زرعی گریجویٹ کو زرعی شعبے میں کام کیلئے سازگار ماحول فراہم کرنا ہے، وزیراعظم شہباز شریف
اشاعت کی تاریخ: 24th, March 2025 GMT
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ زرعی گریجویٹ کو زرعی شعبے میں کام کیلئے سازگار ماحول فراہم کرنا ہے، ہمیں زراعت کا ملکی معیشت میں حصہ بڑھانا ہے۔
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ
پاکستان ایگریکلچرل ریسرچ کونسل (پی اے آر سی) میں زرعی ترقی کیلئے کام ہورہا ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ یقین ہے آپ کی محنت کی بدولت زراعت ترقی کرے گی، آلو کے بیج سے متعلق ادارے کے قیام پر جمہوریہ کوریا کے مشکور ہیں، بہترین بیج، کھاد اور معیاری ادویات کی بروقت فراہمی سے زرعی انقلاب آئے گا۔
شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہمارا کسان محنتی اور قابل ہے، بہترین بیج کی فراہمی سے پیداوار میں اضافہ ہوگا، جمہوریہ کوریا کے تعاون سے آلو کے بیج کی پیداوار کا شاندار منصوبہ لگایا گیا ہے، منصوبے سے کسانوں کو بہترین پیداواری صلاحیت کا حامل معیاری بیج فراہم ہوگا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: شہباز شریف
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر ترکیہ روانہ
ویب ڈیسک:وزیراعظم شہباز شریف ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کی دعوت پر دو روزہ سرکاری دورے پر آج انقرہ روانہ ہو گئے۔
وزیراعظم کے ہمراہ اعلیٰ سطحی وفد بھی ترکیہ روانہ ہوا جس میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی شامل ہیں۔
دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے اہم ملاقات کریں گے جس میں دو طرفہ تعلقات، تجارت، سرمایہ کاری، دفاع، توانائی اور علاقائی و عالمی امور پر بات چیت متوقع ہے۔
صوبہ بھر میں انفورسمنٹ سٹیشن قائم کرنے کا فیصلہ، وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت خصوصی اجلاس