WE News:
2025-07-29@03:07:15 GMT

امریکا روزانہ ہزاروں گولڈ ویزے جاری کررہا ہے

اشاعت کی تاریخ: 24th, March 2025 GMT

امریکا روزانہ ہزاروں گولڈ ویزے جاری کررہا ہے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نئی ویزا پالیسی کے تحت امریکا روزانہ 1000 گولڈ ویزے دے رہا ہے۔

امریکا صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے متعارف کرائے گئے ایک متنازعہ پروگرام کے ذریعے روزانہ 1,000 ’گولڈ کارڈ‘ ویزے جاری کر رہا ہے، جو 5 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کے خواہشمند افراد کے لیے شہریت کا براہ راست راستہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی مفاد کی بات ہوگی تو گرین کارڈ ہولڈرز کو بھی ملک بدر کیا جا سکتا ہے، نائب امریکی صدر

فروری 2025 میں شروع کیا گیا اقدام موجودہ EB-5 سرمایہ کار ویزا پروگرام کو تبدیل کرنے کے لیے تیار ہے۔امریکا کے کامرس سیکرٹری ہاورڈ لوٹنک کے مطابق صدر ڈونلڈ کا خیال ہے کہ اس پالیسی سے ہم ایک ملین گولڈ ویزے فروخت کرسکتے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ  اس ویزہ پالیسی کا تصور ارب پتی سرمایہ کار جان پالسن  نے پیش کیا، جبکہ ایلون مسک مبینہ طور پر اس کے سافٹ ویئر انفراسٹرکچر میں مدد کررہے ہیں۔ اگرچہ اس اقدام سے امریکا کے لیے خاطر خواہ آمدنی ہونے کی توقع ہے، تاہم متضاد امیگریشن سسٹم بنانے پر یہ پالیسی تنقید کی ضد میں بھی ہے کہ انتظامیہ غیر دستاویزی تارکین وطن کو ملک بدر کرنے کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے تو دوسری جانب بڑے پیمانے پر گولڈ ویزے جاری کیے جارہے ہیں۔

خدشات کے باوجود ڈونلڈ ٹرمپ نے زور دے کر کہا ہے کہ گولڈ کارڈ ویزا پروگرام کانگریس کی منظوری کو نظرانداز کرکے اسے اپنی وسیع تر امیگریشن حکمت عملی کے مرکزی عنصر کے طور پر پوزیشن میں رکھے گا۔

یہ بھی پڑھیں: یو اے ای گولڈن ویزا: طلبا کو کون سے بڑے فائدے مل سکتے ہیں؟

یاد رہے کہ رواں سال فروری میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ویزا گولڈ کارڈ کے اجرا کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ نئے ویزوں کی فروخت سے امریکا میں ملازمتوں کے مواقع بڑھیں گے جبکہ اس سے ہونے والی آمدن کو امریکا کے قومی خسارے کو کم کرنے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ بہت سے لوگ امریکا میں رہنا چاہتے ہیں، گولڈ کارڈ کے حامل افراد یہاں کام کرسکیں گے، کمپنیاں بنا سکیں گے اور لوگوں کو نوکریاں فراہم کر سکیں گے، یہ پیسے والے لوگ ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم شاید 10  لاکھ کے قریب گولڈ کارڈ لوگوں کو فروخت کر پائیں گے، ہم نے اس ضمن میں قانونی کارروائی پوری کر لی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news امریکا ایلون مسک تارکین وطن ڈونلڈ ٹرمپ غیرملکی شہری گولڈ کارڈ.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: امریکا ایلون مسک تارکین وطن ڈونلڈ ٹرمپ غیرملکی شہری گولڈ کارڈ ڈونلڈ ٹرمپ گولڈ ویزے گولڈ کارڈ صدر ڈونلڈ کے لیے

پڑھیں:

نہیں معلوم غزہ میں آئندہ کیا ہونے والا ہے، اب فیصلہ اسرائیل کو کرنا ہوگا، ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں نہیں معلوم غزہ میں آئندہ کیا ہونے والا ہے اور اب وہاں کے حوالے سے حتمی فیصلہ اسرائیل کو کرنا ہوگا۔

انہوں نے زور دیا ہے کہ یرغمالیوں کی رہائی نہایت اہم ہے لیکن حماس کی جانب سے مذاکرات میں سخت رویہ اپنایا گی، جس سے معاملات مزید پیچیدہ ہو گئے۔

ٹرمپ کے مطابق جب حماس نے یرغمالیوں کی رہائی پر بات چیت سے پیچھے ہٹنے کا فیصلہ کیا، وہ یرغمالی واپس نہیں کررہے ہیں تو اس کے بعد اب یہ اسرائیل پر منحصر ہے کہ وہ غزہ میں اپنے آئندہ اقدامات کا تعین کرے۔

یہ بھی پڑھیے: غزہ میں بھوک سے مزید 6 افراد شہید، متحدہ عرب امارات اور اردن نے امداد کی فضائی ترسیل شروع کردی

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ امریکا نے غزہ کے لیے 60 ملین ڈالر کی امداد فراہم کی ہے اور آئندہ مزید امداد بھی بھیجی جائے گی، انہوں نے حماس پر امدادی سامان چرانے کا الزام لگایا تاہم انہوں نے اس بات کا کوئی ثبوت پیش نہیں کیا۔

ایران کے جوہری پروگرام کے بارے میں بات کرتے ہوئے، ٹرمپ نے ایک بار پھر دوٹوک انداز میں کہا کہ وہ کسی صورت ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

امداد ٹرمپ جنگ بندی غزہ یرغمالی

متعلقہ مضامین

  • سیز فائر نہ کراتا تو پاکستان اور بھارت کے درمیان دنیا کی سب سے بڑی جنگ ہوتی، ٹرمپ
  • وہائٹ ہاؤس بھی اقربا پروری سے بالا نہیں !
  • نہیں معلوم غزہ میں آئندہ کیا ہونے والا ہے، اب فیصلہ اسرائیل کو کرنا ہوگا، ڈونلڈ ٹرمپ
  • ڈونلڈ ٹرمپ کا ایک بار پھر پاک بھارت جنگ بندی کا ذکر
  • ڈونلڈ ٹرمپ نے 27ویں بار پاک بھارت جنگ رکوانے کا تذکرہ کردیا
  • اسرائیل کا غزہ کے تین علاقوں میں روزانہ 10 گھنٹے کے لیے عارضی جنگ بندی کا اعلان
  • تھائی لینڈ اور کمبوڈیا جنگ بندی مذاکرات کیلئے تیار ہوگئے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
  • ڈونلڈ ٹرمپ تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کی جنگ رکوانے کی کوششوں میں لگ گئے
  • اب حماس کا قصہ تمام کردو، ڈونلڈ ٹرمپ کا اسرائیل کو مشورہ
  • اب حماس کا قصہ تمام کرو؛ ڈونلڈ ٹرمپ کا اسرائیل کو مشورہ