فتنہ پھیلانے والے کئی لوگ عمران خان سے ملاقات میں رکاوٹ ڈالتے ہیں: شیر افضل مروت
اشاعت کی تاریخ: 24th, March 2025 GMT
ممبر قومی اسمبلی شیر افضل مروت کا کہنا ہے فتنہ پھیلانے والے کئی لوگ ہیں جو بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے میری ملاقات میں رکاوٹ ڈالتے ہیں۔جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو ہوئے شیر افضل مروت کا کہنا تھا تحریک انصاف کی پوری قیادت مقدمات میں نامزد ہے، کسی دن پی ٹی آئی کا کوئی ایک رہنما عدالت ہوتا ہے، کسی دن دوسرا رہنما عدالت میں ہوتا ہے۔ان کا کہنا تھا 26 نومبر کو گاڑیاں بھی ہماری چھینیں اور مقدمات بھی ہم پر بنائے گئے، بانی پی ٹی آئی 26 نومبر کی معافی کیوں مانگیں؟ایک سوال کے جواب میں شیر افضل مروت کا کہنا تھا حکومت ہوشیار ہوتی تو بلوچستان میں امن آ جاتا۔کسی پارٹی میں شمولیت کے حوالے سے شیر افضل مروت کا کہنا تھا میرا کسی پارٹی سےکوئی رابطہ نہیں، کوئی ملے تو سلام دعا کر لیتا ہوں۔عمران خان سے ملاقات کے حوالے سے شیر افضل مروت نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی جب بلائیں گے تب ملنے جاؤں گا، فتنہ پھیلانے والے کئی لوگ ہیں جو ملاقات میں رکاوٹ ڈالتے ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: شیر افضل مروت کا کہنا کا کہنا تھا پی ٹی آئی
پڑھیں:
ملک سے باہر جانے والے نوجوانوں کے لیے حکومت کا بڑا اقدام کیا ہے؟
حال ہی میں وی نیوز نے ایک خبر دی تھی جس میں اس مسلئہ کی طرف نشاندہی کی گئی تھی کہ 60 ہزار نوجوانوں میں سے 5 ہزار نوجوان ملک سے باہر جاسکے، یہ وہ نوجوان تھے جو نا صرف ٹرینگ حاصل کرچکے تھے بلکہ ان پر حکومتی خزانے سے کئی ارب روپے لگ چکے تھے۔
اب وہ نوجوان جو ملک سے باہر جانا چاہتے ہیں اور حکومتی اداروں سے ہنر سیکھنا چاہتے ہیں تو ان کے لیے خوشخبری یہ ہے کہ اب حکومت پاکستان نے اسکل ڈیولپمنٹ پراگرامز کو بین الاقوامی اداروں سے منسلک کرنے کے لیے احکامات جاری کردیے ہیں، جس سے ملک بھر کے وکیشنل ٹرینگ سینٹرز کو نا صرف عالمی معیار سے ہم آہنگ کیا جائے گا بلکہ ملکی خزانے سے اربوں روپے خرچ ہونے کے بعد اس کے مثبت نتائج آنے کا بھی امکان ہے۔
اوور سیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز ایسوسی ایشن کے وائس پریزیډنٹ محمد عدنان پراچہ کا کہنا ہے کہ یہ ایک مثبت اقدام ہے، اس سے ہماری یوتھ نا صرف ملک سے باہر جائے گی بلکہ زرمبادلہ کے ذخائر میں بھی اضافہ ہوگا۔
محمد عدنان پراچہ کا کہنا ہے کہ اس اقدام کے ساتھ ساتھ حکومت کو باہر جانے والے نوجوانوں کے لیے آسانیاں پیدا کرنے کی ضرورت ہے، ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب جانے کے لیے بائیو میٹرک لازم ہے لیکن آج آپ جائیں اسلام آباد لاہور یا کراچی بائیو میٹرک کرانے کے لیے آنے والوں کی لائنیں لگی ہوئی ہیں، صبح فجر میں لوگ جاتے ہیں رات وہیں رہتے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news اسکل ڈیولپمنٹ بیرون ملک پاکستانی پاکستان محمد عدنان پراچہ نوجوان ہنر