مریم نواز کا جناح اسپتال کا دورہ، عوامی شکایات پر ایم ایس کو معطل کرنے کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 24th, March 2025 GMT
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے جناح اسپتال کا دورہ کیا ہے، اس دوران عوام کی جانب سے شکایات سامنے آنے پر انہوں نے پرنسپل اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس) کو معطل کرنے کا حکم دے دیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اچانک جناح اپستال پہنچیں تو اس موقع پر لوگوں نے شکایات کے انبار لگا دیے۔
یہ بھی پڑھیں ’شکر کریں گرفتار نہیں کررہی‘، مریم نواز میو اسپتال کے ایم ایس پر برہم، عہدے سے ہٹادیا
مریم نواز نے میڈیسن اسٹور کا بھی معائنہ کیا، اسٹور میں ادویات موجود ہونے کے باوجود مریضوں کو محروم رکھنے پر انہوں نے برہمی کا اظہار کیا۔
وزیراعلیٰ نے جناح اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ کا بھی معائنہ کیا، اس موقع پر انہوں نے مریضوں اور تیمارداروں سے بات چیت بھی کی۔
مریم نواز نے ادویات اور ٹیسٹوں کے بارے میں دریافت کیا، مریضوں کی جانب سے ادویات ملنے سمیت دیگر شکایات کی گئیں۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ایمرجنسی وارڈ میں ادویات نہ ملنے پر ناراضی کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں مریم نواز کے طوفانی دورے، مختلف پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
واضح رہے اس سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے میو اسپتال کا دورہ کیا تھا، اور فرائض میں غفلت برتنے پر ایم ایس کو عہدے سے ہٹا دیا تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews ادویات ایم ایس معطل تیماردار جناح اسپتال دورہ عوامی شکایات مریض مریم نواز وزیراعلٰی پنجاب وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ادویات ایم ایس معطل تیماردار جناح اسپتال دورہ عوامی شکایات مریم نواز وی نیوز جناح اسپتال مریم نواز ایم ایس
پڑھیں:
2 ہزار ایگریکلچر گریجویٹ انٹرنز کو ماہانہ 60 ہزار روپے وظیفہ ملے گا: مریم نواز
وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز—فائل فوٹووزیرِ اعلیٰ پنجاب انٹرن شپ پروگرام کا دوسرا فیز شروع ہو گیا۔
جاری کیے گئے بیان میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ 2 ہزار ایگریکلچر گریجویٹ انٹرنز کو ماہانہ 60 ہزار روپے وظیفہ ملے گا۔
ان کا کہنا ہے کہ ایگریکلچر انٹرن شپ پروگرام کےلیے ہر ضلع میں کوٹہ مقرر کر دیا۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ پانی زندگی کی علامت اور آئندہ نسلوں کے محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے۔
پنجاب کی وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ پنجاب میں کسان کارڈ پروگرام نے کامیابی کے نئے ریکارڈ قائم کر دیے۔
انہوں نے کہا ہے کہ گرین ٹریکٹرز اور ٹیوب ویل سولرائزیشن پروگرام کامیابی سے جاری ہے۔
مریم نواز نے یہ بھی کہا ہے کہ کاشت کاروں کو ایک ہی چھت تلے تمام سہولتیں دے رہے ہیں۔