UrduPoint:
2025-04-25@08:14:16 GMT

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی والدہ ماجدہ وفات پا گئیں

اشاعت کی تاریخ: 25th, March 2025 GMT

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی والدہ ماجدہ وفات پا گئیں

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2025ء)24 مارچ اور تئیس رمضان المبارک کو آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی والِدہ ماجدہ رضائے الہی سے وفات پا گئیں، اللّٰہ باری تعالیٰ مرحومہ کے درجات بلند فرمائے اور انہیں جنت میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے، آمین صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیر اعظم شہباز شریف اور دیگر اعلیٰ حکومتی شخصیات نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے جنرل سید عاصم منیر کی والدہ کی وفات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں ان کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔ انہوں نے مرحومہ کے لیے بلند درجات اور سوگوار خاندان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

(جاری ہے)

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جنرل سید عاصم منیر کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا، انہوں نے کہا کہ سوگوار خاندان کے دکھ میں ہم برابر کے شریک ہیں اور مرحومہ کے لیے بلند درجات کی دعا کی۔

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بھی جنرل سید عاصم منیر اور ان کے اہلخانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ اسپیکر نے کہا کہ والدین قدرت کا انمول تحفہ ہیں، ان کا بچھڑنا ایک ناقابل تلافی نقصان اور بڑا صدمہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ غم اور دکھ کی اس گھڑی میں سید عاصم منیر اور ان کے اہلخانہ کے ساتھ ہیں۔ اللہ تعالیٰ مرحومہ کے درجات بلند فرمائے اور اہلخانہ کو صبر جمیل عطا کرے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی اس غمگین موقع پر جنرل سید عاصم منیر اور ان کے خاندان کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور مرحومہ کی بلندی درجات کی دعا کی۔وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام نے کہا کہ والدہ کی وفات ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔ اللہ تعالیٰ جنرل عاصم منیر اور ان کے خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے اور مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے۔

وزیر اعلی مریم نواز شریف نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی والدہ محترمہ کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور سوگوارخاندان سے اظہار ہمدردی و تعزیت کی۔آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی والدہ کے انتقال پر گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے اظہار تعزیت کی اور کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔کامران خان ٹیسوری نے مزید کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں جنرل سید عاصم منیر اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ا رمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی جنرل سید عاصم منیر کی والدہ سید عاصم منیر اور ان کے کا اظہار کیا کے انتقال پر فرمائے اور مرحومہ کے صبر جمیل کہا کہ

پڑھیں:

معروف اداکارہ شوبز کی چکاچوند چھوڑ کر ویٹر بن گئیں؛ حیران کن وجہ

ہانگ کانگ کی ایک خوبصورت اداکارہ نے شوبز کی چمک دمک کو خیر باد کہہ کر ایک ریسٹورینٹ میں ویٹریس کی ملازمت کو ترجیح دیکر سب کو حیران کردیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ہانگ کانگ میں ٹی وی کی معروف اداکارہ 37 سالہ میگی یو میاؤ نے 2023 میں شوبز کو چھوڑا اور چین منتقل ہوگئی تھیں۔

میگی یو میاؤ نے چین کے ایک نواحی علاقے میں ریسٹورنٹ میں بطور ویٹر ملازمت شروع کی جس پر وہ فخر بھی کرتی ہیں۔ 

ویٹرس کو بطور پیشہ اختیار کرنے کے بعد سے سابق اداکارہ سوشل میڈیا پر اپنے کام سے متعلق ویڈیوز کو فخریہ پیش کرتی رہتی ہیں۔

ان کی ایک حالیہ پوسٹ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ تربوز کاٹ رہی ہیں اور اس دوران انھوں نے بتایا کہ روزانہ 30 تربوز کاٹ کر 150 یوآن کما لیتی ہوں۔

اپنی ایک اور پوسٹ میں اداکارہ نے بتایا تھا کہ ریسٹورینٹ میں میزیں ٹھیک کرنے پر انہیں روزانہ 180 یوآن ملتے تھے۔

سوشل میڈیا پر ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد ہدایتکاروں نے دوبارہ میگی یومیاؤ سے رابطہ کیا اور کام کی پیشکش بھی کی۔

ایک فلم کے ہدایتکار نے اداکارہ کو روزانہ کی بنیاد پر 500 یوآن معاوضہ دینے کا وعدہ بھی کیا تھا لیکن اداکارہ نے اس پیشکش کو ٹھکرادیا تھا۔

میگی یو میاؤ کا کہنا تھا کہ میں یومیہ کمائی کرتی ہوں اور میرے لیے یہ اطمینان بخش ہے۔ ملازمت میں یکسانیت اور استحکام مجھے پسند ہے۔

اداکارہ نے بتایا کہ ڈراموں یا فلموں میں چھ چھ ماہ یا ایک سال تک بھی صرف ایک ہی کردار ملتا تھا جس سے اکتاہٹ ہوتی تھی۔

 

متعلقہ مضامین

  • سینئروزیرپنجاب مریم اورنگزیب کی گاڑی کو حادثہ 
  • مریم اورنگزیب کی گاڑی کو حادثہ ، ترجمان مسلم لیگ ن زخمی ہو گئیں
  • گلشن نساء بلتستان کی تاریخ کی پہلی خاتون ایس پی بن گئیں
  • تجارتی مسائل دباؤ سے نہیں مذاکرات اور سفارتکاری سے حل کرنے کی ضرورت ہے: عاصم افتخار احمد
  • سکیش چندرشیکھر کا جیکولین فرننڈس کے نام جیل سے جذباتی پیغام، اداکارہ کیلئے جزیرہ خرید لیا
  • اسلام آباد بمقابلہ ملتان ، کھلاڑیوں نے بازو پر کالی پٹی کیوں باندھی؟ جانئے
  • معروف اداکارہ شوبز کی چکاچوند چھوڑ کر ویٹر بن گئیں؛ حیران کن وجہ
  • بری خبر ،مختلف وزارتوں اور محکموں میں ہزاروں سرکاری آسامیاں ختم کر دی گئیں
  • سینیٹ اجلاس: پوپ فرانسس کی وفات پر ایک منٹ کی خاموشی
  • پولش خاتون کی بیٹی حوالگی کی درخواست؛ والد کو بیٹی کی ہر ہفتے والدہ سے بات کرانے کا حکم