کینیڈین انٹیلیجنس سروس کا آئندہ انتخابات میں بھارت کی جانب سے مداخلت کا الزام کیوں؟
اشاعت کی تاریخ: 25th, March 2025 GMT
کینیڈا کی انٹیلیجنس ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت اور چین 28 اپریل کو ملک میں متوقع عام انتخابات میں مداخلت کی کوشش کر سکتے ہیں، جبکہ روس اور پاکستان بھی ایسا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کینیڈین سیکیورٹی انٹیلی جنس سروس یعنی سی ایس آئی ایس نے یہ ریمارکس ایک ایسے وقت دیے ہیں جب کینیڈا اور بھارت کے دوطرفہ تعلقات ہر لحاظ سے اپنی پست سطح پر ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:کینیڈا کے نئے وزیراعظم کی طرف سے ملک میں اچانک عام انتخابات کا اعلان، وجہ کیا بنی؟
اس نوعیت کے خراب تعلقات کے پس پردہ کینیڈین شہریت کے حامل خالصتانی سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجار کے قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کے الزامات ہیں جو سابق کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کی جانب سے عائد کیے گئے تھے۔
China and India will likely try to interfere in the Canadian general election on April 28, while Russia and Pakistan have the potential to do so, the country's spy service said.
— The Japan Times (@japantimes) March 25, 2025
میڈیا رپورٹس کے مطابق کینیڈین سیکیورٹی انٹیلی جنس سروس کی ڈپٹی ڈائریکٹر وینیسا لائیڈ نے کہا کہ دشمن ریاستی عناصر انتخابات میں مداخلت کے لیے مصنوعی ذہانت کا تیزی سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔
وینیسا لائیڈ کے مطابق آئندہ انتخابات میں کینیڈا مخالف ریاستیں ملکی جمہوری عمل میں مداخلت کی کوششوں میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس سے چلنے والے ٹولز کا استعمال کریں گے۔ ’ہم نے یہ بھی دیکھا ہے کہ بھارتی حکومت کینیڈین کمیونٹیز اور جمہوری عمل میں مداخلت کرنے کا ارادہ اور صلاحیت رکھتی ہے۔‘
مزید پڑھیں:بھارتی نژاد کینیڈین تاجر کے کینیڈا میں خفیہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا انکشاف
جنوری میں جاری ہونے والی ایک سرکاری تحقیقاتی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ کینیڈا 2019 اور 2021 کے انتخابات کے دوران چین اور بھارت کی مداخلت کی کوششوں کا جواب دینے میں سست تھا، حالانکہ اس مداخلت سے نتائج پر کوئی اثر نہیں پڑا۔
کینیڈا اور بھارت کے درمیان تعلقات حالیہ مہینوں میں غیرمعمولی سفارتی تعطل کا شکار رہے ہیں، دونوں ممالک نے کینیڈا کی سرزمین پر سکھ علیحدگی پسندوں کیخلاف سازش میں بھارت کے ملوث ہونے کے الزامات کے بعد بشمول مشن کے سربراہان متعدد سفارت کاروں کو ملک بدر کیا ہے۔
مزید پڑھیں:کینیڈا اور انڈیا کے سفارتی تنازع میں بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کا نام کیوں آیا؟
کینیڈین دارالحکومت اوٹوا میں چینی اور بھارتی سفارتی مشن نے ابھی تک کینیڈا کے الزامات کا جواب نہیں دیا ہے۔
کینیڈا میں آئندہ عام انتخابات 28 اپریل کو متوقع ہیں، کیونکہ نئے تعینات وزیر اعظم مارک کارنی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کینیڈا کو درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے ایک مضبوط مینڈیٹ کی ضرورت کا حوالہ دیتے ہوئے قبل از وقت انتخابات کا اعلان کیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آرٹیفیشل انٹیلیجنس امریکی صدر انتخابات اوٹوا بھارت چین خالصتان دارالحکومت ڈونلڈ ٹرمپ سکھ رہنما قبل از وقت کینیڈا مداخلت مصنوعی ذہانت مینڈیٹ وزیر اعظم مارک کارنی
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ا رٹیفیشل انٹیلیجنس امریکی صدر انتخابات بھارت چین خالصتان دارالحکومت ڈونلڈ ٹرمپ سکھ رہنما کینیڈا مداخلت مصنوعی ذہانت مینڈیٹ وزیر اعظم مارک کارنی انتخابات میں میں مداخلت اور بھارت میں بھارت بھارت کے
پڑھیں:
دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ اور خانکی کے بعد ہیڈ قادرآباد پر بھی اونچے درجے کا سیلا ب آ گیا
لاہور: دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ اور خانکی کے بعد ہیڈ قادرآباد پر بھی اونچے درجے کا سیلاب آ گیا ۔ فلڈ فور کاسٹنگ ڈویژن لاہور کے مطابق ہیڈ قادر آباد پر پانی کی آمد 2 لاکھ 36 ہزار کیو سک تک پہنچ گئی ہے۔دریائے راوی میں ہیڈ بلوکی پر درمیانےدرجے کا سیلاب ہے ۔پانی کا بہاؤ بڑھ کر 73 ہزار 635 کیو سک تک پہنچ گیا ۔اس کے علاوہ دریائے کابل میں نوشہرہ میں بدستور نچلے درجے کا سیلاب برقرار ہے جبکہ دریائے سندھ میں کالا باغ اور چشمہ بیراج پر نچلے درجے کے سیلاب ہیں۔بلوچستان میں سبی ڈویژن کے دریائے لہڑی میں ہیڈگوگی کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کا بہاؤ 95 ہزار 913 کیو سک ریکارڈ کیا گیا ہے۔دوسر ی جانب سیالکوٹ میں دریائے چناب میں پھنسے تمام 5 افراد کو ریسکیوکرلیا گیا ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق پانچوں افراد کام کے لیے گئے تھے واپسی پر کشتی خراب ہوگئی تھیواضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشوں کے بعد بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا ہے۔بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے بعد پاکستان میں بڑے سیلاب کا خدشہ ہے اور اس حوالے سے سیالکوٹ اور وزیرآباد کے علاقوں میں سیلابی صورتحال پر ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔