اسرائیلی وزیراعظم نے فوج کو لبنان پر حملوں کا حکم دے دیا
اشاعت کی تاریخ: 22nd, March 2025 GMT
لبنان سے اسرائیل پر راکٹ حملوں کے بعد اسرائیلی وزیراعظم نے فوج کو لبنان پر حملوں کا حکم دے دیا۔
خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق لبنان میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر حملوں کا حکم دیا ہے۔ نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ آج صبح اسرائیل پر کیے حملوں کے ردعمل میں لبنان پر حملوں کا حکم دیا۔
اسرائیلی فوج کے مطابق جنوبی لبنان میں حزب اللّٰہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔
ادھر اقوام متحدہ کے امن مشن کا کہنا ہے کہ لبنان اسرائیل بگڑتی صورتحال خطے کےلیے سنگین نتائج کا سبب بن سکتی ہے۔
Post Views: 2.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: پر حملوں کا حکم
پڑھیں:
حماس نے غزہ جنگ بندی معاہدے پر اپنا تحریری جواب ثالثوں کو بھیج دیا
فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے غزہ میں جنگ بندی سے متعلق امریکہ، قطر اور مصر کی حمایت سے تیار کردہ مجوزہ معاہدے پر اپنا باضابطہ تحریری جواب ثالثوں کو بھیج دیا ہے۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق حماس کا جواب مصر اور قطر کو دے دیا گیا ہے، جو اسرائیل کے ساتھ مذاکرات میں ثالث کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ فلسطینی حکام نے جواب کی تصدیق تو کر دی ہے لیکن اس کی تفصیلات ظاہر نہیں کی گئیں۔
یہ پیشرفت اس وقت سامنے آئی ہے جب قطر میں اسرائیل اور حماس کے درمیان نرم یا مکمل جنگ بندی کے لیے مذاکرات جاری ہیں۔ مذاکرات کے دوران ایک نیا منصوبہ پیش کیا گیا ہے جس میں اسرائیلی افواج کے انخلاء، قیدیوں کے تبادلے، اور جنگی مراحل کی وضاحت شامل ہے۔
حماس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اب جنگ بندی کا انحصار اسرائیل کے فیصلے پر ہے۔
ادھر اسرائیلی پارلیمنٹ نے ایک متنازعہ قرارداد منظور کر لی ہے جس میں مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی خودمختاری کو باضابطہ بنانے کی تجویز دی گئی ہے۔ حماس نے اس فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔