لاہور، صوبائی وزیر چودھری شافع اور عاشق کرمانی کی ایرانی قونصل جنرل سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 25th, March 2025 GMT
چوہدری شافع حسین نے کہا کہ ایران سولر پینلز مینوفیکچرنگ میں مہارت رکھتا ہے، پنجاب حکومت اور ایران کے مابین سولر پینلز مینوفیکچرنگ میں اشتراک ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترکیہ کی متعدد کمپنیوں نے پنجاب میں سرمایہ کاری کر رکھی ہے اور ترکیہ کی مزید سرمایہ کار کمپنیوں کی سرمایہ کاری کا خیر مقدم کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین اور صوبائی وزیر زراعت و لائیو سٹاک سید عاشق حسین کرمانی نے ایرانی قونصلیٹ کا دورہ کیا۔ جہاں ایرانی قونصل جنرل مہران مواحد فر سے ملاقات کی۔ قونصل جنرل ترکیہ ڈرمس باستک بھی ملاقات میں موجود تھے۔ ملاقات میں زراعت، لائیو سٹاک، انڈسٹری، صحت، سولر پینلز مینو فیکچرنگ اور دیگر شعبوں میں تعاون کے فروغ پر بات چیت ہوئی۔ صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے کہا کہ ایران حکومت کی دعوت پر پنجاب سے بڑا تجارتی وفد جلد ایران کا دورہ کرے گا۔ وقت آگیا ہے کہ پنجاب اور ایران کے مابین تجارتی تعاون بڑھانے کیلئے عملی اقدامات کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ تہران میں پنجاب کے بچوں کی ہارٹ سرجری کے حوالے سے ایران کی پیشکش کا سنجیدگی سے جائزہ لیا جائے گا۔ ایران حکومت اور پیمپکو کے مابین تنازعہ ختم کرا دیا ہے۔ ایرانی قونصل جنرل کیساتھ ہونیوالی ملاقاتوں کو نتیجہ خیز بنانے کیلئے مکمل فالو اپ کیا جائے گا۔
چوہدری شافع حسین نے کہا کہ ایران سولر پینلز مینوفیکچرنگ میں مہارت رکھتا ہے، پنجاب حکومت اور ایران کے مابین سولر پینلز مینوفیکچرنگ میں اشتراک ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترکیہ کی متعدد کمپنیوں نے پنجاب میں سرمایہ کاری کر رکھی ہے اور ترکیہ کی مزید سرمایہ کار کمپنیوں کی سرمایہ کاری کا خیر مقدم کریں گے۔ چوہدری شافع حسین نے کہا کہ اگلے ماہ بابا گرو نانک کبڈی کپ کرایا جائے گا، تین ملکی کبڈی ٹورنامنٹ میں پاکستان،ایران اور بھارت کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔ صوبائی وزیر زراعت سید عاشق حسین کرمانی نے کہا کہ پاکستان اور ایران برادر ہمسایہ ملک ہیں، تجارتی وفود کے تبادلوں سے دونوں ممالک کے تجارتی تعلقات بڑھائے جاسکتے ہیں۔ صوبائی وزیر زراعت نے کہا کہ دو طرفہ تجارتی تعاون بڑھانے کیلئے ایسی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔
ایرانی قونصل جنرل مہران مواحد فر نے کہاکہ پنجاب پاکستان کا بڑا صوبہ ہے اور اس کے ساتھ اشتراک بڑھانے کے خواہاں ہیں۔ملاقاتوں کا یہ سلسلہ ایران اور پاکستان کے مابین تجارتی تعاون بڑھانے میں معاون ثابت ہوگا۔ مہران مواحد فرنے کہاکہ پنجاب سے بچوں کی تہران میں ہارٹ سرجری کی پیشکش پر قائم ہیں اور اس مقصد کیلئے دونوں جانب کی وزارتی سطح پر بات چیت ہونی چاہیے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ایرانی قونصل جنرل سرمایہ کاری اور ایران ترکیہ کی کے مابین
پڑھیں:
پاکستان اور سعودی عرب کا سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق
پاکستان اور سعودی عرب نے دوطرفہ مفاد کے لیے سرمایہ کاری کو آگے بڑھانے اور تکنیکی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر ریلوے حنیف عباسی کا پاک سعودی تجارتی تعلقات بڑھانے پر زور
یہ معاہدہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت کے دوران ہونے والے اعلیٰ سطحی اجلاسوں کے موقعے پر پاکستان کے نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار اور سعودی عرب کے وزیر معیشت و منصوبہ بندی فیصل فاضل الابراہیم کے درمیان ملاقات میں طے پایا۔
ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور سعودی عرب کے برادرانہ تعلقات اور خطے میں پائیدار امن، جامع خوشحالی اور علاقائی ہم آہنگی کے لیے مشترکہ وژن پر زور دیا۔
مزید پڑھیے: پاکستان اور اسلامک ٹریڈ فنانس کارپوریشن کے درمیان 513 ملین ڈالر کا معاہدہ
بات چیت کے دوران خوراک کے تحفظ، صنعتی شعبے، اور معدنیات و کان کنی جیسے اہم شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے پر خاص توجہ دی گئی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاک سعودی تجارت پاکستان سعودی عرب فیصل فاضل الابراہیم نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار