Express News:
2025-07-25@13:16:47 GMT

مکالمہ اور مصافحہ ہی امن کا ضامن !

اشاعت کی تاریخ: 24th, March 2025 GMT

جین گڈال ( Jane Goodall)مشہور برطانوی دانشور، مصنف اور زوالوجسٹ ہیں ۔ اِس وقت اُن کی عمر 90برس ہے ۔ وہ کہتی ہیں:’’ دِلوں اور ذہنوں میں تبدیلی کا آغاز اُس وقت ہوتا ہے جب دو مخالف اور متحارب فریق ایک دوسرے کی بات سُننے کو تیار ہوجاتے ہیں ۔ شنیدن کے اِس عمل کے بعد ہی باہمی مکالمہ شروع ہوتا ہے ۔

یہ مکالمہ ایسے فریقین میں ہوتا ہے جو یقین کیے بیٹھے ہوتے ہیں کہ مخالف فریق کا ہر عمل غلط ہے ۔ مکالمہ ، مصافحہ اور پھر معانقہ دلوں اور ذہنوں پر جمی تعصب کی برف پگھلا دیتے ہیں۔ مکالمے کی اصل رُوح صبر ہے۔‘‘کیسی خوب بات کہی ہے !ہلاکت خیز جنگوں کا آخری فیصلہ بھی تو مکالمے کی میز پر ہی ہوتا ہے ۔ پھر کیوں نہ ہم ، ہماری سیاسی جماعتیں اور ادارے اپنے اپنے متنازع معاملات مذاکرات اور مکالمے سے طے کریں؟ مکالمے کی بساط بچھانے کی بازگشت ہر طرف سنائی دے رہی ہے ۔حتیٰ کہ وزیر اعلیٰ کے پی بھی کہہ رہے ہیں کہ مکالمے اور مذاکرے ہی سے اُن کے صوبے میں (ٹی ٹی پی کے ہاتھوں) پھیلی دہشت گردی کی آگ ٹھنڈی ہو سکتی ہے۔

جناب علی امین گنڈا پور کے زندانی لیڈر تو شہباز حکومت سے مکالمہ اور مصافحہ کرنے پر تیار نہیں ہیں ، لیکن علی امین صاحب خود مغربی سرحد پار دہشت گرد عناصر سے مکالمہ کی بات کررہے ہیں ۔ موصوف نے 21مارچ2025کو اسلام آباد میں سینئر صحافیوں کے ساتھ ایک نشست میں کہا:’’ مجھے ٹاسک دیں ۔مَیں افغان طالبان سے مکالمہ اور مذاکرات کر لیتا ہُوں ۔

افغان طالبان کو مکالمے کی میز پر بٹھائیں ۔ امن کے لیے اُن سے مذاکرات ہی واحد حل ہیں۔ تمام قبائلی ایجنسیوں کے قبائلی مشران سے مذاکرات کا پلان بنا کر ہم نے پاکستان کے دفترِ خارجہ اور وزارتِ داخلہ کو بھیجا ، مگر کسی جانب سے کوئی جواب نہیں آیا ۔ مجھے یقین ہے کہ قبائلی مشران سے افغان طالبان مکالمے اور مذاکرے سے انکار نہیں کر سکتے ۔مجھے اگر یہ ٹاسک دیا جائے تو مَیں کل ہی اخونزادہ ( افغان طالبان کے مرکزی امیر) کے ساتھ بیٹھا نظر آؤں گا۔ مجھے (افغانستان) بھجوائیں ، پھر(امن کی) بات بنے گی ۔‘‘ جناب علی امین گنڈا پور نے اتنا بڑا دعویٰ کر دیا ہے تو ہمارے اصل فیصلہ سازوں کو انھیں آزما ہی لینا چاہیے ۔

سوال مگر یہ ہے کہ ٹی ٹی پی اور مقتدر افغان طالبان پر اعتبار کیسے اور کیونکر کیا جائے ؟ پاکستان میں یہ تاثر گہرا ہے کہ ٹی ٹی پی اور ٹی ٹی اے ، دونوں نے رَل مل کر پاکستان کو دغا دیا ہے ۔ قیامِ امن کی خاطر مقتدر افغان طالبان سے مکالمہ اور مذاکرات کرنے حضرت مولانا فضل الرحمن بھی افغانستان گئے تھے ، مگر نتیجہ صفر نکلا ۔ علی امین گنڈا پور مگر اِس بارے تبصرہ کرتے ہُوئے مبینہ طور پر کہتے ہیں: ’’ (یہ مکالمہ اس لیے بے ثمر رہا تھا کہ) مولانا فضل الرحمن سے افغان طالبان کی نچلی سطح کی قیادت کا رابطہ ہُوا تھا۔‘‘ تو اَب علی امین گنڈا پور کو آزما لینا چاہیے کہ وہ افغان طالبان کی ’’اعلیٰ سطح‘‘ قیادت سے مکالمہ کرکے دیکھ لیں ۔

حالات بہر حال تشویشناک ہیں۔اس لیے قیامِ امن کے لیے(ناقابلِ اعتبار ٹی ٹی اے سے) مکالمے کا رسک لینے میں بھی کوئی مضائقہ نہیں ہے ۔ 18مارچ  2025کو جب بلوچستان کی دگرگوں صورتحال پر اسلام آباد میں قومی سلامتی کمیٹی کا اعلیٰ ترین اجلاس ہو رہا تھا، ہمارے کئی اخبارات بلوچستان بارے (احتیاط کا دامن ملحوظِ خاطر رکھتے ہُوئے) تشویشناک حقائق سامنے رکھ رہے تھے ۔

مثال کے طور پر ایک انگریزی معاصر نے ’’ٹائم لائن‘‘ کے تحت بلوچستان میں وقوع پذیرہونے والے دہشت گردی کے سانحات کی ایک تفصیلی رپورٹ شایع کی ہے ۔اِس رپورٹ کے مطابق:  30 جنوری2024 تا3مارچ2025 بلوچستان میں دہشت گردی کے خونریز اور خونی سانحات ، واقعات میں 119فیصد اضافہ ہُوا ہے ۔ اِس دوران بلوچستان میں دہشت گردوں اور انسانیت و پاکستان دشمنوں نے 225 بے گناہ افراد کی جانیں لے لیں ۔ بلوچستان میں بروئے کار دو معروف دہشت گرد تنظیموں (بی ایل اے اور بی ایل ایف) نے، مبینہ طور پر، یہ خونریزی کی ہے۔ کوئی بھی غیر ملکی محقق اور اخبار نویس اگر مذکورہ رپورٹ کا مطالعہ کرتا ہے تو بلوچستان بارے اُس کا پہلا تاثر یہی ہوگا : بلوچستان کے حالات نہائت خراب ہیں !

بلوچستان کے اِنہی خراب حالات کے سدھار کے لیے18مارچ کو اسلام آباد میں ہمارے کئی بڑوں کی بیٹھک ہُوئی ۔ جب یہ ’’بیٹھک‘‘ ہو رہی تھی ، ملکی میڈیا میں یہ بھی وچار کیا جارہا تھا کہ آتشناک بلوچستان کے ’’ناراض عناصر‘‘ کو منایا جائے تو کیسے ؟ انگریزی معاصر کی ایک مشہور پاکستانی دانشور نے اپنے مفصل تجزیئے میں مشورہ دیا ہے کہ مبینہ طور پر غیروں کے ہاتھوں چڑھے ناراض بلوچ عناصر سے براہِ راست مکالمہ کیا جائے ۔

موصوفہ نے بطورِ دلیل لکھا :’’ اگر پاکستان کی دشمن اور کئی پاکستانیوں کی قاتل دہشت گرد تنظیم ، ٹی ٹی پی، سے ریاستِ پاکستان براہِ راست مکالمات و مذاکرات کر سکتی ہے تو ناراض بلوچ عناصر سے کیوں نہیں ؟ہمارے ایک آمر کے دَور میں ٹی ٹی پی کے لیڈر، نیک محمد، کے گلے میں ہار ڈالے گئے اور صوفی محمد سے بھی مصافحہ اور معانقہ کیا گیا ۔

یہ اقدامات اس لیے کیے گئے تاکہ انھیں منا کر اصل قومی دھارے میں لایا جائے ۔ تو پھر بلوچ عناصر سے براہِ راست بات چیت میں کیا امر مانع ہے؟۔‘‘یہ منطق و دلیل شاید درست ہی ہو مگر سوال یہ ہے کہ ٹی ٹی پی کے چند افراد سے مذاکرات اور مکالمے کا کیا کوئی مثبت نتیجہ بھی نکلا؟ ٹی ٹی پی کے دہشت گرد آج بھی پاکستان و پاکستانیوں کے خلاف ہتھیار اُٹھائے ہُوئے ہیں ۔ تو کیا یہی راستہ پھر سے اختیار کرنے پر کوئی مثبت نتیجہ نکلنے کی اُمید کی جا سکتی ہے؟ ؛چنانچہ کسی دانشمند کا کہنا ہے کہ : دُنیا بھر کا اصول یہ ہے کہ جہاں کہیں دہشت گردی اور مرکزِ گریز قوتیں سر اُٹھاتی ہیں ، اُن کا سر کچلنے کے لیے مکالمے اور تلوار کو یکساں طور پر بروئے کار لایا جاتا ہے، اِسی کے آمیزے سے سلامتی اور امن کا راستہ نکلتا ہے ۔

بلوچستان میں قیامِ امن اور ناراضوں کو گلے لگانا ہی ہمارا اجتماعی کرداربن جانا چاہیے ؟ مکالمے ، مصافحے اور معانقے کی بساط بچھانے کا وقت ہُوا چاہتا ہے ۔ ایک دوسرے پرالزام تراشی کاوقت گزر چکا ہے ۔ مثال کے طور پر گزشتہ روز بلوچستان اسمبلی میں ایک خاتون ایم پی اے نے شعلہ فشانی کرتے ہُوئے کہا:’’ بلوچستان کے حالات اس لیے دگرگوں ہیں کیونکہ بلوچستان کے سردار اور اُن کی آل اولادیں امیر سے امیر ترین ہو گئے ہیں اور بلوچستان کے عوام غریب سے غریب ترین ہو گئے ہیں۔‘‘ بلوچستان اسمبلی کے اسپیکر نے مذکورہ خاتون ایم پی اے کا مائیک بند کرکے اگرچہ انھیں مزید بولنے سے روک دیا، مگر کہنا پڑے گا کہ خاتون کی باتیں اتنی بے بنیاد بھی نہیں ہیں ۔ مسئلہ مگر اب ایسی تہمتوں سے آگے نکل چکا ہے ۔

 جب18مارچ کو اسلام آباد میں قومی سلامتی کی بیٹھک ہو رہی تھی ، ایک قومی روزنامہ نے یہ خبر شایع کی کہ ’’بولان ( بلوچستان) میں سرنگوں کی حفاظت کرنے والے لیویز کے اہلکار3ماہ کی تنخواہوں سے محروم ہیں۔‘‘ اگر واقعی صورتحال یہ ہے تو بلوچستان کے عوام کی حفاظت کون کرے گا؟ واضح رہے کہ11مارچ 2025کو جعفر ایکسپریس ٹرین کے اغوا کا سانحہ بھی بلوچستان کی ایک سرنگ ہی میں پیش آیا تھا ۔

سوال پوچھا جا سکتا ہے کہ مرکزی حکومت سے بلوچستان حکومت کو فراہم کردہ اربوں روپے کس Sink Holeمیں غائب ہو گئے ؟ اور اب 21مارچ2025 کو بلوچستان کے دو علاقوں ( قلات اور نوشکی)میں دہشت گردوں نے 4پولیس اہلکاروں اور4پنجابی محنت کشوں کو بیدردی سے قتل کر دیا ہے۔ کیا ایسے خونی اور خوں آشام قاتلوں سے بھی مکالمہ کیا جائے ؟ ناممکن!21مارچ ہی کو مہرنگ بلوچ کی تنظیم( BYC) نے نام نہاد احتجاج سے کوئٹہ شہر بند کر نے کی ناکام کوشش تو کی لیکن اِس تنظیم نے مذکورہ8بیگناہ افراد کے قتل کی مذمت نہیں کی ۔تو کیا ایسی تنظیموں کے لیے بھی بات چیت کے دروازے کھولے جائیں؟؟

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: علی امین گنڈا پور اسلام ا باد میں بلوچستان میں افغان طالبان بلوچستان کے مکالمہ اور ٹی ٹی پی کے مکالمے کی سے مکالمہ ہوتا ہے کے لیے دیا ہے اس لیے

پڑھیں:

9 مئی مقدمات کی سی سی ٹی وی فوٹیج کہاں ہے؟

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 جولائی2025ء) 9 مئی کیسز کے فیصلوں کے حوالے سے بابر اعوان نے سوال کیا ہے کہ 9 مئی مقدمات کی سی سی ٹی وی فوٹیج کہاں ہے؟ دہشت گرد روزانہ ہمارے بچوں کو مارتے ہیں، دہشت گردوں کے ٹرائل کونسی عدالت میں ہو رہے ہیں؟۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنماوں کی جانب سے 9 مئی کیسز میں پی ٹی آئی رہنماوں اور کارکنان کو دی گئی سزاوں پر ردعمل دیا گیا ہے۔

پریس کانفرنس کے دوران سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ آج کی سزائیں ایسی ہیں جیسے جمہوریت کو سزا دی گئی، ایک پولیس اہلکار کہتا ہے کہ میں زمان پارک میں داخل ہو گیا اور صوفے کے پیچھے چھپ گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ تیسرا مقدمہ ہے جس میں ہمارے رہنماؤں کو سزائیں دی گئیں ، تمام مقدمات میں وہی دو گواہ پیش کیے گئے،آج کے فیصلے سے ملک کی بدنامی ہوئی،اس وقت ملک میں عدالتی نظام منہدم ہو چکا ہے۔

(جاری ہے)

سیکرٹری جنرل نے کہا کہ یہ سیاسی معاملہ نہیں رہا ہمارےبچوں کےمستقبل کا معاملہ ہے، آج جمہوریت پرحملہ اورمذاق ہوا ہے، فیصلہ کرنا ہوگا کیا اسی نظام کوبرداشت کرنا ہےیا تبدیل کرنا ہے۔ پریس کانفرنس کے دوران بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ عدلیہ کے آج متنازعہ فیصلوں سے نئے باب کا اضافہ ہوا۔ آج ہماری پٹیشن پر کوئی فیصلہ نہیں ، آج عدالتوں سے دو فیصلے آئے، عمران خان نے فیئر ٹرائل کا مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قانون کے تقاضوں کو پورا کیے بغیر سزائیں سنائی گئیں، جو ہمارے رہنماؤں کے ساتھ سراسر ظلم ہے، عدلیہ نے متنازعہ فیصلوں میں نئے باب کا اضافہ ہوا، لوگوں کا عدلیہ سے اعتماد اٹھ گیا ہے۔ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے ہمیشہ 9 مئی کے واقعات کی مذمت کی ، آج کے فیصلوں سے ثابت ہو گیا کہ عدلیہ اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے میں ناکام ہو گئی۔

پریس کانفرنس کے دوران بابر اعوان نے کہا کہ یہ فیصلے 5 اگست کی تحریک سےلنک ہے، پاکستان کے رول آف لا کا قتل کیا گیا ہے۔ تمام سزاؤں کوہائی کورٹ میں چیلنج کریں گے۔ دہشت گرد روزانہ ہمارے بچوں کو مارتے ہیں، بتایا جائے دہشت گردوں کے ٹرائل کونسی عدالت میں ہو رہے ہیں؟ بابر اعوان نے سوال کیا کہ 9 مئی مقدمات کی سی سی ٹی وی فوٹیج کہاں ہے۔

واضح رہے کہ 9 مئی سے متعلق لاہور اور سرگودھا کی انسداد کی دہشت گردی کی عدالت نے منگل کے روز تحریک انصاف کی رہنماوں ڈاکٹر یاسمین راشد، سابق گورنر عمر سرفراز چیمہ، سینیٹر اعجاز چودھری، میاں محمود الرشید، خالد قیوم ،ریاض حسین ،علی حسن ،افضال عظیم پاہٹ، اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد بھچر سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنماوں کو کارکنان کو 10،10 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • مٹھی بھر دہشت گرد بلوچستان اور پاکستان کی ترقی کا راستہ نہیں روک سکتے(ترجمان پاک فوج)
  • راولپنڈی بڑی تباہی سے بال بال بچ گیا، خطرناک دہشت گرد گرفتار
  • اغوا برائے تاوان
  • اسلامک یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں نوجوانوں کیساتھ مکالمہ
  • پاکستان دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثر ہوا:یوسف رضاگیلانی
  • مٹھی بھر دہشت گرد بلوچستان کی ترقی کا راستہ نہیں روک سکتے: ترجمان پاک فوج
  • اخلاقیات پر مصنوعی ذہانت کے ساتھ ایک مکالمہ
  • 9 مئی مقدمات کی سی سی ٹی وی فوٹیج کہاں ہے؟
  • قلات میں سینیٹائزیشن آپریشن کے دوران مزید 4 دہشتگرد ہلاک
  • صدرِ مملکت کا بلوچستان میں سیکورٹی فورسز کو دہشت گردوں کے خاتمے پر خراجِ تحسین