23 مارچ کو مسلمانوں نے خدائے واحد کے سوا غلامی کو مسترد کردیا، خالد مقبول صدیقی
اشاعت کی تاریخ: 23rd, March 2025 GMT
فائل فوٹو
چیئرمین ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ 23 مارچ کے دن مسلمانان برصغیر نے خدائے واحد کے سوا اشخاص یا گروہی غلامی کو مسترد کردیا تھا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے نوشکی میں پولیس موبائل پر حملے میں 4 پولیس اہلکاروں کی شہادت پر دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔
یوم پاکستان پر اپنے پیغام میں خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ 8 دہائی قبل آج کے روز ہمارے اجداد نے قیام پاکستان کے لیے قرارداد پاس کی تھی، قرارداد کے 7 سالوں میں چشم فلک نے الگ وطن کے خواب کو تعبیر سے ہمکنار ہوتے ہوئے دیکھا تھا۔
انہوں نے کہا کہ 23 مارچ 1940ء کو مسلمانان ہند نے بٹ کے رہے گا ہندوستان بن کر رہے گا پاکستان کے نعرے پر مہر ثبت کی۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
فرانسیسی سائنس دانوں نے خون کا 48 واں بلڈ گروپ دریافت کر لیا
لاہور:فرانسیسی سائنس دانوں نے خون کا 48 واں بلڈ گروپ ’’گوادا نیگیٹو‘‘ (Gwada negative) دریافت کر لیا۔
قدرت کا کرشمہ یہ کہ فرانس کے علاقے، گواڈیلوپ میں مقیم ایک خاتون دنیا کی واحد انسان جس کی رگوں میں یہ خون دوڑ رہا۔
2011ء میں دوران آپریشن جب اس خاتون کے جسم نے کسی دوسرے انسان حتیٰ کہ بہن بھائیوں کا خون بھی قبول نہیں کیا تو ماہرین حیران رہ گئے۔
اب خاتون کے خون پر چودہ سالہ تحقیق سے افشا ہوا کہ اس کے 20ہزار جین(Genes)میں سے ایک ، PIGZ نامی میں کسی وجہ سے تبدیلی(mutation)نے جنم لیا۔
اسی تبدیلی نے خاتون کے خون کے خلیوں کو بھی تبدیل کر دیا۔یوں وہ فی الوقت دنیا میں واحد انسان بن گئی جس میں گوادا نیگیٹو خون پایا جاتا ہے۔