کراچی میں پی ٹی آئی کی ایمپریس مارکیٹ سے مزار قائد تک ریلی
اشاعت کی تاریخ: 23rd, March 2025 GMT
کراچی میں پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے یوم پاکستان کے حوالے سے ایمپریس مارکیٹ سے مزار قائد تک ریلی نکالی گئی۔
پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے 23 مارچ کے حوالے سے ریلی کا اہتمام کیا گیا، پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ، آفتاب جہانگیر سمیت بڑی تعداد میں کارکنان ایمپریس مارکیٹ پر جمع ہو کر ریلی کی صورت میں مزار قائد جانے کیلئے نکلے۔
پی ٹی آئی رہنما آفتاب جہانگیر کا بتانا تھا کہ پریس کلب سے مزار قائد جانا چاہتے تھے تاہم پریس کلب کے راستے پولیس نے بند کردیے۔
آفتاب جہانگیر کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ بانی پی ٹی آئی کو رہا کیا جائے۔
ریلی کے شرکاء کوریڈور تھری سے ہوتے ہوئے پیپلز چورنگی تک پہنچے جہاں پولیس نے رکاوٹیں کھڑی کر کے مظاہرین کو مزار قائد کے وی آئی پی گیٹ جانے سے روک دیا، جس کے بعد ریلی کو رہنماؤں نے ختم کرنے کا اعلان کیا اور شرکاء پُرامن طور پر منتشر ہوگئے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
سونے کی قیمت میں 3700روپے کا بڑا اضافہ
کراچی:ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں 3700روپے کا بڑا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ایک تولہ سونا 3لاکھ64ہزار900روپے کا ہو گیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق بدھ کو 3171روپے کے اضافے سے 10گرام سونا 3لاکھ12ہزار842روپے پر جا پہچا جبکہ عالمی مارکیٹ میں 37ڈالر بڑھ کر فی اونس سونا 3424ڈالر کا ہو گیا۔
مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی کے دام 46روپے کے اضافے سے4081روپے ہوگئے۔