چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بانی اور پہلے منتخب وزیراعظم کو اعلیٰ ترین سول اعزاز ملنا تاریخ کا اہم سنگ میل ہے۔

بلاول بھٹو نے پی پی پی کے بانی اور سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کو نشان پاکستان کا اعزاز ملنے پر جاری بیان میں کہا کہ پیپلز پارٹی بھٹوازم کی پیروکار ہے، اپنے شہید بانی کے مشن پر ہمیشہ کار بند رہے گی۔

ذوالفقار علی بھٹو کو بعداز وفات نشان پاکستان عطا کردیا گیا

سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کو بعد از وفات اعلیٰ ترین سول ایوارڈ نشان پاکستان عطا کردیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کےلیے نشانِ پاکستان کا اعزاز بھٹوازم کے نظرے کی ایک اور فتح ہے۔

پی پی پی چیئرمین نے مزید کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو شہید نے عوام کو حقوق حاصل کرنے کی جدوجہد کا شعور دیا۔

اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ وقت کے آمر نے فخر ایشیاء کی آواز دبانے کی کوشش کی مگر وہ آج بھی گڑھی خدابخش سے راج کر رہے ہیں۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: ذوالفقار علی بھٹو

پڑھیں:

بلاول بھٹو زرداری کی چین کی 120 سالہ قدیم فودان یونیورسٹی آمد، یونیورسٹی کے نائب صدر ڈاکٹر چن زھیمن سے ملاقات

شنگھائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2025ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے پیر کو یہاں چین کی 120 سالہ قدیم فودان یونیورسٹی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے یونیورسٹی کے نائب صدر ڈاکٹر چن زھیمن سے ملاقات کی۔ اس موقع پر سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور فودان یونیورسٹی کے نائب صدر کے درمیان بین الاقوامی تعلقات عامہ سمیت دیگر اہم موضوعات پر تبادلہ خیال ہوا۔

(جاری ہے)

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین نے یونیورسٹی کے طلباءکے ساتھ بھی ملاقات کی۔ بلاول بھٹو زرداری نے فودان یونیورسٹی کے طلباءسے پاک چین دوستی کے ماضی، حال اور مستقبل کے موضوع پر خطاب کیا۔ خطاب سے قبل انسٹیٹیوٹ آف انٹرنیشنل سٹڈیز کے اسسٹنٹ ڈین پروفیسر سن ڈے گانگ نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا خیر مقدم کیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے یونیورسٹی کے طلباءکے عالمی تعلقات عامہ سے متعلق سوالات کے جوابات بھی دیئے۔

متعلقہ مضامین

  • جیڈ اسپینس انگلینڈ کی نمائندگی کرنے والے پہلے مسلم فٹبالر بن گئے
  • بلاول بھٹو زرداری کا اپنی سالگرہ سیلاب زدگان کے نام کرنے کا فیصلہ
  • چین سے 3 معاہدے، صدر کی شرکت، بلاول سے کاروباری شخصیات کی ملاقاتیں
  • شنگھائی: بلاول بھٹو زرداری سے چین کی سب سے بڑی تعمیراتی کمپنی کے وفد کی ملاقات
  • بلاول بھٹو سے چین کی سب سے بڑی تعمیراتی کمپنی سی ایس سی ای سی کے وفد کی ملاقات
  • چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے چائنا اسٹیٹ کنسٹرکشن انجینئرنگ کارپوریشن کے وفد کی ملاقات
  • شنگھائی: بلاول بھٹو سے چین کی سب سے بڑی تعمیراتی کمپنی سی ایس سی ای سی کے وفد کی ملاقات
  • بلاول بھٹو زرداری نے چین کی 120 سالہ قدیم فودان یونیورسٹی کا دورہ
  • بلاول بھٹو زرداری کی چین کی 120 سالہ قدیم فودان یونیورسٹی آمد، یونیورسٹی کے نائب صدر ڈاکٹر چن زھیمن سے ملاقات
  • سی پیک پاک چین دوستی کا عملی ثبوت، علاقائی ترقی کا منصوبہ ہے، بلاول بھٹو