کراچی: ملیر میں لڑکی کی موت معمہ بن گئی
اشاعت کی تاریخ: 22nd, March 2025 GMT
کراچی کے علاقے ملیر میں لڑکی کی موت معما بن گئی۔
کراچی میں ملیر چمن کالونی لاسی گوٹھ کے قریب گھر سے 15 سال کی لڑکی کی لاش ملی، لاش کی شناخت 15 سال کی نصرت کے نام سے کی گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ خودکشی ہے یا کچھ اور تحقیقات کر رہے ہیں۔
پولیس کے مطابق گھر والوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز افطار کے بعد لڑکی کی طبیعت خراب ہوئی تو اسے اسپتال لے گئے، ڈرپ لگوانے کے بعد گھر واپس لائے، تھوڑی دیر بعد دیکھا تو وہ مردہ حالت میں تھی۔
پولیس کا بتانا ہے کہ واقعے کے حوالے سے مزید معلومات پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد سامنے آسکیں گی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: لڑکی کی
پڑھیں:
کراچی: سفاک شوہر نے بیوی کا گلہ کاٹ کر قتل کردیا
اورنگی ٹاؤن فرنٹیئرکالونی میں شوہرنے تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد تیزدھارآلہ کی مدد سےگردن پروارکرکے بیوی کوقتل کردیا اورموقع پرسے فرارہوگیا۔
رپورٹ کے مطابق جمعرات کی صبح پیرآباد تھانے کے علاقے اورنگی ٹاؤن فرنٹیئر کالونی صبحان مسجد سیڑھی بابا مزار کے قریب گھر سے خاتون کی تشدد زدہ اور گلا کٹی لاش ملی ہے۔
لاش ملنے کی اطلاع پر پولیس موقع پرپہنچ گئی اور پولیس نے خاتون کی لاش کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا۔
خاتون کی شناخت ملکیات بی بی زوجہ شعیب کے نام سے کی گئی مقتولہ 7 بچوں کی ماں تھی۔
ایس ایچ او پیرآباد انیس الرحمان نے بتایا کہ مقتولہ خاتون کوسوتے ہوئے اس کے شوہرشعیب نے پہلے سرپر پتھرمارا اور پھر تیز دھار آلہ کی مدد سے گردن پر وار کرکے قتل کردیا۔
بیوی کو قتل کرنے کے بعد ملزم شعیب موقع پرسے فرارہونے میں کامیاب ہوگیا۔
انھوں نے بتایا کہ ملزم شوہر فروٹ کا ٹھیلا لگاتا ہے ابتدائی تفتیش کے دوران خاتون کے قتل کی وجہ غربت کے باعث گھریلو جگھڑے معلوم ہوتے ہیں۔
انھوں نے بتایاکہ پولیس نے جائے وقوع سے شواہد اکٹھا کرکے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے اور مفرر شوہر کی گرفتاری کےلیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔