Jang News:
2025-04-25@04:43:32 GMT

عاشقانِ رسولﷺ کے خاندان کا فرد ہونے پر فخر ہے، احسن اقبال

اشاعت کی تاریخ: 23rd, March 2025 GMT

عاشقانِ رسولﷺ کے خاندان کا فرد ہونے پر فخر ہے، احسن اقبال

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے مسجدِ نبویﷺ میں دورانِ اعتکاف خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں عاشقانِ رسولﷺ کے خاندان کا فرد ہونے پر فخر ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کے والد چوہدری نثار احمد بھی سچے عاشقِ رسولﷺ تھے، جن کا انتقال مدینہ منورہ میں ہوا اور انہیں جنت البقیع میں سپردِ خاک کیا گیا۔

احسن اقبال نے انکشاف کیا کہ ناموسِ رسالتﷺ کے تحفظ کےلیے پاکستان میں جو پہلا قانون پاس کیا گیا وہ ان کی والدہ بیگم نثار فاطمہ نے پیش کیا، جو ایک نامور ریسرچر اور سیاستدان تھیں۔

انکا کہنا تھا کہ انہوں نے ناموسِ رسالتﷺ کے دفاع کےلیے ہمیشہ آواز بلند کی، تاہم ایک سیاسی جماعت اور ایک مذہبی جماعت کی جانب سے نوجوانوان کو دینی انتہا پسندی پر اُکسانے کے سبب ملک میں انتہا پسندی پھیلی جس کے نتیجے میں 2018 میں ایک قاتلانہ حملے کے دوران انہیں گولی بھی ماری گئی۔

انہوں نے کہا کہ وہ ہمیشہ اسلامی اقدار اور نبی کریمﷺ کی حرمت کے تحفظ کےلیے کھڑے رہے ہیں اور آئندہ بھی کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

وفاقی وزیر نے بتایا کہ وہ گزشتہ 18 سالوں سے مسلسل رمضان المبارک کا آخری عشرہ مسجد نبویﷺ میں اعتکاف میں گزار رہے ہیں۔

اس موقع پر انہوں نے مسجد نبوی میں گزارے گئے روحانی لمحات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ساری دنیا ایک طرف اور رمضان کا آخری عشرہ مسجد نبویﷺ میں ایک طرف، اس کی برکتیں اور روحانی کیفیت الفاظ میں بیان نہیں کی جا سکتیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مدینہ منورہ میں عبادت اور ذکر الہٰی کی جو سکون بخش فضا ہے وہ کسی اور جگہ نہیں ملتی۔ اس لیے وہ ہر سال اس سعادت کو حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ مسلمانوں کےلیے سب سے ضروری چیز قرآنِ مجید کو ترجمے کے ساتھ پڑھنا اور سمجھنا ہے، قوم کی فلاح اللّٰہ کے احکامات پر عمل پیرا ہونے میں ہی ہے۔ اگر ہم قرآن کے پیغام کو سمجھ لیں اور اپنی زندگیوں میں نافذ کرلیں تو ہم دنیا اور آخرت دونوں میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔

انہوں نے نوجوانوں کو قرآن و سنت سے رہنمائی لینے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ علم و عمل کی بنیاد قرآن کو سمجھنا ہے اور اسی میں مسلمانوں کی ترقی کا راز پوشیدہ ہے۔

اعتکاف کے دوران احسن اقبال کی مختلف علما کرام اور اہم شخصیات سے ملاقاتیں بھی ہوئیں۔

احسن اقبال نے اس موقع پر اپنے والد کے مدینہ منورہ میں انتقال اور جنت البقیع میں تدفین کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ مدینہ منورہ سے ان کی محبت محض عقیدت نہیں بلکہ ایک روحانی نسبت ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ جب بھی مدینہ آتے ہیں تو اپنے والد کی قبر پر حاضری دیتے ہیں اور اس مقدس سرزمین پر مزید وقت گزارنے کی خواہش رکھتے ہیں۔

وفاقی وزیر نے آخر میں دعا کی کہ اللّٰہ تعالیٰ پاکستان کو ترقی اور استحکام عطا فرمائے اور عالمِ اسلام کو اتحاد و یکجہتی نصیب کرے۔

انہوں نے کہا کہ وہ مسجد نبویﷺ میں اعتکاف کے دوران خصوصی دعائیں کرتے ہیں کہ اللّٰہ تعالیٰ پاکستان کو ہر مشکل سے نکالے اور اسے ایک مضبوط، خوشحال اور اسلامی اصولوں پر قائم ریاست بنائے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کہا کہ احسن اقبال وفاقی وزیر نبویﷺ میں اور اس

پڑھیں:

دیوار سے لگائیں گے تو دما دم مست قلندر ہو گا، شیری رحمان

سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپ سندھ سے پانی کھینچیں گے تو کیا ہم بات نہیں کریں گے، پانی کا مسئلہ کیوں متنازع کیا جا رہا ہے؟ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کی سینیٹر شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ پانی کی قلت ہر شہری کو متاثر کرتی ہے، پیپلزپارٹی پہلی جماعت ہے جس نے پانی کا مسئلہ اٹھایا، اس مسئلے کو 8 ماہ سے اٹھا رہے ہیں۔ سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپ سندھ سے پانی کھینچیں گے تو کیا ہم بات نہیں کریں گے، پانی کا مسئلہ کیوں متنازع کیا جا رہا ہے؟ جب آپ ہمیں دیوار سے لگائیں گے تو دمادم مست قلندر ہو گا، ہم سخت سیاست تبھی کرتے ہیں جب ہمیں دیوار سے لگایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے لوگ بھی پانی پر سراپا احتجاج ہیں، ہم اپنا بہت بنیادی حق مانگ رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • بھارتی اقدامات کا مقصد پاکستان کیخلاف اپنے مذموم عزائم کو تقویت دینا ہے، احسن اقبال
  • معاشی خود انحصاری کیلئے سنجیدہ اور دیرپا اقدامات کی ضرورت :احسن اقبال
  • قومی زبان اپنا کر ترقی کی جاسکتی ہے، احسن اقبال
  • سپیکر قومی اسمبلی کی گورنر مدینہ منورہ سے اہم ملاقات
  • پاکستان کو 2030ء تک برآمدات کو 100 ارب ڈالرز تک لے جانے کا ہدف ہے: احسن اقبال
  • ملک کا نظام لاقانونیت کا شکار ہے، عمران سے ملاقات نہ ہونے پر سلمان اکرم راجہ برہم
  • دیوار سے لگائیں گے تو دما دم مست قلندر ہو گا، شیری رحمان
  • قابض اسرائیلی آبادکاروں کا ایک بار پھر مسجد اقصیٰ پر دھاوا
  • یقینی بنانا چاہیے کہ ٹیکنالوجی انسانوں اور کرہ ارض کے لیے مثبت کردار ادا کرے، احسن اقبال
  • نوجوان قومی اثاثہ‘ فکر اقبال کو تعلیمی نصاب کا حصہ بنائیں گے: احسن اقبال