لائن لاسز کی نشاندہی کی گئی۔
اعداد و شمار کے مطابق لیسکو کے بیشتر ٹرانسفارمرز پر لائن لاسز کی شرح 10 فیصد سے زائد ریکارڈ کی گئی ہے۔ اسکیننگ میٹرز کی ریڈنگ کو ٹرانسفارمرز پر نصب کنکشنز کے ساتھ موازنہ کیا گیا، جس سے پتہ چلا کہ کئی ٹرانسفارمرز پر یونٹس غائب ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نےڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ کو معطل کر دیا
حکام کے مطابق اس صورتحال کے پیش نظر لیسکو میں علاقائی سطح پر بجلی چوری کی روک تھام کے لیے ایک جامع منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔ منصوبے کے تحت ٹرانسفارمرز پر اسکیننگ میٹرز نصب کر کے بلنگ کی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے تاکہ بجلی چوری کی نشاندہی اور روک تھام ممکن بنائی جا سکے۔