انفرادی سوچ ریاستی پالیسی سے بالاتر نہیں، عمل درآمد میں ناکام افسر عہدے سے الگ ہوجائے، سرفراز بگٹی
اشاعت کی تاریخ: 24th, March 2025 GMT
وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ ریاست کے ہر ادارے اور ہر فرد کی جنگ ہے، انفرادی ذاتی سوچ ریاست کی پالیسی سے بالا تر نہیں، جو افسر حکومت کی پالیسی پر عمل درآمد نہیں کر سکتا، وہ عہدے سے الگ ہوجائے۔
وزیر اعلٰی بلوچستان کی زیر صدارت انتظامی افسران کا اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، اجلاس میں موجود افسران سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امن و امان کی بحالی اولین ترجیح ہے، صوبے میں کوئی شاہراہ بند نہیں ہوگی، ہر ضلعی افسر اپنے علاقے میں ریاستی رٹ قائم کرنے کا ذمہ دار ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ ریاست کے ہر ادارے اور ہر فرد کی جنگ ہے، ہمیں مل کر لڑنا ہے، پالیسی حکومت دیتی ہے، اس پر عمل درآمد فیلڈ افسران کی ذمہ داری ہے، انفرادی ذاتی سوچ ریاست کی پالیسی سے بالا تر نہیں۔
انہوں نے کہا کہ کوئی بھی افسر حکومت کی پالیسی پر عمل درآمد نہیں کر سکتا تو رضا کارانہ طور پر عہدے سے الگ ہوجائے، ریاست کے احکامات کی بجا آوری فرائض منصبی میں شامل ہے، ہر سرکاری افسر اور اہلکار کو عمل کرنا ہوگا۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان نے احکامات دیے کہ بلوچستان کے ہر تعلیمی ادارے میں قومی ترانہ پڑھا اور پاکستان کا قومی جھنڈا لہرایا جائے گا۔
سرفراز بگٹی نے کہا کہ کوئی بھی افسر جو حکومت کی پالیسی پر عمل درآمد نہیں کرا سکتا تو رضا کارانہ طور پر عہدے سے الگ ہوجائے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: عہدے سے الگ ہوجائے کی پالیسی نے کہا
پڑھیں:
ترسیلات زر پاکستان کی لائف لائن، پالیسی تسلسل یقینی بنائیں گے: وزیر خزانہ
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+خبر نگار خصوصی ) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم کی قیادت میں حکومت ملک میں اقتصادی استحکام کیلئے کوشاں ہے۔ ترسیلات زر پاکستان کی لائف لائن ہیں۔ بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسیوں نے پاکستان کی بہتر معاشی کارکردگی کی تصدیق کی ہے پاکستان کی معیشت درست سمت میں گامزن ہے یہ ایک آغاز ہے اور ہم نے مزید آگے بڑھنا ہے حکومت انتظامی اصلاحات متعارف کرا رہی ہے۔ توانائی بنکاری نظام اور ایس او ایز کے حوالے سے مختلف اقدامات کئے جا رہے ہیں ہم پالیسیوں کے تسلسل کو یقینی بنائیں گے۔