اسلام آباد:

صدر مملکت آصف علی زرداری نے سنگار پور کے قونصلر جنرل امین محمد لاکھانی کو دونوں ممالک کے مابین تعلقات کے فروغ اور پاکستان کے لیےگراں قدر خدمات کے اعتراف میں تمغہ امتیاز سے نواز دیا۔

 ایوان صدر اسلام آباد میں یوم پاکستان کی مناسبت سے قومی اعزازات کی تقریب میں پاکستان میں متعین سنگا پور کے اعزازی قونصلر جنرل امین احمد لاکھانی کو تمغہ امتیاز سے نوازا دیا گیا۔

امین احمدلاکھانی 35سال سے سنگارپور کے اعزازی قونصل خانے میں بطور قونصلر جنرل دونوں ممالک کے مابین تعلقات کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

انہوں نے اقتصادی، ثقافتی اور تعلیمی تبادلوں سمیت کئی شعبوں میں پاکستان کی نمائندگی کی، ان کی کوششوں کی بدولت باہمی تجارت اور کاروبار کو عروج حاصل ہوا اور پاکستانیوں کے لیے ویزہ کے اجراء میں آ سانیاں پیدا ہوئیں۔

امین احمد لاکھانی کی کوششوں کی بدولت دو لاکھ پاکستانیوں کو ویزوں کا اجرا کیا گیا۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

لیاری فٹبال اکیڈمی کی ٹیم انٹرنیشنل یوتھ فٹبال ٹورنامنٹ کیلئے سنگاپور روانہ

کراچی:

ایشیا کے سب سے بڑے انٹرنیشنل یوتھ فٹبال ٹورنامنٹ سنگا کپ 2025  میں شرکت کیلئے لیاری فٹبال اکیڈمی کی ٹیم سنگاپور روانہ ہوگئی۔

 اسکواڈ کی قیادت اکیڈمی کے صدر شیخ عبدالرحمن کر رہے ہیں، ٹورنامنٹ میں انڈر 8، انڈر 10، انڈر 12، انڈر14 اور انڈر16 کے ایونٹس میں 13ممالک کی 160 ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔

2 نومبر سے شروع ہونے والا ٹورنامنٹ 9 نومبر تک کھیلا جائے گا جس کے 15 ویں ایڈیشن میں  پہلی مرتبہ پیرا فٹبال مقابلے بھی شامل کیے گئے ہیں۔

لیاری فٹبال اکیڈمی کی ٹیم ٹورنامنٹ میں اپنا پہلا میچ منگل کو چھوا چو کانگ فٹبال اسٹیڈیم میں کھیلے گی۔

متعلقہ مضامین