عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کے یہاں دوسرے ننھے مہمان کی آمد متوقع
اشاعت کی تاریخ: 24th, March 2025 GMT
ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ کے سپر اسٹار رنبیر کپور نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں اپنے مداحوں کو خوشخبری دیتے ہوئے اپنے دوسرے بچے کی آمد کے امکانات کی طرف اشارہ کیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق، رنبیر کپور نے اپنے حالیہ انٹرویو میں اس بات کا انکشاف کیا کہ وہ جلد ہی اپنے جسم پر ایک اور ٹیٹو گدوانے کا ارادہ رکھتے ہیں، اور یہ ٹیٹو ممکنہ طور پر ان کے دوسرے بچے کے نام کا ہو سکتا ہے۔
رنبیر کپور نے بتایا کہ ”میرے گردن پر پہلے سے ہی میری بیٹی راہا کا نام لکھا ہوا ہے، اب میں دوسرے بچے کے نام کا ٹیٹو بنوانا چاہتا ہوں۔“ ان کے اس بیان نے فوراً ہی بھارتی میڈیا اور ان کے مداحوں کی توجہ حاصل کر لی، اور یہ قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں کہ کیا رنبیر اور عالیہ بھٹ اپنے دوسرے بچے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں؟
رنبیر نے مزید کہا، ”راہا کے بعد میں نے کوئی نیا ٹیٹو نہیں بنوایا تھا لیکن امید ہے کہ جلد نیا ٹیٹو بنواؤں گا۔“ ان کا یہ بیان اس بات کی طرف اشارہ کرتا ہے کہ وہ اور عالیہ اپنے دوسرے بچے کے بارے میں سنجیدہ ہیں، اور اس کی آمد ممکن ہے۔
اس سے قبل، اداکارہ عالیہ بھٹ نے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ جب وہ اور رنبیر اپنے پہلے بچے کے لیے نام منتخب کر رہے تھے، تو وہ اپنے گھر کے فیملی گروپ میں سب سے مشورے لے رہے تھے۔ عالیہ نے کہا کہ انہوں نے کئی لڑکوں اور لڑکیوں کے نام دیکھے، اور انہیں ایک لڑکے کا نام بہت پسند آیا تھا، لیکن وہ ابھی اس نام کو ظاہر نہیں کرنا چاہتی۔
یاد رہے کہ رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی شادی اپریل 2022 میں ہوئی تھی، اور اسی سال ان کی بیٹی راہا کی پیدائش ہوئی تھی۔ دونوں اداکار اپنی شادی اور بیٹی راہا کے ساتھ اپنے خوشگوار زندگی کا لطف اٹھا رہے ہیں۔
40مزیدپڑھیں: روز کا انتظار ختم،ڈرائیونگ لائسنس بنانےوالوں کیلئے اچھی خبرآگئی
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: رنبیر کپور دوسرے بچے عالیہ بھٹ بچے کے
پڑھیں:
پاکستان کو ایک ارب ۲۰ کروڑ ڈالر کی تیسری قسط کی منظوری متوقع
پاکستان کیلیے ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کی تیسری قسط کی منظوری کے معاملے پر آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس دسمبرمیں ہوگا۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کےدسمبر میں ہونے والے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں پاکستان کے لیے ای ایف ایف پروگرام کےتحت ایک ارب ڈالرکی تیسری قسط کی منظوری دی جائےگی۔ اجلاس میں کلائمیٹ فنانسنگ کی مدمیں 20 کروڑ ڈالر بھی منظور کیے جائیں گے۔ یہ اضافی فنڈز کلائمیٹ ریزیلینس فنانسنگ کے تحت حاصل ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان اورآئی ایم ایف کےدرمیان اسٹاف لیول معاہدہ 15 اکتوبرکوطےپایا تھا، جس کے بعد امید ہے کہ جاری قرض پروگرام کےتحت اگلی قسط کی منظوری دے دی جائے گی۔