پاکستان اور بنگلہ دیش کا اقتصادی تعاون کے مواقع تلاش کرنے پر اتفاق
اشاعت کی تاریخ: 22nd, March 2025 GMT
پاکستان اور بنگلہ دیش کا اقتصادی تعاون کے مواقع تلاش کرنے پر اتفاق WhatsAppFacebookTwitter 0 22 March, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان حقیقی تجارتی صلاحیت سے فائدہ اٹھانے کے لیے اقتصادی تعاون کو مزید فروغ دینے کے امکانات کا جائزہ لینے پر اتفاق ہوا ہے۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)کے حکام کے مطابق پاکستان میں بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر اقبال حسین خان نے چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال سے ملاقات کی۔ایف بی آر ہیڈکوارٹرز میں ہونے والی اس ملاقات کے دورا ن فریقین نے تجارت اور اقتصادی معاملات سے متعلق باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
بیان میں کہا گیا کہ چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر کو باہمی تجارتی اور اقتصادی تعلقات بہتر بنانے کے لیے ایف بی آر کی بھرپور حمایت کا یقین دلایا۔ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ دونوں برادر ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کو مزید فروغ دینے کے لیے، نئے امکانات کا جائزہ لیا جائے گا تاکہ دونوں ملکوں کے درمیان حقیقی تجارتی صلاحیت سے فائدہ اٹھایا جاسکے۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: اقتصادی تعاون بنگلہ دیش
پڑھیں:
پاکستان اور کینیڈا کے وزرائے خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ
---فائل فوٹوپاکستان اور کینیڈا کے وزرائے خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔
دفترِ خارجہ کے ترجمان کے مطابق ٹیلی فونک گفتگو کے دوران پاکستان اور کینیڈا کے رہنماؤں کے درمیان دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ پر اتفاق کیا گیا، زراعت اور معدنیات کے شعبوں میں بھی تعاون بڑھانے پر بات چیت کی گئی۔
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق گفتگو کے دوران فارن انویسٹمنٹ پروموشن اینڈ پروٹیکشن ایگریمنٹ کے تحت اشتراک پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا ہے۔
کینیڈین وزیرِ خارجہ نے پاکستانی مارکیٹ تک کینولا ایکسپورٹس کی رسائی پر پاکستان کے وزیرِ خارجہ سے اظہارِ تشکر کیا۔
دونوں وزرائے خارجہ نے اقتصادی تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
ٹیلی فونک گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر بھی اتفاق کیا ہے۔