ڈونلڈ ٹرمپ کا کاملا ہیرس اور ہیلری کلنٹن سے سیکیورٹی کلیرنس واپس لینے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 22nd, March 2025 GMT
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق نائب صدر کاملا ہیرس، سابق وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن سمیت کئی افراد سے سیکیورٹی کلیئرنسز واپس لے لینے کا اعلان کیا ہے۔
ناقدین اسے فیصلے کو نومنتخب امریکی صدر کی طرف سے اپنے ڈیموکریٹک پارٹی کے اپنے سیاسی مخالفین کے خلاف انتقامی کارروائی کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ میں نے یہ طے کیا ہے کہ قومی مفاد میں یہ افراد خفیہ معلومات تک رسائی کے مستحق نہیں ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: سکولوں کا نظام انتہائی گر چکا، صدر ٹرمپ کا امریکی محکمہ تعلیم بند کرنے کا اعلان
یاد رہے کہ ٹرمپ نے 2016 کے صدارتی انتخابات میں ہیلری کلنٹن اور گزشتہ سال کاملا ہیرس کے خلاف الیکشن لڑ کر انہیں شکست دی تھی۔
اگرچہ یہ واپسی فوری اثرات نہیں ڈالے گی، یہ واشنگٹن میں بڑھتی ہوئی سیاسی خلیج کا ایک اور اشارہ ہے کیونکہ ٹرمپ اپنے محسوس کردہ دشمنوں سے انتقام لینے کی کوشش کر رہے ہیں۔
کاملا ہیرس اور ہیلری کلنٹن کے علاوہ سابق ریپبلکن نمائندہ لیز چینے، بائیڈن دور میں وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان اور فیونا ہل بھی ان افراد میں شامل ہیں جن سے سیکیورٹی کلیرنس واپس لی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیے: صدر ٹرمپ کے جج کیخلاف توہین آمیز ریمارکس پر سپریم کورٹ کے چیف جسٹس برہم
سیکیورٹی کلیرنس چھن جانے سے یہ افراد خفیہ دستاویزات تک رسائی اور انٹیلجنس بریفنگز میں شریک نہیں ہوسکیں گے۔
اس سے قبل صدر ٹرمپ نے سابق صدر جو بائیڈن سے سیکیورٹی کلیئرنس واپس لے لی تھی جس کے بعد وہ انٹیلجنس تک رسائی کے حق سے محروم ہوگئے تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ڈونلڈ ٹرمپ کاملا ہیرس ہیلری کلنٹن.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ڈونلڈ ٹرمپ کاملا ہیرس ہیلری کلنٹن سے سیکیورٹی کاملا ہیرس ڈونلڈ ٹرمپ
پڑھیں:
لاہور: شہریوں کو اغوا کرکے تاوان لینے والے پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا
فائل فوٹولاہور میں خود کو کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ (سی سی ڈی) کے اہلکار ظاہر کرنے والے 3 پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ رائیونڈ تھانے میں تعینات تین اہلکار گرفتار کرلیے گئے، اہلکاروں کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا، تینوں پولیس اہلکاروں نے شہریوں کو حبس بےجا میں رکھا، پولیس ملازمین نے خود کو سی سی ڈی کا اہلکار ظاہر کیا تھا۔
ایف آئی آر کے مطابق 2 شہریوں کو اغوا کرکے 25 لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کیا گیا، ملزمان نے مغوی افراد سے منشیات فروشی کا اعتراف کرنے کی ویڈیوز بنوائیں، متاثرہ افراد کے اہل خانہ نے 6 لاکھ 75 ہزار روپے دیکر نوجوانوں کو بازیاب کروایا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تینوں گرفتار پولیس ملازمین سے مزید تفتیش جاری ہے، گرفتار اہلکاروں کے موبائل فون قبضے میں لے کر ویڈیوز کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔