چیئرمین پی سی بی نے پی ایس ایل کو الگ کمپنی بنانے کا اعلان کردیا
اشاعت کی تاریخ: 23rd, March 2025 GMT
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے پاکستان سپر لیگ کو الگ کمپنی بنانے کا اعلان کردیا۔ پی ایس ایل 10 کی ریپلیسمنٹ ڈرافٹنگ کل ہوگی۔
پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کی ریپلیسمنٹ ڈرافٹنگ کل ہوگی، مختلف فرنچائزز کے کھلاڑی ذاتی مصروفیات و نیشنل ڈیوٹی کے باعث شروع کے میچز میں دستیاب نہیں ہوں گے، کراچی کنگز کے 2 کھلاڑی کین ولیمسن شروع کے 3 جبکہ بنگلہ دیش کے لٹن داس پہلے 7 میچز کیلئے دستیاب نہیں ہونگے۔
نجی ٹی وی کے مطابق نیشنل ڈیوٹی کے باعث ناہید رانا کا پشاور زلمی کے شروع کے میچز نہ کھیلنے کا امکان ہے، نیوزی لینڈ کے مارک چیپمین بھی بچے کی پیدائش کی وجہ سے دستیاب نہیں ہونگے۔
پی ایس ایل مینجمنٹ پی ایس ایل سیزن 10 کو کامیاب بنانے کیلئے پُرعزم ہے، چیئرمین پی سی بی اور فرنچائزز کے درمیان میٹنگ میں کاربن بوش کے معاملے پر بھی بات چیت کی گئی۔
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے پی ایس ایل کو الگ کمپنی بنانے کا اعلان کردیا ۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: پی ایس ایل
پڑھیں:
آن لائن سسٹم تاخیر کا شکار، پراپرٹی ٹیکس وصولی شروع نہ ہو سکی
ساہی :افسران کی سستی اور آن لائن سسٹم کے آغاز میں تاخیر کے باعث پراپرٹی ٹیکس کی وصولی شروع نہ ہو سکی، شہریوں کو ادائیگی میں شدید مشکلات کا سامنا ہے، ڈی سی ریٹ پر منتقلی کے باوجود چالانز کا اجرا تاحال ممکن نہ ہو سکا۔
ایکسائز ذرائع کے مطابق گزشتہ سالوں میں پہلے ہفتے سے وصولیاں شروع کردی جاتی ہیں،ہمیشہ سال کے پہلے ماہ میں 4سے 5 ارب کی وصولیاں کرلی جاتی ہیں،30ستمبر تک رعائتی پریڈ میں 50فیصد زائد پراپرٹی ٹیکس ادا کردیا جاتاہے،رواں مالی سال میں ہدف بھی زیادہ مقرر کیا گیا ہے ،یونٹس کی تعداد بھی 18لاکھ سے ساڑھے 24 لاکھ تک پہنچ گئی،رواں مالی سال میں تاحال چالاننگ ایشو پر کام شروع نہ ہوا۔
میٹرک امتحان میں فیل ہونے پر طالبعلم نے بڑا قدم اٹھالیا
ایکسائزحکام کا کہنا تھا کہ پنجاب بھر میں تمام ریجنز میں چالانز بھجوا دئیے گئے ہیں،سسٹم میں اپگریڈیشن کی وجہ سے تاخیر ہوئی ،رواں ہفتے سے چالاننگ کا آغاز کردیا جائےگا۔