ملک میں سیمنٹ کی قیمت بڑھ گئی ، فی بوری 1380 روپے کی ہوگئی
اشاعت کی تاریخ: 25th, March 2025 GMT
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )گزشتہ ہفتے کے دوران ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی سما نے پاکستان ادارہ شماریات کے حوالے سے بتایا کہ 20 مارچ کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1380 روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 4.
اسی طرح 20 مارچ کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے جنوبی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1382 روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 0.12 فیصد زیادہ ہے۔ پیوستہ ہفتے میں ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1380 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔
گزشتہ ہفتے کے دوران اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1375 ، راولپنڈی 1333، گوجرانوالہ 1400، سیالکوٹ 1370 ، لاہور 1450، فیصل آباد 1370، سرگودھا 1370، ملتان 1384، بہاولپور 1400، پشاور 1360 اور بنوں میں 1367 روپے ریکارڈ کی گئی۔
اسی طرح کراچی میں گزشتہ ہفتے کے دوران سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1314، حیدر آباد 1340 ، سکھر 1450 ، لاڑکانہ 1400، کوئٹہ 1450 اور خضدار میں 1337 روپے ریکارڈ کی گئی۔
دلہن نے شادی کے دو ہفتے بعد ہی شوہر کو قتل کروا دیا لیکن کیوں ؟ حیران کن انکشاف
مزید :ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت روپے ریکارڈ کی گئی ہفتے میں ملک کے ہفتے کے
پڑھیں:
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا ہے۔
فائنانس ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 43 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 265 روپے 45 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 2 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس سے نئی قیمت 278 روپے 44 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہو گیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اضافہ پیٹرول پیٹرولیم مصنوعات ڈیزل قیمت ہائی اسپیڈ