اسرائیل میں چاقو بردار حملہ آور نے ایک فوجی کو شدید زخمی کردیا اور اس سے اسلحہ چھین کر ایک کار پر فائرنگ کردی۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق حملہ آور نے پہلے اپنی کار سے ایک سپاہی کو ٹکر مارکر گرایا اور پھر اہلکار پر چاقو کے وار کیے۔

حملہ آور نے فوجی کا اسلحہ بھی چھین لیا اور قریب سے گزرنے والی ایک کار پر فائرنگ کردی جس سے کار بس شیلٹر سے جا ٹکرائی۔

فائرنگ میں ہلاک ہونے والے کار سوار کی شناخت 85 سالہ موشے ہوران کے نام سے ہوئی ہے جب کہ کار میں موجود ان کا بیٹا محفوظ رہا۔

جائے وقوعہ سے گزرنے والے بارڈر پولیس اہلکاروں نے حملہ آور کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔

بارڈر پولیس کی فائرنگ میں ہلاک ہونے والے حملہ آور کا نام 25 سالہ کریم جبرین بتایا جا رہا ہے جو عرب اکثریتی قصبے معلے آئرن کا رہائشی تھا۔

چند روز قبل بھی ایک فلسطینی نے شمالی اسرائیل کے شہر پردیس ہنہ میں راہگیروں پر گاڑی چڑھا دی تھی۔ اس واقعے میں ایک بچی ہلاک اور 12 شہری زخمی ہو گئے تھے۔

اس واقعے میں بھی پولیس نے فائرنگ کرکے حملہ آور کو موقع پر ہی ہلاک کردیا تھا۔

یاد رہے کہ اسرائیل کے 7 اکتوبر 2023 سے غزہ میں جاری بمباری میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 50 ہزار سے زائد ہوگئی جب کہ سوا لاکھ سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔

شہید اور زخمی ہونے والوں میں نصف تعداد خواتین اور بچوں کی ہے جب کہ غزہ کے تمام ہی رہائشی علاقے مکمل تباہ ہوگئے۔

ان ظالمانہ اور سفاکانہ اقدامات کے بعد اسرائیلی سرزمین پر انفرادی حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔

  

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: حملہ ا ور نے

پڑھیں:

مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز اور آبادکاروں کا دھاوا، 4 فلسطینی شہید

مغربی کنارے میں اسرائیلی جارحیت جاری ہے جبکہ حالیہ حملے میں 4 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شمالی مقبوضہ مغربی کنارے کے نابلس کے جنوب مغرب میں واقع قصبے طیل پر جمعہ کے روز اسرائیلی فوج اور اسرائیلی آبادکاروں کے حملے میں چار فلسطینی شہید اور چار زخمی ہوگئے، جن میں سے تین کی حالت نازک ہے۔

فلسطینی وزارت صحت نے ایک بیان میں کہا کہ نابلس کے جنوب مغرب میں واقع طیل میں ہلاکتوں کی تعداد چار ہو گئی ہے اور چار دیگر زخمی ہیں جن میں سے تین کی حالت نازک ہے۔

مقامی اور سیکورٹی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی قابضین نے قصبے میں فلسطینیوں کے گھروں پر حملہ کیا اور دو گھروں کی طرف براہ راست فائرنگ کی۔

متعلقہ مضامین

  • یہودی آبادکاروں اور فلسطینیوں میں جھڑپ؛ اسرائیلی فوج کا میجر اور سپاہی ہلاک
  • ٹانک میں پولیس چیک پوسٹ پر خودکش حملہ، 12 فوجی، 2 پولیس اہلکار شہید، 12 دہشتگرد ہلاک کردیے گئے
  • ٹانک میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگرد حملہ ناکام، 12 خوارج ہلاک، 15 اہلکار و سرکاری ملازم شہید
  • ٹانک: پولیس چیک پوسٹ پر خوارج کا بزدلانہ حملہ، 15 بہادر جوان شہید، جوابی کارروائی میں 12 دہشتگرد ہلاک
  • مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز اور آبادکاروں کا دھاوا، 4 فلسطینی شہید
  • کراچی: ملیر 15 میں رینجرز اور ایس آئی یو کی کارروائی، 3 بھتہ خور ہلاک
  • کراچی، رینجرز اور ایس آئی یولیس کے ساتھ مقابلے میں 3 بھتہ خور ہلاک، ایک زخمی گرفتار
  • چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
  • مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق