بحیرہ احمر میں امریکی بحری بیڑہ ناکام ہو گیا، سربراہ انصار الله
اشاعت کی تاریخ: 23rd, March 2025 GMT
اپنے ایک بیان میں سید عبدالمالک الحوثی کا کہنا تھا کہ امریکہ اپنے ان بحری بیڑوں کے ذریعے دوسرے ممالک کو ڈراتا ہے لیکن یمن کے مقابلے میں یہ بیڑے امریکہ کے کندھوں پر بوجھ بن گئے۔ اسلام ٹائمز۔ یمن میں انقلاب کے روحانی پیشواء اور وہاں کی مقاومتی تحریک "انصار الله" کے سربراہ "سید عبد المالک بدر الدين الحوثی" نے کہا کہ بحیرہ احمر میں امریکہ کے دوسرے بحری بیڑے کی آمد کا مطلب پہلے والے طیارہ بردار بحری بیڑے "ٹرو مین" کی شکست کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اپنے ان بحری بیڑوں کے ذریعے دوسرے ممالک کو ڈراتا ہے لیکن یمن کے مقابلے میں یہ بیڑے امریکہ کے کندھوں پر بوجھ بن گئے۔ انصار الله کے سربراہ نے مزید وضاحت کے ساتھ کہا کہ کسی بھی بڑے ملک کو دبانے کے لئے ایک امریکی بحری بیڑہ ہی کافی ہے البتہ یمن کے مقابلے میں یہ ہتھیار بھی ناکام ہو گیا۔ واضح رہے کہ یمنی فورسز نے حال ہی میں امریکی حملوں کے جواب میں طیارہ بردار بحری بیڑے کو 18 میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنایا۔ جس سے اس بیڑے کو شدید نقصان پہنچا۔
قابل غور بات یہ ہے کہ امریکہ ان 6 مہینوں میں مغربی ایشیاء میں اپنے بحری بیڑوں کی تعداد بڑھا کر دو کر دے گا۔ اس حوالے سے ایسوسی ایٹڈ پریس نے بتایا کہ امریکی وزیر دفاع Peter Brian Hegseth نے یہ فیصلہ یمنی فورسز پر حملوں میں اضافے کے دوران کیا ہے۔ اس نیوز ایجنسی کے مطابق، Peter Brian Hegseth نے جمعرات کو یو ایس ایس ہیری ٹرومین کی موجودگی کو کم از کم ایک ماہ کے لیے بڑھانے کے احکامات پر دستخط کیے۔ انہوں نے بحرالکاہل میں موجود "یو ایس ایس کارل وینسون" کو بھی مشرق وسطیٰ کی جانب حرکت کرنے کے احکامات صادر کر دئیے ہیں جو اگلے مہینے تک مذکورہ علاقے میں پہنچ جائے گا۔ بعض ماہرین نے ڈونلڈ ٹرامپ کے ماضی کے مطابق مغربی ایشیاء میں اپنی عسکری طاقت میں اضافے کو اُن کا وہ حربہ قرار دیا ہے جسے "بزدلوں کا کھیل" کہا جاتا ہے تاکہ مخالف فریقوں کو دھونس کے ذریعے پیچھے ہٹنے پر مجبور کیا جا سکے۔
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
امریکہ کے ساتھ معاشی روابط بڑھانا چاہتے ہیں، وزیر خزانہ
ہم تعمیری انداز میں آگے بڑھیں گے ، جلد ہی ایک سرکاری وفد امریکہ جائے گا
پاکستان امریکہ سے مزید کپاس اور سویا بین خریدنے کا خواہش مند ہے، انٹرویو
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ہم امریکہ کے ساتھ بڑے پیمانے پر معاشی روابط بڑھانا چاہتے ہیں، ہم تعمیری انداز میں آگے بڑھیں گے ، جلد ہی ایک سرکاری وفد امریکہ جائے گا۔عالمی جریدے بلوم برگ کو انٹرویو میں وزیرِ خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پاکستان امریکہ سے مزید کپاس اور سویا بین خریدنے کا خواہش مند ہے ۔انہوں نے کہا کہ غیر ٹیرف رکاوٹوں کو ختم کرنے پر بھی بات چیت جاری ہے تاکہ امریکی مصنوعات کے لیے پاکستانی منڈیوں کے دروازے کھل سکیں۔وزیر خزانہ نے کہا کہ امریکی مصنوعات پر پاکستان میں کوئی غیر ضروری جانچ پڑتال یا رکاوٹیں ہیں تو اس کا جائزہ لینے کو تیار ہیں، پاکستان میں امریکی فرموں کی سرمایہ کاری کو خوش آمدید کہیں گے ۔محمد اورنگزیب نے کہا کہ خصوصی طور پر کان کنی اور معدنیات کے نئے شعبوں میں امریکی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کریں گے ، پاکستان معیشت کو پائیدار ترقی کی راہ پر ڈالنے کا خواہشمند ہے ۔انہوں نے کہا کہ ترقی کے سفر میں سرمائے کے حصول کے لیے عالمی مالیاتی منڈیوں سے رجوع کریں گے ، پاکستان کو معاشی اتار چڑھاؤ کے چکر سے نکالنا ہمارا نصب العین ہے ۔وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے مزید کہا کہ حکومت پاکستان کو مستحکم ترقی کے سفر پر گامزن کرنے کے لیے پُرعزم ہے ۔