پنجاب خیبرپختونخوا بارڈر پر دہشت گردوں کا 7واں حملہ ناکام بنا دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 22nd, March 2025 GMT
پنجاب خیبرپختونخوا بارڈر پر دہشت گردوں کا 7واں حملہ ناکام بنا دیا گیا punjab police WhatsAppFacebookTwitter 0 22 March, 2025 سب نیوز
کوٹ مبارک (آئی پی ایس )پنجاب پولیس نے خیبرپختونخوا سرحد پر خوارجی دہشت گردوں کا رواں ماہ کا ساتواں حملہ ناکام بنا دیا۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق، سرحدی علاقوں میں پولیس، سی ٹی ڈی اور ایلیٹ فورس کی ٹیمیں سرچ آپریشن پر مامور تھیں جب کوٹ مبارک کے قریب دہشت گردوں نے آئی ای ڈی سے حملہ کیا۔
حملے میں پولیس کی بکتر بند گاڑی کو معمولی نقصان پہنچا، تاہم تمام اہلکار محفوظ رہے۔ پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے بعد دہشت گرد پسپا ہو گئے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے بہادری سے مقابلہ کرنے والے جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ ملک و قوم کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔
.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
ضلع شیرانی: دہشت گردوں کا حملہ، سیکورٹی فورسزکے4 جوان شہید
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد:۔ بلوچستان کے ضلع شیرانی میں پولیس اور لیویز کے تھانوں پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں 3 لیویز اہلکار اور ایک بی سی کانسٹیبل شہید ہوگئے۔ ڈپٹی کمشنر شیرانی حضرت ولی کاکڑ کے مطابق حملہ رات گئے کیا گیا جس میں دہشت گردوں نے بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا، جس کی وجہ سے تھانے کا کمیونیکیشن نظام بھی متاثر ہوا ہے۔
ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ حملے میں پولیس اور لیویز کے متعدد اہلکار زخمی ہیں۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے۔ حملے کے بعد سے ایک لیویز سپاہی اعظم خان لاپتہ ہے۔ڈپٹی کمشنر شیرانی کے مطابق ڈی سی کی سربراہی میں فورسز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر موجود ہے اور لاپتہ سپاہی کی تلاش اور سرچ آپریشن میں مصروف ہے۔
ضلعی انتظامیہ نے صورتحال پر کڑی نظر رکھتے ہوئے ہنگامی اقدامات شروع کر دیے ہیں اور ژوب کے اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے جب کہ ایمبولینسز بھی روانہ کر دی گئی ہیں۔ یاد رہے کہ ضلع شیرانی بلوچستان اور خیبر پختونخوا کی آخری حدود میں واقع ہے اور اس علاقے میں ماضی میں بھی دہشت گردوں کی جانب سے کئی بار پولیس تھانوں کو نشانہ بنایا جا چکا ہے۔